فہم القرآن جلد پنجم
مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے
صفحات: 975
قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد ’’تحریک دعوت توحید‘‘ میاں محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 ( فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔ موصوف نے اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے مرکزی جمعیت کی آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
نمازسب سےبڑاذکرہے | 21 |
نمازکےفوائد | 23 |
سب کاایک ہی الہٰ ہے | 26 |
ایمان کی مبادیات اوران کامرکزی تقاضا | 27 |
رسول معظمﷺ لکھنااورپڑھنانہیں جانتےتھے | 30 |
ہرپریشان حال کو دعاضرورکرنی چاہیے | 32 |
کوئی بھاگناچاہیےتوبھاگ نہ سکے | 34 |
حضرت عمروبن عاصرسول کریمﷺ سےضمانت مانگتےہیں | 36 |
آپﷺ نےایک چوکورخط کھینچ کریہ مسئلہ سمجھایا | 37 |
جنت کی ایک جھلک | 38 |
رزق کےبارےمیں اپنےرب کایہ اصول یادرکھو | 40 |
نبی اکرمﷺنےچڑھاوااکھانےسےانکارکردیا | 43 |
ضمیرکافیصلہ ہےکہ آدمی شرک سےاجتناب کرے | 44 |
آج کامشرک مکہ والوں سےزیادہ زیادہ سخت ہے | 47 |
سورۃ روم کاتعارف | 51 |
حضرت ابوبکرصدیق کی ابی بن خلف سےروم کےبارےمیں ایک شرط | 54 |
جب روم میں رومی اوربدرمیں مسلمان فتحیاب ہوئے | 57 |
قیامت کےدن ظلم کاکس طرح بدلہ چکایاجائےگا | 60 |
نافرمان طاقتور لوگوں کادنیامیں انجام | 61 |
معبودوں کااپنی عبادت سےانکارکرنا | 63 |
جنتیوں کےانعامات اورجہنمیوں کی سزائیں | 65 |
نبی اکرمﷺ نےنمازوں کےاوقات مقررفرمائے | 67 |
بارش کےحوالےسےمردوں کےزندہ ہونےکی دلیل | 68 |
میاں بیوی کی محبت اللہ تعالیٰ کی قدرت کاکرشمہ ہے | 70 |
زبان بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت ہےاوردنیامیں چھ ہزار نوسوسےزیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں | 72 |
عشاءکےبعدجلدی سونےکےمیڈیکل فوائد | 73 |
سونےکےشرعی آداب | 74 |
قدرت کی سولہ عظیم نشانیاں | 78 |
دین اسلام فطرت انسانی کےمطابق ہے | 82 |
الدین کی اہمیت اوراس کےمعانی | 84 |
عقیدہ توحید وحدت فکر کاترجمان ہے | 85 |
رزق ہمیشہ ایک مقدار اوررفتار سےنہیں ملتا | 90 |
سودی معیشت کےصرف ایک ہی اصول کارفرماہوتاہے | 93 |
فساد فی الارض کےبنیادی اساب | 98 |
اےمعاذبن آپ سےمحبت کرتاہوں نبی کریمﷺ کاارشاد | 101 |
آندھی کےوقت نبی اکرم گھٹنوں کےبل بیٹھ جاتےاوردعاکرتے | 106 |
مردسےنہیں سنتے | 108 |
انسانی زندگی کےمختلف مراحل | 110 |
قیامت کےدن مجرمین کی حسرت التجائیں | 112 |
سنبھل جاؤورنہ پچھتاواہوگا | 113 |
حضرت لقمان کی اپنے بیٹےکو گیارہ وصیتیں | 115 |
قرآن مجیدکےمقابلے میں فحش لٹریچردرآمدکیاگیا | 119 |
جنت کس میٹریل سےتیارکی گئی ہے | 122 |
حضرت لقمان کی دانائی کاسب سےبڑاثبوت | 127 |
شرک کی قباحتیں | 130 |
مشرک والدین کےساتھ بھی تعاون کرناچاہیے | 132 |
بیٹازمین پر اکڑکرنہ چلناحضرت لقمان کی وصیت | 139 |
مضبوط کڑاکیاہے؟ | 143 |
اللہ تعالیٰ کوکوئی فرق نہیں پڑتا | 146 |
ہردورکامشرک اس حقیقت کااعتراف کرتارہےگا | 147 |
قیامت کےدن حضرت ابراہیمکی بےبسی | 155 |
جن باتوں کو اللہ تعالیٰ کےسواکوئی نہیں جانتا | 156 |
سورۃ السجدہ کاتعارف | 160 |
دنیاکاایک ہزارسال قیامت کےایک دن کےبرابرہے | 165 |
لوگوں کامزاج اوررنگت زمین کےمطابق ہے | 168 |
موت کےبعدجی اٹھنےکےدلائل | 170 |
جہنمیوں کی جہنم میں آہ وزاریاں | 174 |
نماز تہجد کی فضیلت | 178 |
بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت کاسرچشمہ ہوتی ہے | 188 |
سورۃ الاحزاب کاتعارف | 190 |
ازواج مطہرات کےبارےمیں ایک فرقہ کی یادگوئی | 198 |
سربراہ مملکت کاجھوٹ سب سےبڑاشمار ہوتاہے | 207 |
حضرت ابن عباسؓ کو نبی کریمﷺ کی خصوصی نصیحت | 209 |
غزوہ خندق کےناگفتہ حالات | 212 |
نبی کریم ﷺکی زندگی کاایک ایک لمحہ امت کےلیے اسوہ حسنہ ہے | 221 |
پارہ(22) | |
نبیکو ازدواجی پابندیوں سےاستثناءحاصل تھا | 225 |
عہدیدار کو دہراثواب اوردہراگناہوگا | 226 |
پردہ عورت کےوقاراوراحترام میں اضافہ کرناہے | 228 |
اہل بیت میں ازواج مطہرات بھی شامل ہیں | 229 |
ایک فرقہ کی اہل بیت کےبارےمیں ستم ظریفی | 231 |
گھروں میں نمازاورتلاوت کرنےکاحکم | 234 |
اللہ اوراس کےرسول کی اطاعت کاعجب واقعہ | 242 |
معنی بیٹےکی شرعی حیثیت | 244 |
ختم نبوت کےبنیادی دلائل | 247 |
ذکرالہیٰ کی رفعت وفضیلت | 252 |
نبیکی عظمت وشان کی ایک جھلک | 253 |
ازدواجی راز بتلانے والاذلیل ہوتاہے | 256 |
بیویوں کےحقوق | 259 |
نبی اورآپ کےاہل خانہ کااحترام | 265 |
غلطی درست کرنی ہے | 267 |
کن مسلمان عورتوں کوجنت کی خوشبونصیب نہیں ہوگی | 267 |
درودپڑھیں مگرمسنون پڑھیں | 269 |