فیہ ذکر کم جلد سوم ( پارہ 21 تا30 )

فیہ ذکر کم جلد سوم ( پارہ 21 تا30 )

 

مصنف : نگہت ہاشمی

 

صفحات: 577

 

قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ آخری کتاب ہے،جسےاس نے اپنے آخری پیغمبر جناب محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل فرمایا۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب راہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ یہ دنیا کی وہ تنہا معجزاتی کتاب ہے، جسے بار بار پڑھنے سے بوریت اوراکتاہٹ کی جھلک بھی محسوس نہیں ہوتی اور ہر بار پڑھتے وقت اس کلام کی گہرائی کا ادراک ہوکر نئی معلومات انسان کے ذہن کو ملتی ہے۔اس کتاب کی حقانیت کے لئےصرف ایک ہی دلیل کافی ہے کہ اس کتاب میں جو کچھ  لکھا ہے، آج تک اس میں سے ایک حرف کی معلومات کو کوئی غلط ثابت نہیں کرسکا اور نہ ہی کبھی کرسکے گا۔ یہ اس کتاب کاکھلم کھلا چیلنج ہے۔زیر تبصرہ کتاب “فیہ ذکرکم” النور انٹر نیشنل کی مدیرہ محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی صاحبہ کی مضامین قرآن پر مشتمل ایک  منفردتصنیف ہے جو انہوں نے اپنےادارے کے تحت خواتین کو کروائے جانے والے مختلف کورسز کے لئے تیار کی ہے۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے رکوع کی ہیڈنگ قائم کرتی ہیں،پھر اس رکوع کا موضوع متعین کرتی ہیں ،پھر اس کے مضامین  ترتیب کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کرنے کے کام اور آخر میں اپنا جائزہ لینے کے حوالے سے چند سوالات پیش کرتی ہیں کہ اس رکوع کی روشنی میں آیا ہم درست سمت پہ جا رہے ہیں یا غلط راستے پر چل رہے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولفہ کی اس عظیم الشان کاوش پر ان  کو جزائے خیر دے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پارہ 21
رکوع 1: کتاب پڑھ کر سنائی جاتی ہے 17
رکوع 1:2اللہ رب العالمین کے لیے 21
رکوع 3:دنیا کی زندگی کی حقیقت 21
سورۃ الروم
رکوع 4:دنیا کے ظاہرکو جانتے ہیں آخرت سے غافل ہین 23
رکوع 5:جس روز وہ ساعت برپا ہو گی 25
رکوع 6:اللہ تعالیٰ کی نشانیاں دل و دماغ پر کیا اثرات چھوڑتی ہیں 27
رکوع 7:سیدھے راستے پر قائم رہیں 30
رکوع 8:زمین پر فساد لوگوں کے اعمال کی وجہ سے ہوتا ہے 33
رکوع 9:بعث بعد الموت ہو گی 35
سورۃ لقمان
رکوع 10:حکیمانہ کلام یا تفریحی کلام 37
رکوع 11:لقمان کی وصیتیں 39
رکوع 12:اللہ تعالیٰ سے سب کچھ پا کر اسی کےبارے میں جھگڑتے ہیں 42
رکوع 13:اصل ہولناکی کیوں کادن تو قیامت ہو گا 45
سورۃ السجدہ
رکوع 14:وہ اللہ ہی ہے 47
رکوع 15:مومن اور فاسق مناظر قیامت میں 50
رکوع 16:کاش دل جاگ جائیں 52
سورۃ الاحزاب
رکوع 17:اللہ تعالیٰ کے نظام کواختیار کیا جائے 54
رکوع 18:غزوہ احزاب 57
رکوع 19:غزوہ احزاب پر تبصرہ 60
آخری آیات : ازواج مطہرات 62
پارہ 22
رکوع 1:بےمثال گھرانہ 67
رکوع 2:بےمثال معاشرہ 69
رکوع 3:بے مثال تعلقات 72
رکوع 4:مثالی گھرانے سے مسلمانوں کے تعلقات 75
رکوع 5:معاشرے کی پاکیزگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات 78
رکوع 6:انسان جو راستہ اختیار کرتا ہے اس پر جزا سزا ہے 80
سورۃ سبا
رکوع 7:اللہ تعالیٰ کاعلم ذرے ذرے پر محیط ہے 82
رکوع 8:اقوام کے عروج وزوال میں شکر اور سرکشی کا کردار 85
رکوع 9:مشرکین پر اتمام حجت 88
رکوع 10:کاش آپ مشرکین کا انجام دیکھ لو 90
رکوع 11:قبولیت وحی کے راستے کی نفسیاتی رکاوٹیں 92
رکوع 12:دائمی اسلام میں کیا نقص ہے کہ تم جھٹلاتے ہو 94
سورۃ فاطر
رکوع 13:اللہ تعالیٰ کےاحسانات کو یاد رکھو 96
رکوع 14:دلائل ایمان 99
رکوع 15:ہدایت اور گمراہی کی حقیقت ایک نہیں 102
رکوع 16:سب کچھ اللہ کے علم کےمطابق ہوتا ہے 105
رکوع 17:وہ ا نسانی دلوں اورکائنات کے بھید جانتا ہے 108
سورۃ یس
رکوع 18:آپﷺ یقیناً رسولوں میں سے ہو 111
آخری آیات : ایمان اور کفر کے متقابل مواقف 113
پارہ 23
رکوع 1: یحسرۃ علی العباد ( افسوس بندوں کے حال پر ) 117
رکوع 2:روشن نشانیاں 120
رکوع 3:قیامت کے مناظر 123
رکوع 4:یہ تو ایک نصیحت ہے 126
سورۃ الصفت
رکوع 5:آسمانوں کے مناظر 129
رکوع 6:حشر کے مناظر 131
رکوع 7:مخلص بندوں کی جزا ء 134
رکوع 8:اللہ تعالیٰ نے خالص بند ے بچا لیے 137
رکوع 9:ہر روز کے گمراہیوں کےتصورات خرافات پر مبنی ہوتے ہیں 139
سورۃ ص
رکوع 10:ان لوگوں کو بڑا تعجب ہوا 141
رکوع 11:صبر و ثبات کی مثال حضرت داؤد ﷤ 143
رکوع 12:سلیمان ﷤ آزمائے گئے 146
رکوع 13:آخرت کی یاد نے انہیں برگزیدہ بنا دیا 149
رکوع 14:انوکھی دشمنی 151
سورۃ الزمر
رکوع 15:بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے ۔ 153
رکوع 16:دین کو اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کر کے اسی کی بندگی کریں 156
رکوع 17:کسی کا سینہ اسلام کے لیے کھلتا ہے 159
پارہ 24
رکوع 1:کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیےکافی نہیں ہے 163
رکوع 2:دعوت توحیداور جھٹلانے والوں کا اخروی انجام 166
رکوع 3:توبہ کا دروازہ کھلا ہے 169
رکوع 4:آپ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی غلامی کے لیے مجھ سے کہتے ہو 172
رکوع 5:اس روز ہر چیز اپنے اپنے مقام پر پہنچ جائے گی 175
سورۃ المومنوں
رکوع 6:تیرے رب کا فیصلہ ان پر چسپاں ہو چکا ہے 177
رکوع 7:جب کلیجے منہ کو آ رہے ہوں گے 180
رکوع 8:ان کو اللہ تعالیٰ سے بچانے والے کوئی نہیں تھا 184
رکوع 9:مومن قیامت سے ڈرتا ہے 186
رکوع 10:میں تمہیں کامیابی کی طرف بلاتا ہوں 189
رکوع 11:اللہ تعالیٰ کووعدہ برحق ہے 191
رکوع 12:مجھے حکم ملا ہے کہ میں رب العالمیں کے آگے سر تسلیم خم کردوں 194
رکوع 13:غیر حق پر مگن رہنے اور اترانے کا انجام 197
رکوع 14:اللہ تعالیٰ کی نشانیاں 199
سورۃ حم السجدہ
رکوع 15:نزول کتاب پر رد عمل 201
رکوع 16:اللہ تعالیٰ کےسوا کسی کی بندگی نہ کرو 203
رکوع 17:کھالیں اوراعضاء گواہی دیں گے 205
رکوع 18:جن لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ ہمارا رب ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے 207
رکوع 19:دعوت اورداعی کے لیے ہدایات 209
آخریات : اختلافات قومی موس﷤ کا فیصلہ 212
پارہ 25
رکوع 1:یہ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں 217
سورۃ الشوریٰ
رکوع 2:اللہ تعالیٰ غالب اورحکیم ہی وحی کرتا ہے 220
رکوع 3:وحی واحد میعار حق ہے ۔ 222
رکوع 4:توحید ورسالت 225
رکوع 5:اہل ایمان کی خصوصیات 228
رکوع 6:ظالموں کا انجام اور رسالت و وحی کی حقیقت 231
سورۃ الزخرف
رکوع 7:انسان کھلا احسان فراموش ہے 234
رکوع 8:گمراہیون کا رد 237
رکوع 9:لوگ دوسروں کی بندگی کرنے لگے 239
رکوع 10:یہ کتاب تمہارے لیے او ر تمہارے قوم کے لیے بڑا شرف ہے 240
رکوع 11:ہم نے موسی﷤ کو فرعون کے پاس بھیجا 242
رکوع 12:ابن مریم ؑ 244
رکوع 13:اے میرے بندو ! 246
سورۃ الدخان
رکوع 14:اللہ تعالیٰ انسانوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے 249
رکوع 15:آسمان و زمین کی چیزوں کو کھیل کےطور پر نہیں پیدا کیا گیا 252
رکوع 16:سرکشوں کی اخروی سزااور اطاعت کرنے والوں کے لیے اخروی انعام 254
سورۃ الجاثیہ
رکوع 17:آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں 256
رکوع 18:اللہ تعالیٰ نے دین کے معاملے کو صاف شاہراہ پرقائم کیا ہے 258
رکوع 19:جس نے خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا 261
رکوع 20:اس روز لوگ گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے 263

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like