فوائد نافعہ جلد دوم

فوائد نافعہ جلد دوم

 

مصنف : محمد نافع

 

صفحات: 305

 

صحابہ کرام  اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم  ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  صحابہ کرام  تمام کے تمام  عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام  کے بارے  میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ  ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔نبی کریم ﷺ کے ان صحابہ  کرام   میں سے بعض صحابہ کرام   ایسے بھی ہیں جن کی جرات وپامردی،عزم واستقلال اوراستقامت نے میدان جہاد  میں جان اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بہادری  کی لازوال داستانیں رقم کیں،اور اپنے خون کی سرخی سے اسلام کے پودے کو تناور درخت بنایا،لیکن اس کے باوجود بعض دشمنان صحابہ کی طرف سے مختلف صحابہ کرام    پر طرح طرح کے اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ان کی مقام ومرتبہ کو کم کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “فوائد نافعہ” دو جلدوں پر مشتمل ہے جومحترم  مولانا محمد نافع صاحب جھنگوی کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نےمختلف صحابہ کرام   پر وارد ہونے والے متعدد اعتراضات  کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔ اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو  قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام  سے محبت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
سانحہ کربلا سےحضرت حسین ؓ امت سے نہیں کٹے 15
مدینہ منورہ میں حضرت علی بن الحسین کی ملی جلی علمی شخصیت 15
حضرت حسن کی زندگی کےمختلف ادوار 16
سوانح حضرات حسنین شریفین ؓ 20
مضامین کااجمالی خاکہ ( بمع عرضداشت ) 22
الفصل الاول ( عہد نبوی) 22
نام ونسب 22
ولادت 23
اذان کہنا 24
وضاحت ( برائے اذان و اقامت ) 24
تحنیک ( گھٹی ڈالنا ) 25
حسن و حسین اور محسن نام رکھنا 27
حلق راس 27
عقیقہ 28
حسنین ؓ کے لیے تعوذ فرمانا 29
چاندی کے زیور کو ناپسند فرمانا 30
طلب شے میں تقدیم و تاخیر کالحاظ 30
آل نبوی پر صدقہ کاعدم جواز 31
دعائے قنون اوردیگر کلمات کی تعلیم 33
رفع اشتباہ 34
بیعت تبرک 42
حضرت حسن ؓ کےحق میں اہم پیش گوئی 43
حسنین شریفین ؓ کا معلم 43
اپنی سواری پر سوار کرنا 43
فضائل ومحامد 44
نماز کی حالت میں مشفقانہ سلوک 46
دوش مبارک پر اٹھانا 46
حسنین ؓ سے محبت کی ترغیب 47
حسنین ؓ منیٰ و انامنہ 48
شفقت کا ایک واقعہ 48
شفقت کادیگر واقعہ 48
جسمانی مشابہت 50
اظہار محبت 51
اہل جنت کےجوانوں کے سردار 51
آیت تطہیر اور روایت کا مصداق 52
دعوت مباہلہ اور حسنین کی فضیلت 54
اہل بیت نبوی کے ساتھ حسن سلوک اور رعایت کا فرمان 55
الفصل الثانی ( عہد خلفاء ثلاثہ ؓ) 57
( عہد صدیقی ) 59
قدر دانی 61
اظہار محبت ( مشابہت نبوی ) 63
(عہد فاروقی ) 64
پوشاک کاعطیہ (یمنی پوشاک ) 65
مالی حقوق کی رعایت 66
کسریٰ کےخزائن کی تقسیم 68
خمس عراق سےوظائف 69
حضرت عمر ؓ کے خانہ میں آمد و رفت ( ام کلثوم کےہاں) 69
حضرات حسنین ؓ کے فرمان پر بلال ‎ؓ ؓ کی اذان 70
اسلامی جہاد میں شرکت اور کرامت کا ظہور 71
حضرت عمرؓ کی فکر آخرت اورامام حسنؓ کی گواہی 73
(عہد عثمانی 24ھ) 74
تمہید مسئلہ 75
عروہ بن الزبیرؓ کی شہادت 75
حسن البصری کی شہادت 77
معاشی خوشحالی 77
عہد عثمانی میں حسنین ؓ کی ملی خدمات 78
خصوصی عطیہ (دختران یزدجرد) 79
تنبیہہ 81
محاصرہ عثمانی میں جناب حسنین ؓ کی خدمات 83
حضرت حسن ؓ کا مجروح ہونا 84
جنازہ دفن عثمانؓ میں حضرت علی ؓ وحسن ؓ کی شمولیت 88
حاصل مرام 89
الفصل الثالث ( عہد خلافت علی المرتضیٰؓ) 90
تمہیدی کلمات ( شہادت عثمانؓ کےبعد مدینہ منورہ کے حالات ) 92
حضرت حسن ؓ کا مشورہ ( بیعت میں تاخیر چاہیے) 93
عبداللہ بن سلام کا مشورہ ( مدینہ سےخروج نہ کریں ) 94
سیدنا حسن ؓ کی رائے اور حضرت علیؓ کےجوابات ) 94
جنگ جمل کےمتعلقات 97
مروان کےحق میں امان کی سفارش 98
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کی حجاز کی طرف روانگی کا اہتمام 99
قتال صفین پر مرتضوی اظہار تاسف 100
حضرت حسن ؓ کا فقراء میں مال تقسیم کرنا 101
عیادت کا اجر و ثواب 102
زہد وتقویٰ کی تلقین 102
استخلاف کے لیے مرتضویٰ ہدایات 103
وصایا 104
غسل کفن جنازہ اور دفن مرتضویٰؓ 104
حضرت حسنؓ کی جانب سے ایک زعم کا جواب ( رجعت علی المرتضیٰ) 105
بیعت خلافت سیدنا حسن ؓ 106
الفصل الرابع ( عہد خلافت سیدنا حسن ؓ) 110
مبارک بادی پر وقوع طلاق 111
تنبیہہ ( طلاق ثلاثہ کا حکم ) 112
اہل عراق سےناراضگی کا اظہار 115
حضرت امیر معاویہ ؓ سےمصالحت 116
صلح کی پیش گوئی 117
شرائط صلح کی وضاحت 118
تاریخی مصالحت 119
مقاصد صلح ومصالحت 121
شبہ کا ازالہ 123
عراق یےمدنیہ النبی کی طرف مراجعت 124
معاشی احوال 126
عطیات و و ظائف 126
عبادت 127
تقویٰ کا عمل 128
قیام مکہ مکرمہ کےمعمولات 129
قیام اللیل 130
خلفاء کی اقتداء میں نمازیں ادا کرنا 131
عمل حج 133
ابن عباس کا رشک کرنا 134
مالی صدقہ 134
بعد الوفات صدقہ کا عمل 135
مروت و  سخاوت 136
حلم و بردباری 137
حق کی ادائیگی 139
فائدہ 140
دعوت کو قبول کرنا اور دعوت دینا 140
علمی فضیلت 141
فائدہ ( تفوق علمی ہے نسبی نہیں ) 144
روایت حدیث نبوی ﷺ 145
تنبیہہ ( حسنین ؓ کی امہات المومنین سےعمدہ روابط ) 146
علمی مسابقت 147
ایک اہم خطبہ 147
رضا بقضاء 148
غسل میت میں حضرت حسنؓ کی ہدایت 149
خضاب کرنا 150
انگشتری کا استعمال 150
فحش گوئی سےاجتناب 151
منازعت کے بعد مصالحت 152
اکابر کی طرف سے قدر شناسی 154

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like