فوائد مکیہ مع حاشیہ لمعات شمسیۃ
فوائد مکیہ مع حاشیہ لمعات شمسیۃ
مصنف : قاری عبد الرحمن مکی الہ آبادی
صفحات: 182
قرآن کریم کو قواعد تجوید کے مطابق پڑھنا از حد ضروری ہے۔ بہت سے نامور قرائے کرام نے قواعد تجوید پر کتب لکھی ہیں اور ان قواعد کو سہل انداز میں بیان فرمایا ہے۔ ان قواعد پر تھوڑی سی محنت اور مشق کے ذریعے ادائیگی حروف کی درستی کی جاسکتی ہے۔ زیر نظر رسالہ میں بھی قاری عبدالرحمٰن مکی الٰہ آبادی نے قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کے لیے قواعد و ضوابط نقل کیے ہیں۔ قواعد نقل کرتے ہوئے انھو ں نے نہ صرف جامعیت کوملحوظ رکھا بلکہ انھوں نے کئی ایسی اصطلاحات کو بھی بیان فرمایا جو کتب اسلاف میں نہیں ملتیں۔ کتاب کو مزید سہل انداز میں پیش کرنے کے لیے قاری محمد یوسف سیالوی نے اس پر حاشیہ چڑھایا ہے جس سے قواعد و اصطلاحات کو سمجھنے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ فوائد مکیہ مع حاشیہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
گذارشات محشی | 5 | |
تذکرہ مصنف | 7 | |
مقدمہ | 14 | |
باب اول۔استعاذہ اور بسملہ کے بیان میں | 25 | |
دوسرا باب۔تفخیم وترقیق کے بیان میں | 62 | |
تیسرا باب۔اجتماع ساکنین کے بیان میں | 102 |