فتاویٰ صراط مستقیم ( ڈاکٹر صہیب حسن )
فتاویٰ صراط مستقیم ( ڈاکٹر صہیب حسن )
مصنف : ڈاکٹر صہیب حسن
صفحات: 427
مولانا عبد الغفار حسن رحمانی عمر پوری ، خانوادہ عمر پور، مظفر نگر یو پی سے تعلق رکھنے والے معروف محدث تھے ۔آپ ہندوستان ، پاکستان اور سعودی عرب کی معروف جامعات سے منسلک رہے ۔ آپ کے تلامذہ میں دنیا بھر کے معروف علمائے دین شامل ہیں، اسی لیے آپ کو بجا طور پر استاذالاساتذہ کہا جاتا ہے۔آپ کے بیٹے ڈاکٹر صہیب حسن اور ڈاکٹر سہیل حسن سعودی جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں اور صاحب تحریر وتصنیف علمی بصیرت کے حامل ہیں اور ان کاشمارہ جید علماء اور سکالرز میں ہوتا ہے ۔ڈاکٹر سہیل حسن ﷾ تو اسلامی یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہے او راس وقت اعلیٰ عہدٰے پر فائز ہیں۔ اور ان کے برادر اکبر ڈاکٹر صہیب حسن ﷾ نے جب مدینہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی توانہیں یونیورسٹی کی طرف سے برطانیہ میں مبعوث کردیا گیا۔ جہاں وتقریباً عرصہ 36 سے برطانیہ میں علمی ودینی خدمات کے علاوہ تحریر وتقریر کے ذریعے دعوت وتبلیغ کا فریضہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں وکاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ فتاوی صراط مستقیم‘‘ ڈاکٹر صہیب حسن ﷾کے علمی مقالات وفتاوی ٰ جاتا ت پر مشتمل ہے موصوف طویل عرصہ سے مغرب میں مقیم ہیں اس لیے آپ مغربی دنیا میں اٹھنے والی تحریکوں کے پس پردہ محرکات کے رمز شناس ہیں۔ اس کتاب کا ایک حصہ انہی کی مختلف کانفرنسوں میں کی گئی تقریروں کا گلدستہ ہے ۔ امت مسلمہ کو طرح طرح کے خطرات سے آگاہ کرنے اوربچانے کے لیے انہوں نے کتنی بصیرت افروز باتیں کی ہیں اس کااندازہ اس کتاب کےمطالعہ سے ہوگا۔ موصوف نے دیار مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لیے اہم فتوے صادر کیے جو برطانیہ سے شائع ہونے والے علمی مجلہ ’’صراط مستقیم ‘‘ میں چھپتے رہے ۔کتاب ہذا کے دوسرے حصہ میں انہی فتاویٰ جات کویکجا کیا گیا ہے ۔جن میں عقائد، نماز، زکاۃ، بدعات،رسوم ورواج، متعہ ، شادی بیاہ ، طلاق، عورت کی امامت ، مخلوط سوسائٹیوں اور جنازے کے مسائل جیسے امور واضح کرنے کے علاوہ ہر طرح کے شک وارتیاب،جہل ،اوہا م اوراضطراب کا شافی جواب دیا گیا ہے۔مکتبہ اسلامیہ کے مدیر جناب محمد سرور عاصم ﷾ نے اس کتاب کو بڑے خوبصورت دلکش انداز اور طباعت پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اوراسے قارئیں کے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 12 |
مقالہ 1:ایک انوکھی کانفرنس مغربی فکر میں دہشت گردی کے مآخذ | 15 |
مقالہ2:ایسا نازک لمحہ بھی آیا حب برطانیہ کے مکمل اسلامی ملک بننے کاخدشہ پید اہوگیا تھا | 27 |
مقالہ 3:سورہ بنی اسرائیل کی روشنی میں امت مسلمہ کاعروج وزوال | 49 |
مقالہ 4:مسلک اہل حدیث | 86 |
مقالہ 5:علمائے مسلمین کاعالمی اتحاد | 106 |
مقالہ 6:امت مسلمہ اور گلوبلائز یشن کے موضوع پر رابطہ عالم اسلام یکی چوتھی عالمی کانفرنس | 116 |
مقالہ :7فتوی کے مضوع پر رابطہ کی عالمی کانفرنس | 129 |
مقالہ :8امام بخاری کی کتاب ’’الادب المفرد‘‘کے حوالے سے علامہ البانی پر ڈاکٹر طاہر القادری کی تنقید اور اس کاجواب | 140 |
برطانیہ میں مسلمانوں کےسیاسی ومذہبی حالات کے متعلق انٹرویو | 164 |
مضامین فتاوٰی | |
عقائد ،بدعات او ررسومات کے مسائل | |
دین اور مذہب میں فرق | 180 |
رسول اور نبی میں فرق | 184 |
نماز میں رسول اللہ ﷺکے خیال گدھے کےخیال سے بدتر | 191 |
رسو ل اللہ ﷺ پر جادو کاہونا او رحجیت خبرواحد | 198 |
بیعت کی شرعی حیثیت | 206 |
حجرا سود کی اہمیت اور فضیلت کی بابت استفسارات | 226 |
آیت ﴿لااكراه في الدين ﴾اور مرتد کو قتل کرنے کے حکم کے مابین تعارض کاحل | 232 |
دورنبوی میں لکھا جانےوالا قرآنی نسخہ کہاں ہے | 233 |
محفل میلاد میں شرکت کرنا | 236 |
میت کے لیے قرآن خوانی کاحکم | 247 |
والد کے ایصال ثواب کے لیے زندہ بزرگ کوکھانا کھلانا | 255 |
غیر مسلموں کے ایام (کرسمس وغیرہ)منانے کاحکم | 256 |
باہر سے آنے والے کےاستقبال کے لیے کھڑا ہونا | 257 |
طہارت کے مسائل | |
جرابوں پر مسح کےقائل اما م کااعتراض ہونے پر پاؤں دھونا او رامام ابو حنیفہ | 260 |
حالت حیض میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا | 264 |
حالت حیض میں ٹیپ پر آیت سجد ہ سننے یاپڑھنے پر سجد ے کاحکم | 265 |
نماز کے مسائل | |
مردوزن کی نماز میں فرق | 268 |
نماز میں قرآن سے دیکھ کر پڑھنا | 285 |
اپنی مادری زبان میں دوران نماز دعا کرنا | 287 |
جمعہ کے وقت عیسائی ملازم کو خرید فروخت کے اسٹال پر کھڑا کرنا | 287 |
بعدازاذان وسیلے کے متعلق دعا سے مراد | 288 |
قریبی مسسجد میں اگر بے وقت جماعت ہوتی ہوتو آدمی کیا کرے؟ | 289 |
جنازے کامسائل | |
رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ | 300 |
زوجین کاوفات کے بعد ایک دوسرے کاچہرہ دیکھنا ارو غسل دینا | 302 |
عیسائی کے جنازے میں شرکت کرنا | 305 |
خواتین کاقبرستان جانا | 308 |
بوقت ضرورت قبرستان ختم کرنے کی شرط پر قبرستان کی جگہ لینااور | 310 |
روزے کے مسائل | |
رؤیت ہلال میں عرب کو معیار بنانے کاحکم | 314 |
حالت روزہ میں ریستو ران میں مسلم وغیرہ مسلم کو کھانا پیش کرنا | 316 |
زکاۃ کے مسائل | |
ہر سال بار بار زکاۃ اداکرنےکاحکم | 320 |
کرایہ پر مکان لینے میں جو رقم بطور ڈپازٹ ہوا س پر زکاۃ کاحکم | 323 |
زکاۃ کرایہ پر دیے گئے مکانات کی مالیت پر یاکرایہ پر ہوگی | 325 |
تعمیر مساجد میں مال زکاۃ کاخرچ کرنا | 32 |
حج وقربانی کے مسائل | |
غی رشتہ دار کاحج بدل کرنا | 332 |
حج وعمرہ کے بعدعورت بال خود کاٹے یااحرام کھولے ہوئے خاتون سے کٹوائے | 334 |
رسول اللہ ﷺ کی طرف سے قربانی کرنا | 334 |
انگلینڈ کے مسلمانوں کادوسرے ممالک میں اپنی قربانی کروانا | 339 |
ذبیحہ مین نیابت کرنے والے کابوقت ذبح قربانی کرنےوالے کانام لینا | 341 |
حلال وحرام کے مسائل | |
جلاٹین یاالکوحل سے بنی ہوئی ادویات کاحکم | 346 |
شراب سے بنے ہوئے سرکے کاحکم | 347 |
ابلے انڈے میں خون ہوتوا سے کھانے کاحکم | 349 |
دودھ بینکوں کے دودھ کاحکم ،نیز رضاحت کے مسائل | 349 |
باپ کی کمائی مشکوک ہواور ماں نے کم علمی سے سود لیا ہوتوایسی دائیداد | 356 |
خریداری پر انعامی سکیم رکھنا | 358 |
انفرادی طور پر مارکیٹ سے کم ریٹ پر چیز فروخت کرنا | 359 |
شراب اور سو رکی فروخت کنندہ مارکیٹ سے حلال اشیاء کی خرید وفروخت کاحکم | 361 |
غیر شرعی طریقے سے ذبح کرنےوالے مذبح خانے میں ملازمت کرنا | 361 |
ہرنوکری میں حرام کی آمیزش ہوتو آدمی کیا کرے | 364 |
مخلوط سوئمنگ پول میں گارڈ کی نوکری کرنا | 366 |
نکاح وطلاق کے مسائل | |
اسلامی نکاح کی شرائط وآداب | 370 |
ولی کے بغیر نکاح ہوجانے کے قائل علماء سے نکاح پڑھوانا | 373 |
نکاح میں بے نماز مرتکب کبیرہ کو گواہ بنانا | 374 |
متعہ کی شرعی حیثیت | 374 |
متعہ کے متعلق چند استفسارات واشکالات | 376 |
ولیمے کاوقت اور اس کی شرعی حیثیت | 379 |
غیر مسلمہ غیر محرم پر نگاہ پڑنا | 381 |
شہوت کم کرنے کی دواکھانا | 383 |
شادی شدہ زانیہ کو زوجیت میں رکھنے کاحکم | 383 |
معلق طلاق کاحکم | 385 |
بیوی کے مجبور پر بار بار طلاق دینا اور تیسری مرتیہ بھی مجبور بولے بغیر | 386 |
حالت نشہ میں طلاق دی اور ہوش آنے پر اسے تسلیم کیا توکیا طلاق ہوجائے گی ؟ | 388 |
اخلاق وآداب کے مسائل | |
دینی مجلس میں جانے کےلیے لڑکی کاجھوٹا حیلہ کرکے ماں سے اجازت لینا | 392 |
لڑکی لڑکے کے ناجائز تعلقات کے متعلق ان کےوالدین کو بتانا | 393 |
غیر مسلم پڑوسیوں سے ملنا اور تبادلہ تحائف کرنا | 394 |
مسلم کاغیر مسلم مالک سے جھوٹ بول کر چھٹی لینا | 399 |
متفرق مسائل | |
سورہ حج کی آیت نمبر 15کی تفسیر | 402 |
سورہ بقرہ او ردرس قرآن کےبعد اجتماعی دعا کروانا | 405 |
غیر مستند عالم پر آیت سجدہ سن کرسجدہ کرنے کاحکم | 408 |
امام مسلم کامرسل حدیث کو ضعیف کہنا او رپھر اپنی صحیح میں مرسل روایات | 409 |
مسجد کی رقم کو امام مسجد وغیر ہ پر خرچ کرنا | 412 |
شراب خانے کی چھت پر مسجد بنانا | 413 |
ڈیپریشن والی حاملہ کابیماری بڑھنے یاناقص الخلقت بچہ جنم دینے ک ےخدشے | 414 |
زنا سے اسقاط حمل کروانا | 419 |
رجم کااخروی سزا سے کفارہ بننا | 421 |
کفارہ کےساتھ مشابہت سے ممانعت کی حدود قیود | 421 |
خواتین کال کٹوانا | 423 |
انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے ؟ | 424 |