فتاویٰ رسول اللہ ﷺ

فتاویٰ رسول اللہ ﷺ

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 368

 

انسان کی فطرت سلیم ہے تو وہ طبعاً چاہتا ہے کہ جانوروں کی طرح آزاد اور شترِ بے مہار نہ ہو‘ کچھ اصول وضوابط کا وہ خود کو پابند بناتا ہے جن کے مطابق زندگی گزار کر وہ ایک کامیاب انسان کہلانا پسند کرتا ہے۔ ہر انسان کا وجود اللہ کا پیدا کیا ہوا ہے‘اسی کا دیا کھاتا اور پیتا  اور پہنتا ہے‘ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ان احکامات کی پیروی کرے جن کا شارع نے حکم دیا ہے اور ان کاموں سے بچے جن سے منع کیا گیا ہے پھر ہی کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے گی۔اور وہی احکامات ہمارے لیے اصول وضوابط کی حیثیت ہیں جن پر چل کر ہم بہتر سے بہترین کا سفر کر سکیں گے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں نبیﷺ سے کیے ہوئے ان سوالات کے جوابات بیان کیے گئے ہیں جو صحابہ کرامؓ نے وقتاً فوقتاً نبی سے پوچھے اور نبیﷺ نے ان کے جوابات دے کر ان کا خلجان دور کیا اور انہیں مطمئن کیا۔ یہ کتاب فتاوی کے تمام مجموعوں اور سیکڑوں جلدوں پر بھاری ہے‘ یہ کتاب جامعیت کے لحاظ سے اصل الاصول ہے اور اختصار کی وجہ سے سہل الحصول بھی ہے اور یہ کتاب درحقیقت امام ابن قیم کی اعلام الموقعین کے آخری باب کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب’’ فتاوٰی رسول اللہﷺ ‘‘ علامہ ابن قیم   کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 26
ابتدائیہ 32
علا مہ ابن قیم ۔مختصر حالات 36
1۔۔۔عقیدے کے سلسلے میں  فتاویٰ امام المفتیین ﷺ 41
ہم اللہ کو کیسے دیکھیں گے 41
دنیا کی تخلیق کیسے ہوئی 43
قیامت کے دن نبی کی سفارش 44
جنت کی نعمتیں 47
کافر  کو چہرے بل کیسے اٹھا جائے گا 50
کو ثر کیا ہے 51
قیامت کی ابتدائی نشانیاں 53
افضل صدقہ 57
ہجرت کی  حقیقت 59
گناہ کی حقیقت 64
2۔۔۔۔طہارت کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 66
راستے کی گندگی کا حکم 72
پاکی حاصل کرنے کا طریقہ 74
موزوں پر مسح 76
3۔۔۔۔نماز کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 80
نماز کا وقت 81
ہم کیسے نماز پڑھیں 86
کونسی نماز افضل ہے 92
4۔۔۔۔زکاۃ کے سلسلے میں امام المفتین ﷺ 93
گدھا 94
شہد کی زکاۃ 96
کون سا صدقہ افضل ہے 96
غیر مسلم کی نیکیاں 103
5۔۔۔۔روزے کے سلسلے میں فتاویٰ المفتین ﷺ 105
سفر میں روز ے رکھنے کا حکم 111
صوم دھر کا  حکم 115
شب قدر 116
6۔۔۔۔عمرہ  کا حکم 120
یوم حج اکبر 120
قربانی میں شرکت 130
7۔۔۔۔خریدوفروخت  کے سلسلے میں فتاویٰ المفتین ﷺ 134
8۔۔۔۔ہدے اور صدقے کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتینﷺ 134
9۔۔۔۔میراث کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 147
10۔۔۔۔پردے کے سلسلے میں فتاوی ٰ رسول ﷺ 158
11۔۔۔۔شادی کے سلسلے میں فتاویٰ  امام المفتین ﷺ 120
12۔۔۔۔۔رضاعت کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 178
13۔۔۔۔۔طلاق کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 186
14۔۔۔۔خلع کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 190
15۔۔۔۔ظہار اور لعان کے سلسلے میں فتاویٰ امام المفتین ﷺ 192
16۔۔۔۔عدت کے سلسلے میں فتاوی 198
17۔۔۔۔عدت والی عورت کے نان نفقہ کے سلسلے میں فتاویٰ 205
18۔۔۔۔قتل وخون کے سلسلے میں فتاویٰ 211
19۔۔۔۔قسامت کے سلسلے میں فتاویٰ 221
20۔۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں میں فتاویٰ 235
21۔۔۔۔ذبح اور شکار کے سلسلے میں فتاویٰ 241
22۔۔۔پینے کی چیزوں میں فتاویٰ 250
23۔۔۔قسم اور نذر  میں فتاویٰ 254
24۔۔۔جہاد کے سلسلے میں فتاویٰ 261
25۔۔۔موت کے سلسلے میں فتاویٰ 268
26۔۔۔قرآن کے سلسلے میں فتاویٰ 270
27۔۔۔طب کے سلسلے میں فتاویٰ 296
28۔۔۔۔نیک فال اور بد فال کے سلسلے میں فتاویٰ 304
29۔۔۔والدین  اور پڑوسی کے سلسلے میں فتاویٰ 308
30۔۔۔لفطہ اور  دفنیے  کے سلسلے میں فتاویٰ 314
31۔۔۔متفرق فتاویٰ جات 319

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like