فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 2

فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 2

 

مصنف : عبد القادر حصاروی

 

صفحات: 770

 

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کے اندر  بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے  فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  برصغیر پاک وہند میں  قرآن  کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے اہل  کی کاوشیں لائق تحسین ہیں  تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں زیر نظر فتاوی  حصاریہ بھی اس سلسلہ کی   ایک کڑی  ہے ۔  الحمد للہ  تقریبا  20 فتاوی ٰ جات  کتا ب وسنت  ویب سائٹ  پر موجود  ہیں۔مولاناعبدالقادر حصاروی﷫ اپنے علم اورتحقیق کے اعتبار سے اونچے  مقام ومرتبے کے حامل  عالم  دین  تھے  انہوں نے مختلف دینی  موضوعات پر بہت کچھ لکھا۔ ان کے مقالات وفتاویٰ بڑے  مفصل اور تحقیقی  ہوتے  تھے  اہل حدیث رسائل وجرائد مولانا حصاری کے فتاویٰ اور مقالات سےبھر ے پڑے  ہیں  بزرگ عالم دین  مولانا  محمد یوسف راجوالوی ﷫ نے  مولانا محمد ابراہیم  خلیل﷾ سےمولانا حصاری کا فتاوی مرتب کروایا اور مولانا حصاروی ﷫ کے نواسے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ نے  اسے  طباعت  سے آراستہ  کیا ہے   اللہ تعالی مولاناکے  حصاری کےدرجات  بلند فرمائے  اور  فتاوی کے مرتبین اور ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حنفی اہل الرائے ہیں 6
بریلوی اہل سنت کی حقیقت 13
مسئلہ تکفیر
قابل توجہ علماء مکفرین وغیر مکفرین 19
اہل بدعت مرتکبیین رسومات شرکیہ کا کفر 43
مسئلہ تکفیر کی تحقیق 50
کفر و ایمان کی حدود پر تبصرہ 64
اعمال صالحہ ایمان میں داخل ہیں 84
عمل اور ایمان کی عالمانہ بحث 96
دو سوالات اور ان کے جوابات 103
فرقہ مبتدعین کی اختراعی شریعت 107
عشق مجازی سے عشق حقیقی حاصل کرنے کا مسئلہ 159
امت محمدیہ کے گروہ مطیعہ وغیرہ مطیعہ کا تذکرہ 164
گیارہویں 174
گیارہویں تراویح اور گیارہویں 180
گیارہویں والے پیر کا فتوی ایمان کی حقیقت 188
مرقدی نبوی ﷺ اور عرض معلیٰ 196
زیارت قبر نبوی ﷺ کی تحقیق 206
حدیث من زار قبری پر بحث 227
انبیاء کرام کی برزخی زندگی اور مقلدین کا غلط نظریہ 233
سچے مذہب کی تعریف 247
مسلک اہل حدیث 251
حدیث کی دینی پوزیشن 257
منکرین حدیث کی شریعت سازی 259
منکرین حدیث کو تنبیہ 276
اطاعت غیر 285
منصب اجتہاد اور اجتہاد کی شرائط 314
تقلید شخصی 319
مناظرہ تقلید 323
تقلیدی مذہب 341
فقہ حنفیہ اور قرآن و حدیث 342
مولوی اشرف علی تھانوی صاحب کے نام کھلی چھٹی 353
حکیم الامت تھانوی کی حکمت پر تبصرہ 375
مقلدین حنفیہ کو مناظرہ کرنے کی ممانعت 386
مسئلہ تقلید کی توضیح 393
رائے اور قیاس کی اشاعت 410
مسلک اہل حدیث کی حقانیت 415
علماء اہل حدیث سے چند سوالات 432
چند صدیقی سوالات کے جوابات 434
اہل حدیث اور حنفی کی خط و کتابت 498
فرقہ بندی کی تشریح 595
سواد اعظم کی تشریح 601
کیا اہل حدیث اور دیوبندی احناف میں اتحاد ہو سکتا ہے ؟ 614
اتحاد اتفاق کی حقیقت قابل توجہ علماء کرام 625
فرقہ ناجیہ سے متعلق سوالات کے جوابات 646
فرقہ ناجیہ اور اصحاب تقلید 654
بیان محققانہ بجواب تحریر مقلدانہ 709
یہود کی مذمت اور امت محمدیہ میں یہودیت کا ظہور 745
دور حاضر میں نام کی اہلحدیثی 762

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like