فتاوی اصحاب الحدیث جلد 3

فتاوی اصحاب الحدیث جلد 3

 

مصنف : حافظ عبد الستار حماد

 

صفحات: 514

 

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کےاندر بصیرت رکھنے والاشخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  برصغیر پاک وہند میں  قرآن  کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے اہل  کی کاوشیں لائق تحسین ہیں  تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاویٰ جات    کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں ۔زیر تبصرہ  کتاب ’’ فتاویٰ اصحاب الحدیث‘‘ جید عالم  دین  مفتی جماعت اہل  حدیث  ،شارح   صحیح بخاری    شیخ  الحدیث مولانا حافظ عبد الستار حماد﷾ کے  ان  فتاوی ٰ جات کا مجموعہ ہے  جو    کئی سالوں  سے  مرکزی  جمعیت  اہل  حدیث  کے ترجمان  مجلہ  ہفت روزہ  اہل حدیث میں  شائع ہورہے ہیں۔جنہیں مکتبہ اسلامیہ   کے  مدیر  محترم سرور عاصم صاحب نے جدید فقہی ترتیب کے  مطابق  مرتب کروا کر  نہایت سے عمدہ طریقے سے  تین  مجلدات میں شائع کیاہے  ۔جن میں  ترجمہ کے ساتھ  قرآنی  آیات کا عربی متن ،تمام آیات واحادیث کے حوالہ جات  نیچے  حاشیہ میں  درج کردئیے گئے ہیں ۔ اورہر سوال پر ایک مختصر مگر جامع عنوان قائم کیا گیا ہے  تاکہ  سوال کی نوعیت کا اندازہ  ہوسکے ۔فتاوی ٰ اصحاب الحدیث کی جلد سوم  دراصل  ہفت روزہ  اہل حدیث  (سال 2008تاسال 2010ء)میں شائع ہونے والے  فتاویٰ جات کا مجموعہ ہے ۔اور اس کی چوتھی جلد زیرترتیب  ہے جلدہی زیر طباعت سے آراستہ ہوجاگی (ان شاء اللہ )اللہ تعالیٰ   محترم  حافظ عبد الستار حماد﷾  کے علم وعمل اور عمر میں برکت فرمائے  ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
توحید و عقیدہ 25
دعاسےتقدیر کا بدل جانا 26
قبر پر فی سبیل اللہ خیرات کرنا 27
دعا کا مبدل تقدیر ہونا 27
اللہ کا بندے کی طرف چل کر آنا 28
قطب و ابدال کی شرعی حیثیت 29
’’اتفاقا ایسا ہوا ‘‘ کہنا 31
رسالت و ولایت 32
رسول اللہ ﷺکی گستاخی پر امت کا احتجاج کرنا 33
قادیانیوں سے تعلقات رکھنا 36
نعلین مبارک کی شرعی حیثیت 39
گستاخ رسول پر ﷺلکھا 44
مساجد و اوقاف 45
مسجد کے غسل خانوں کی چھت پر رہائش رکھنا 46
مسجد کا سامان غریبوں کودینا 46
مسجد میں نماز کے بعد لیٹنا یا سونا 47
مسجدکی جمع شدہ رقم قرض حسنہ دینا 47
مسجد سے متصل حجرہ نما کمرہ امام و خطیب کو دینا 48
کسی مرزائی کو مسجد میں لانا 48
کسی مرزائی کومسجد میں لانا 48
نئی مسجد کی موجودگی میں پہلی مسجد کی جگہ فروخت کرنا 49
مسجد کے نیچے مارکیٹ یاہسپتال 50
طہارت و وضو 52
طہارت کے لیے صرف ڈھیلے استعمال کرنا 53
نماز میں وساوس آنا 54
تلاوت کے لیے وضو کرنا 54
جمی ہوئی مٹی سے تیمم کرنا 55
بچے کا پیشاب کپڑوں کولگ جائے تو؟ 56
جرابوں یا موزوں پر مسح کرنا ؟ 56
باریک جرابوں پر مسح 57
پیشاب آلود کپڑے دھوکر غسل کرنا 58
دوران نماز سلسل البول ہونا 58
بیماری کی وجہ سے پیشاب نکلنا 59
دوران وضو باتیں کرنا 59
شک کی بنا پر دوبارہ وضو کرنا 60
حیص آلود کپڑے دھونا 60
خون نفاس کی مدت 60
بیوی سے دل لگی اور بوس وکنار سے غسل کاوجوب 61
غسل جنابت کے لیے پانی نہ ملنا 62
اونٹ کے گوشت سے وضو کرنا 62
غسل جنابت کرتے وقت سر کا مسح کرنا 63
باریک جرابوں پر مسح کرنا 64
حیض کی حالت میں بیوی کے پاس جانا 64
پھٹی جراب پر مسح کرنا 65
غسل جنابت کا طریقہ 67
وضو کے بعد انگشت شہادت اٹھا کر آسمان کی طر ف منہ کر کےدعا پڑھنا 69
گردن پر مسح کرنا 69
مستحاضہ کی نماز 70
قبلہ رخ لیٹرین بنانا 72
اذان و نماز 74
ننگے سر نماز پڑھنا 75
تشہد میں وضو کا ٹوٹ جانا 78
آخری تشہد میں ’’رب اجعلنى مقيم الصلوة ‘‘ پڑھنا 78
نماز میں امام کولقمہ دینا 79
مسجد میں دوسری جماعت کا جواز 79
امام مقتدی حضرا ت کاخیال رکھے 80
دوران نماز حیض کا آ جانا 81
گھر میں میاں بیوی کا فرض نماز ادا کرنا 82
بلا عذر نمازیں جمع کرنا 82
سجدہ شکر کےلیے باوضو ہونا 82
فرض نماز کے بعد سنتوں کی ادائیگی کے لیے جگہ تبدیل کرنا 85
نماز قصر کے لیے کتنی مسافت ہو ؟ 86
بےنماز خاوند کے ساتھ زندگی گزارنا 86
فوت شدہ نمازوں کی ادائیگی 87
چار ماہ سےحاملہ عورت کو خون آ گیا تونماز کا کیا حکم ہے ؟ 88
نماز میں سجدہ سہو کا حکم 88
امام کا درمیانی تشہد بھول جانا 89
قربانی کے خون کا کپڑوں پر لگنا 90
جو آدمی اذان دے وہی تکبیر کہے ؟ 92
موذن کا اذان پر اجرت لینا 93
حقہ نوشی کر کے مسجدمیں آنے کی مذمت 93
نمازمیں ہاتھ باندھنے کا درست طریقہ 94
نابالغ بچے کی   امامت 95
اذان سن کر مسجد سےباہر جانا 96
تورک کا درست طریقہ 97
نماز قصر کے لیے کم از کم مسافت 98
بغیر وضو اذان دینا 99
لاعلمی میں بغیر غسل کے نماز پڑھنا 100
دوران سفر نماز قصر کرنا 100
لاعلمی میں امام کا بغیر وضو نماز پڑھانا 101
جلسہ استراحت کی شرعی حیثیت 102
تیسری ، چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کےساتھ مزید سورت پڑھنا 103
ملازم کےبغیر اجازت نماز کے لیے جانا 104
مصحف دیکھ کر امام کی قرات سننا 104
کرسی پر نماز پڑھنا 105
سلام پھیرنے وقت کندھے کودیکھنا 106
دوران نماز بلاضرورت حرکات کرنا 107
نمازفجر کےبعد سجدہ تلاوت کرنا 108
جسے قرآن نہ آتا ہووہ نماز میں کیا کرے ؟ 109
امام کا دورکعات میں ایک ہی سورت تلاوت کرنا 110
مقتدی کا امام سے پہلے سجدہ میں جانا ؟ 111
نمازکسوف کا طریقہ 112
نمازعصر کا وقت 113
بےوضو مقتدی کا امام پراثر 114
مقامی امام کا چند میل پر جا کر قصر نماز پڑھنا 115
نماز استسقاء کا طریقہ 116
الصلوۃ خیر من النوم کہنے کا اصل مقام 117
دوران نماز سلام کا جواب دینا 118
جلسہ استراحت کی شرعی حیثیت 119
نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا 119
بے ہوشی کی نماز 120
ظہر کی سنتیں نماز کے بعد اداکرنا 121
جوتے پہن کر نماز پڑھنا 122
نماز تراویح کی درست تعداد 123
نماز میں آنکھیں بند کر لینا ؟ 124
نمازی کے آگے سے گزرنا؟ 124
قبل از وقت اذان دینا 125
دوران نماز کندھے سے کندھا ملانا 126
رکوع اور سجدہ میں تسبیحات کی تعداد 127
تحیۃ المسجد میں   دعائے استخارہ پڑھنا 128
ہوائی جہاز میں نماز کا حکم ؟ 129
تورک کا اصل مقام 130
دوران نماز سلام کہنا 130
فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنا 132
کیا نماز اشراق یا نماز   چاشت بدعت ہے ؟ 133
امام کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے کو آگے کرنا 134
رسول اللہ ﷺ کا اذان دینا 135
’’ صلوٰۃ الاوابین ‘‘ کا وقت 136
تحیۃ المسجد ترک کرنا 137
فوت شدہ نماز کی قضا 138
شرعی عذر کی وجہ سے نماز باجماعت ترک کرنا 139
سفر کی رخصتیں 139
جمعہ اور عیدین 141
دوران خطبہ مسجد میں آنا 142
عید گاہ میں منبر لے جانا 142
عیدگاہ میں عید سے پہلے اشراق کی نماز پڑھنا 143
نماز عید کی قضا 144
جمعہ کے دن عید پڑھنا 145
عید کےدن عورتوں کو وعظ و نصحیت کا خصوصی اہتمام کرنا 145
خواتین کا تکبیرات عید کہنا 146
مسجد میں نماز عید سےپہلےتحیۃ المسجد پڑھنا 147
بچوں کو عیدگاہ لےجانا 147
نماز جمعہ کے ساتھ نما زعصر ادا کرنا 148
نماز مختصر اور خطبہ لمبا کرنا 149
دوران خطبہ آنا 149
نماز جمعہ میں تشہد میں شریک ہونا 150
خطیب کا جماعت نہ کروانا 151
دوران خطبہ سلام کا جواب دینا 152
جمعہ سے پہلے اور فراغت کےبعد رکعات پڑھنا 153
نماز عید کی تکبیرات 154
عیدین کےموقع پر تکبیرات پڑھنا 154
جمعہ کےدن سورۃ کہف پڑھنا 155
اذکار و دعوات 156
بکری کےخون سےغسل دینا 157
قرآن دعاؤں کا صیغہ بدلنا 158
نماز کےبعد آیت الکرسی اور معوذتین پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارنا 158
قبولیت دعا کے اوقات 159
درازی کی عمر کی دعا دینا 160
دم کرنے کا شرعی طریقہ 161
اجتماعی دعا کی حیثیت 161
جنائز و زیارت قبور 165
میت کو غسل دینے کا طریقہ 166
میت کے گھر اجتماع کونوحہ تصور کرنا 167
بیوی کا مردہ خاوند کو غسل دینا 168
نماز جنازہ کی قراءت 169
نا تمام بچے کا جنازہ ؟ 170
خیانت کرنے والے کا جنازہ 171
قبر پر کتبہ لگانا 172
قبر پر دعا کرنا 172
قبروں کی مرمت کرنا 173
مردہ پیدا ہونےوالے بچے کا جنازہ 173
مرنے والے کے پاس سورۃ یسین پڑھنا 174
رسو ل اللہ ﷺ کے بیٹے کی نماز جنازہ 175
عورت اور بچے کا اکٹھا جنازہ پڑھنا 176
رات کے وقت میت کو دفن کرنا 177
کفن کا کپڑا 178
خاوند کا مردہ بیوی کوغسل دینا 179
جنازہ پڑھاتے وقت امام کہاں کھڑا ہو 180
مشرک باپ کے لیے دعائے مغفرت کرنا 180
مساجد میں نماز جنازہ کا اعلان کرنا 181
تدفین کےبعد قبر پر اجتماعی دعا کرنا 182
نبی ﷺ کا جنازہ 182
نماز جنازہ میں تکبیرات کےوقت رفع الیدین کرنا 183
میت کےغسل دینے والے کے لیےنہانا ؟ 184
جنازہ اٹھاتے وقت بلند آواز سےکلمہ شہادت پڑھنا 185
قبرستان میں قرآن خوانی کرنا 186
تعزیت کرتے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا 187
میت کا دوبارہ جنازہ پڑھنا 188
دفن میں تاخیر کرنا 188
کٹی ہوئی لاش کو غسل دینا 189
سینہ کوبی کرنا 189
پریشانی کےوقت موت کی تمنا کرنا 190
زکوۃ و صدقات 192
زیر استعمال زیورات کی زکوٰۃ 193
حج کے لیے جمع شدہ رقم سے زکوۃ دینا 194
مصرف زکوۃ 194
والدین کومال زکوٰۃ دینا 195
گھریلو ضرورت میں استعمال ہونےوالے زیورات کی زکوٰۃ 195
قبل از وقت زکوٰۃ دینا 196
جہالت کی وجہ سے زکوٰۃ ادا نہ کرنا 196
صدقہ فطر کی مقدار اور اوقات 197
پیشہ ور گداگروں کو صدقہ دینا 198
سونے چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ 199
خاندان سادات کو زکوٰۃ دینا 200
شرائط زکوٰۃ 201
وقت سے پہلے زکوٰۃ ادا کرنا 202
بیٹیوں کے زیورات پر زکوٰۃ 203
زرعی پیداوار کی زکوٰۃ 204
خیراتی ہسپتال میں زکوۃ استعمال کرنا 208

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like