فتاوی البانیہ
فتاوی البانیہ
مصنف : ناصر الدین البانی
صفحات: 353
علامہ ناصر الدین البانیؒ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ آپ نے علم حدیث کے متعلق جو کام کیا اور احادیث کی تحقیق و تخریج سے متعلق جو خدمات انجام دیں وہ صرف آپ ہی کا خاصہ ہے اور آپ کے بعد آنے والے جتنے بھی محقق ہیں تمام کے تمام آپ کی اس علمی کاوش کے محتاج ہیں۔ آپ بے مثال عالم، بلند پایہ محقق تھے اور اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دین اسلام کے وقف کر چکے تھے۔ موصوف چونکہ ایک متبحر عالم دین تھے اس لیے لوگ اکثر اوقات ان سے فتاوی طلب کرتے رہتے۔ آپ نے اپنی زندگی میں جو فتوے دئیے ان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جو مختلف مواقع پر شائع ہو کر عوام و خواص کی علمی پیاس بجھاتے رہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’فتاویٰ البانیہ‘ بھی امام البانی کے مختلف فتاویٰ جات کا مجموعہ ہے، جسے نظم الفرائد اور سلسلہ صحیحہ اور ضعیفہ سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے جس میں عقیدہ کے مسائل، اصول فقہ، طہارت، نماز، زکاۃ، حج، معاملات، کھانے پینے، علم حدیث اور چند متفرق مسائل شامل ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرفے چند | 23 | |
تعارف علامہ ناصرالدین البانی | 32 | |
مقدمہ | 36 | |
عقیدہ کے مسائل | 78 | |
توحید اسماء وصفات کے مسائل | 84 | |
ایمان کے مسائل اور تارک الصلاۃ کا حکم | 91 | |
اصول فقہ کے مسائل | 118 | |
غیب کے مسائل | 133 | |
عذاب قبر کا بیان | 149 | |
طہارت کے مسائل | 152 | |
نماز کا بیان | 171 | |
روزوں کا بیان | 211 | |
زکاۃ کے مسائل | 213 | |
کتاب الحج | 216 | |
معاملات کا بیان | 226 | |
لباس کا بیان | 236 | |
طلاق اور ترکہ کا بیان | 241 | |
سنن اور بدعات کا بیان | 242 | |
ذکر اور دعا کا بیان | 252 | |
بعض کتب اور مصنفات کے بارہ میں | 256 | |
کھانے کی چیزوں کا بیان | 258 | |
حلال اور حرام کھیل | 261 | |
متفرق مسائل | 266 | |
اصول حدیث،علل حدیث اور اسماء رجال کا بیان | 274 | |
رواۃ کے حالات کی پہچان | 285 | |
احادیث کے علل اور روایات پر نقد کا بیان | 289 | |
عورتوں کے مخصوص مسائل | 300 | |
حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چند اہم فتاوی | 324 | |
مکمل فہرست کمپوز نہیں ہے |