فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار

فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 155

 

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:” خیر امتی قرنی” (بخاری)”میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں۔” اسی طرح صحابہ کرام سے محبت جہاں تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزء ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے پاکباز اور نورانی فرشتے بھی ان مقدس نفوس سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ فرشتوں اذنِ الٰہی سے انبیاء کرام پر نازل ہوتے رہے اور جناب حضرت محمدﷺ کے اصحاب سے ان کا خصوصی پیار تھا اور زمیں پر آکر ان سے ملاقات و مصافحہ کرنا، خیر و بھلائی میں، جہاد و قتال میں ان کی معاونت کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب”فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار” فضلیۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری کی بے مثال تالیف ہے۔ جن کی شخصیت کاعلمی و ادبی حوالوں میں ایک معتبر نام ہے۔ فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں فرشتوں کا انبیاء کرام، شہداء اور صلحاء سے تعلق و مودّت اور فرشتوں کا ان کی معاونت کے لیے نزول کرنا اور صحابہ کے جنازوں میں شرکت کرنا وغیرہ کو احاطہ تحریر میں لائے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت و استقامت سے نوازے اور مکتبہ اسلامیہ کے نگران و معاونین کو بھی دین کی سربلندی کے لیے مصروف عمل رکھتے ہوئے اجر عظیم سے نوازے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
فرشتوں کا صحابہ ؓ  سے پیار 7
فرشتوں کا تعارف 10
فرشتے اللہ کی نوری مخلوق 10
فرشتوں کی جسامت 11
فرشتوں کی تعداد 12
فرشتوں کی صفات 12
فرشتے پاکباز ہیں 12
اللہ کے مطیع اور فرمانبردار ہیں 13
فرشتے شرم و حیا والے ہیں 13
فرشتے خوف الہٰی رکھتے ہیں 14
اللہ کی تسبیح و تمہید بیان کرتے ہیں 14
رکوع و سجود اور عبادت کرتے ہیں 15
فرشتے طواف اور حج بھی کرتے ہیں 16
چند اہم فرشتے اور ان کی ذمہ داریاں 16
جبریل علیہ السلام 16
میکائیل  علیہ السلام 17
اسرافیل  علیہ السلام 18
ملک الموت   عزرائیل علیہ السلام 20
منکر و نکیر 21
جنت کے فرشتے 22
جہنم کے فرشتے 22
عرش الہٰی کو اٹھانے والے فرشتے 23
اعمال لکھنے والے فرشتے 24
بارش برسانے والے فرشتے 24
پہاڑوں کے فرشتے 25
ہاروت اور ماروت ؑ 26
عذاب کے فرشتے 27
تخلیق انسان پر مامور فرشتے 27
خیر و بھلائی کی راہنمائی کرنے والے فرشتے 29
آزمائش کے فرشتے 33
فرشتوں کا انبیاء ؑ سے پیار 33
آدم   ؑ سے پیار 40
ابراہیم   ؑ اور اسماعیل   ؑ سے پیار 44
حضرت زکریا   ؑ سے پیار 45
حضرت سلیمان  ؑ سے پیار 45
موسیٰ  ؑ سے پیار 46
فرشتوں کا رسول اللہ ﷺ سے پیار 48
آپ ﷺ کی عیادت 48
امام اور مقتدی 48
آسمانوں کی سیر 49
جبریل ؑ سامع بنتے ہیں 49
مشکل حالات میں معاونت 50
سیدنا ابوبکر صدیق ؓسے پیار 50
سیدنا عمر بن خطاب  ؓسے پیار 51
سیدنا عثمان  ؓسے پیار 58
سیدنا علی  ؓسے پیار 64
حضرت خدیجہ ؓ سے پیار 68
سیدہ عائشہ  ؓ سے پیار 71
سیدہ حفصہ ؓ سے پیار 74
سیدہ ام سلمہ  ؓ سے پیار 82
سیدہ فاطمہ  ؓ سے پیار 85
سیدنا جعفر طیار ؓ 88
سیدنا حمزہ   ؓ 94
سیدنا حنظلہ   ؓ 99
حضرت دحیہ بن خلیفہ کلبی   ؓ 105
طلحہ بن عبید اللہ   ؓسے پیار 107
ابی بن کعب  ؓسے پیار 109
سیدنا حارثہ بن نعمان  ؓسے پیار 111
سیدنا حسان بن ثابت  ؓسے پیار 114
سیدنا حنظلہ اسدی  ؓسے پیار 119
سیدنا عبد اللہ بن عمرو  ؓ سے پیار 122
سیدنا ابن عمر  ؓ سے پیار 124
سیدنا سعد بن ابی وقاص  ؓسے پیار 127
سیدنا سعد بن معاذ  ؓسے پیار 129
سیدنا عمران بن حصین  ؓسے پیار 131
سیدنا اسید بن حضیر  ؓسے پیار 133
عبد اللہ بن عمر و بن حرام  ؓسے پیار 137
بدری صحابہ کرام  ؓ سے پیار 140
اصحاب خندق سے پیار 145
غزوہ حنین والوں سے پیار 147
اہل بقیع کے لیے جبریل امین ؑ کا پیار 149

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like