فیضان ربانی
مصنف : ڈاکٹر محمد عبد الرب ثاقب عمری
صفحات: 310
امت مسلمہ کا مقصد دعوت الی الخیر اور نہی عن المنکر ہے،جس کے نتیجے میں ایک صالح معاشرے کا قیام اور نظام حق کا وجود مطلوب ہوتا ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے زبان وقلم کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔زبان جہاں افہام وتفہیم ،تبادلہ خیال اور تقریر وخطابت کا ذریعہ بنتی ہے،وہیں قلم تحریر وانشاء اور تصنیف وتالیف کا ذریعہ بنتی ہے۔افکار ونظریات کی نشرواشاعت کے لئے نثر کے ساتھ ساتھ نظم بھی ایک اہم ذریعہ ہے،مگر نظم کی صلاحیت سب افراد میں نہیں پاتی جاتی ہے ۔یہ صلاحیت بہت کم اہل قلم میں پائی جاتی ہے۔شعر وشاعری کی استعداد وہبی ہوتی ہے نہ کہ کسبی،کوئی بھی شخص صرف اپنی کوشش سے شاعر نہیں بن سکتا ہے۔شاعر صرف وہی بن سکتا ہے جسے اللہ تعالی نے یہ ذوق اور ملکہ عطا کیا ہو۔زیر تبصرہ کتاب “فیضان ربانی “ڈاکٹر محمد عبد الرب ثاقب العمری کی کاوش ہے ،جس میں انہوں نے شعروں میں متعدد دینی واسلامی موضوعات کو ایک خوبصورت اور حسین انداز میں منظم فرما دیا ہے۔اہل ذوق حضرات کے لئے یہ ایک نادر تحفہ ہے۔اللہ تعالی مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے ذریعہ نجات بنائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 11 | |
پیش لفظ | 12 | |
مقدمۃ الکتاب از مصنف | 15 | |
سپاس نامہ از ملک فضل حسین | 24 | |
تبصرہ از ڈاکٹر محمد ثناء اللہ ثانی | 27 | |
حمد | ||
تورب کبریا ہے ،مالک ہے توہمارا | 36 | |
نعتیں | ||
خدا کی ذات واحد منبع دریائے رحمت ہے | 42 | |
طلع البد ر علینا کون ؟ محمد کریم | 47 | |
شرک سے پاک نعت | 52 | |
نظمیں | ||
تثلیث کو توحید کا پیغام سنا دو! | 55 | |
غافل ملت | 57 | |
چلا جا! | 58 | |
عزائم | 61 | |
بہنوں سے خطاب | 63 | |
مبارک عید قرباں ! | 66 | |
نظم | 68 | |
مسلک اہل حدیث | 70 | |
نغمہ توحید | 73 | |
ترانے | ||
مرکز اہل حدیث | 77 | |
ترانہ انشاء اللہ | 82 | |
الہجرہ اسکول ،برطانیہ | 95 | |
گلدستہائے تہنیت | ||
گلدستہ تہنیت | 101 | |
گلہائے تہنیت | 104 | |
قصیدے | ||
میرے پیرو مرشد حضرت العلام ابو البیان حماد صاحب عمری | 109 | |
الشیخ سالم مبارک الجوہی | 110 | |
امام اہل سنت | 117 | |
حاتم ہالینڈ | 123 | |
ہجو | ||
خطاب بہ ناصر | 126 | |
مرثیے | ||
مرثیہ والدہ محترمہ مرحومہ ومغفورہ | 130 | |
آہ! حضرت بن باز | 132 | |
تاثرات غم | 137 |