فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 9,8,7

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 9,8,7

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 865

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
نیک مرد کو مزدور ٹھہرانے کے بیان میں 620
جنگ میں مزدور رکھنے کے بیان میں 626
عصر کی نماز تک اجارہ کرنے کے بیان میں 631
مزدور کی مزدوری نہ دینے کے گناہ کے بیان میں 631
سینگی لگانے والے کے خراج کے بیان میں 645
زانیہ عورتوں اور لونڈی کی کمائی کے بیان میں 647
حوالہ کے بیان میں 651
کتاب الکفالۃ
ابدان وغیرہ کے ساتھ قرض اور دیون میں کفالہ کرنے کے بیان میں 658
میت کے قرض کے ضامن کے پھرنے کے ناجائز ہونے کے بیان میں 664
شریک کے وکیل بننے کے بیان میں 671
عورت کا نکاح میں امام کو وکیل بنانے کے بیان میں 681
حدود میں وکیل کرنے کے بیان میں 687
ابواب الحرث
کھیتی بونے اور درخت لگانے کی فضیلت کے بیان میں جب اس سے کھایا جائے 691
کھیتی کے لیے کتا رکھنے کے بیان میں 694
یہود کے ساتھ کھیتی کرنے کے بیان میں 705
غیر آباد زمین کرنے کے بیان میں 710
کسی چیز کے بونے کے بیان میں 721
کتاب المساقات
پانی پلانے کے بیان میں 723
کنویں کے بارہ  میں جھگڑنا اور اس میں حکم کرنے کے بیان میں 729
نہروں کے بند کرنے کے بیان میں 730
لکڑی اور گھاس کی بیع کا بیان 741
کتاب ہے جھگڑوں کے بیان میں
قرض دار کے حاضر کرنے اور مسلمان اور یہودی کی خصوصیت کے بیان میں 776
فسادی کے باندھنے کے بیان میں 784
تقاضا کرنے کے بیان میں 786
کتاب ہے گری پڑی چیز کے اٹھانے کے بیان میں
گری پڑی چیز کے مالک کے نشان بتانے کے وقت اس چیز کو اس کے دے دینے کا بیان 787
جانور گم ہونے کے بیان میں 789
ابواب المظالم والقصاص
ظلم اور غصب کےبیان میں 807
مظلوم کےمدد کرنے کے بیان میں 811
ظالم سے بدلہ لینے کے بیان میں 812
راستے میں شراب گرانے کے بیان میں 827
بغیر اجازت مالک کے لوٹنے کے بیان میں 840
جوڑنا کھجوروں کا درمیان دوشریکوں کے یہاں تک کہ اپنے ساتھی سے اجازت لے 855

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like