فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 30,29,28

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 30,29,28

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

صفحات: 832

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
اللہ تعالیٰ کا فرمانا آنحضرت ﷺ سے کہ تیرا کچھ اختیار نہیں 578
اللہ تعالیٰ کے اس قول کا بیان کہ آجمی بڑا جھگڑالو ہے 579
جب حاکم اجتہاد کرکے ثواب کو پہنچے یا غلطی کرے تواس کو ثواب ملنے کا بیان 586
اس شخص پر حجت قائم کرنا جس نےکہا نبی ﷺ کے احکام ظاہر تھے 589
حضرت ﷺ کا فرمانا کہ اہل کتاب سے کچھ نہ پوچھو 602
اختلاف کا مکروہ ہونا 605
اللہ تعالیٰ کا فرمانا ان کا کام آپس میں مشورے سے ہوتا ہے 609
کتاب التوحید والرد علی الجہیۃ
آنحضرت ﷺ کا اپنی امت کو توحید کی طرف بلانا 617
بیان اس آیت کا کہ اللہ کو پکارو یا رحمن کو جس کو پکاروگا بہتر ہوگا 627
اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں بہت روزی دینے والا ہوں صاحب قوت کا 630
مقلب القلوب کا بیان 649
اللہ تعالیٰ کے ننانویں نام ہیں ایک کم سو 650
اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات واسماء کے متعلق جو کچھ احادیث میں آیا ہے 655
آسمان وزمین وغیرہ مخلوق کے پیدا کرنے کا بیان 716
مشیت اور ارداہ کا بیان 725
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا انبیاء وغیرہم سے کلام کرنا 756
رب تعالیٰ کا اہل جنت سے کلام کرنا 771
ذکر کرنا اللہ تعالیٰ کا ساتھ امر کے اور ذکر کرنا بندون کاساتھ دعا اورتصریح کے 773
حضرت ﷺ کا اپنے رب سے ذکر دعا کرنا 798
فاجر اور منافق کا قرآن پڑھنا اس کے گلے سے آگے نہیں بڑھتا 820

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like