فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 27,26,25

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 27,26,25

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 855

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔

 

عناوین صفحہ نمبر
نفخ صور کا بیان 520
اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں کرے گا 526
آدمیوں کا حشر کس طرح ہوگا؟ 531
قیامت کے دن قصاص کے واقع ہونے کا بیان 550
ستر ہزار آدمی بلا حساب جنت میں داخل ہوں گے 562
بہشت اور دوزخ کی صفت 571
حوض کوثر کا بیان 614
کتاب القدر
بیان اس امر کا کہ قلم اللہ تعالی کے علم پر خشک ہو گیاہے 637
لا حول کا بیان 647
معصوم وہ ہے جس کو اللہ بچائے 648
بدبختی اور بری تقدیر کے ملنے سے پناہ مانگنے کا بیان 659
کتاب الایمان والنذور
حضرت ﷺ کے قول وایم اللہ کا بیان 667
اس امر کا بیان کہ اپنے باپوں  کی قسمیں نہ کھانی چاہیے 679
اسلام کے سوا ئے کسی اور ملت کی قسم کھانا 688
بھولے بسرے قسم توڑبیٹھے تو اس پر کفارہ واجب ہے یا نہیں؟ 700
قسم میں نیت کرنے کا بیان 725
جب نذر اورتوبہ کے طور پر اپنا مال ہدیہ بھیجے تو اس کا کیا حکم ہے؟ 726
جب حرام کرے طعام کو 728
طاعت اور عبادت کی نذر ماننا 736
جو شخص مرجائے اور اس پر نذر ہو تو کیا کیا جائے؟ 739
قسموں کے کفاروں کا بیان 749
قسموں میں استثناء کرنے کا بیان 760
قسم توڑنے سے پہلے اور پیچھے کفارہ دینا 764
کتاب الفرائض
علم میراث کا سیکھنا 771
میراث بیٹے کی اپنے باپ اور اپنی ماں سے 778
بیٹوں کی میراث 781
پوتے کی میراث کا بیان جب میت کا بیٹا نہ ہو 783
میراث پوتے کی بیٹے کے ساتھ 784
میراث عورت کی ساتھ اولاد کے 789
بھائیوں اور بہنوں کی میراث کابیان 791
لعان کرنے والی عورت کی میراث کا بیان 796
لڑکا صاحب فراش کا ہے 798
سائبہ کی میراث کا بیان 804
حق ولاء سے عورتوں کو کیا میراث ملتی ہے؟ 810
قیدی می میراث کا بیان 812
باپ کے سوا کسی اور سے نسب کا رشتہ کرنا 816
جب عورت بیٹے کا دعویٰ کرے 817
قیافہ شناس کا بیان 818
کتاب الحدود
جو ڈرایا جاتاہے حدود سے 820
زنا اور شراب خوری کی حد 820
چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا 825
چوری کے وقت چور کا کیا حال ہوتاہے؟ 834
نام لیے بغیر چور کو لعنت کرنا جائز ہے 834
حدوں کا قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کا بدلہ لینا 837
شریف اور کمینہ پر حد کا قائم کرنا 838
جب حاکم کے پاس حد کا مرافعہ ہو چکے تو سفارش کرنی مکروہ ہے 838
چور کی توبہ کا بیان 848

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like