فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 18,17,16
فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 18,17,16
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 690
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حجۃ الوداع کا بیان | 430 | |
جنگ تبوک کا بیان اور اسی کا نام جنگ عسرت ہے | 443 | |
کعب بن مالک کی حدیث | 447 | |
آنحضرت ﷺ کا حجر یعنی قوم ثمود کے مقام میں اترنا | 463 | |
آنحضرت ﷺ کی بیماری اور وفات کا بیان | 470 | |
آنحضرت ﷺ کے سال وفات کا بیان | 499 | |
کتاب التفسیر | ||
فاتحہ الکتاب کی تفسیر میں جو کچھ وارد ہوا | 505 | |
غیر المغضوب علیہم کا بیان | 509 | |
سورہ البقرۃ | ||
وعلم آدم الاسماء کلہا کی تفسیر۔آیت آمن الرسول بما انزل الیہ تک | 510۔568 | |
سورۃ آل عمران | ||
آیت والی اعیذہا بک وذریتہا سے آیت ربنا اتنا سمعنا منادیا ینادی فلایمان کا بیان | 574۔601 | |
سورۃ اللناء | ||
آیت وان خفتم الا تقسطوا فی الیتامی فانکحوا یسطعونک قل اللہ یفتیکم فی الکلالۃ کی تفسیر | 603۔634 | |
سورۃ المائدۃ | ||
آیت الیوم اکملت لکم دینکم کے بیان سےآیت وان تعذبہم عبادت کی تفسیر | 636۔654 | |
سورۃ الانعام | ||
آیت وعندہ مفاتح الغیب کے بیان سےآیت لا ینفع نفس ایمانہا کی تفسیر | 657۔663 | |
سورۃ الأعراف | ||
آیت انما حرم ربی الفواحش کے بیان سےآیت خذ العفو وامر بالمعروف کا بیان | 668۔672 | |
سورۃ الانفال | ||
آیت یسئلونک عن الانفال کے بیان سےآیت لأن خفف اللہ عنکم وعلم فان فیکم ضعفا تک | 674۔681 |