فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 15,14,13
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 685
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مناقب انصار | 512 | |
قول آنحضر ت ﷺ کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار سے ایک مرد ہوتا | 514 | |
برادری گرداننے مہاجر اور انصار کو | 515 | |
محبت انصار کی | 517 | |
تابعدار انصار اور آزاد کردہ غلام کے بیان میں | 519 | |
انصار کے گھروں کی فضیلت | 519 | |
دعا انصار اور مہاجرین کو | 522 | |
سعد بن معاذ ؓکے مناقب | 527 | |
بیان بنا کعبہ شریفہ | 551 | |
بیان ایام جاہلیت | 553 | |
حضرت ﷺ کے پیغمبر ہونے کا بیان | 567 | |
چاند کے پھٹ جانے کا بیان | 584 | |
حبشہ یک ہجرت کا بیان | 589 | |
نجاشی بادشاہ حبشہ کے فوت ہونے کا بیان | 594 | |
ابو طالب کے قصہ کا بیان | 597 | |
معراج کا بیان | 603 | |
باب ہے بیان میں تاریخ کے | 663 | |
کیفیت برادری کروانے کے حضرت ﷺ کی اپنے اصحاب کے اندر | 671 | |
باب بلا ترجمہ | 673 | |
آنحضرت ﷺ کے پاس یہود کا آنا جب آپ ﷺ مدینے تشریف لائے | 675 | |
سلمان فارسی ؓکے اسلام لانے کابیان | 678 |