فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 3،2،1

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 3،2،1

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 915

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد پہلے تین پاروں پر مشتمل ہے جس میں کتاب الاذان تک کی احادیث کی شرح شامل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
وقت پر نماز کی فضیلت 650
نماز کے وقت کو نکالنا 653
نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے 654
ظہر کا وقت زوال سے ہے 659
ظہر کو عصر تک تاخیر کرنا جائز ہے 663
نماز عصر کے وقت کا بیان 665
نماز شام کے وقت کا بیان 681
وقت عشاء کا اور فضیلت 687
عشاء سے اول سونا منع ہے 689
نماز فجر کے بعد نماز پڑھنا 699
عصر کے بعد قضا پڑھنا 704
قضا کے واسطے اذان 708
عشاء کے بعد بات چیت مکروہ ہے 714
اذان کے بیان میں
بعد تکبیر کے کلام ضروری جائز ہے 758
فضیلت نماز جماعت کی 761
تفصیل پچیس فضائل جماعت 770
دو آدمی سے زیادہ جماعت ہے 770
حد مریض کی جماعت کے لیے 775
بارش اور بیماری میں گھر میں نماز جائز ہے 778
علم اور بزرگی والے مستحق امامت ہیں 785
امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھانا 801
امام قراءت ہلکی کرے 813
امام کے رونے کا کیا حکم ہے؟ 822
گناہ اس کا جو صف سیدھی نہ کرے 827
صف میں کندھے سے کندھا قدم سے قدم ملانا چاہیے 827
تنہا عورت کو صف کا حکم ہے 829
امام اور مسجد کے دائیں طرف کابیان 830
رات کی نماز کا بیان 832
رفع یدین میں کہاں تک ہاتھ اٹھائے 840
جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑا ہو تب بھی رفع یدین کرے 841
قرآن کی قراءت ہر حال میں امام او رمقتدیوں پر واجب ہے 852
امام کا آمین کو پکار کر کہنا 878
صف سے دورکوع کرنا 885
حدرکوع پورا کرنے کی 890
رکوع میں دعا کرنے کے بیان 893
دعائے قنوت کا بیان 895
سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا بیان 905
ناک پر سجدہ کرنا کیچڑ میں اور سوائے کیچڑ کے 908

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
22.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like