فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 12,11,10
فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 12,11,10
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 730
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
رمضان میں سفر کرنا درست ہے | 504 | |
بادشاہ کی اطاعت مقدار طاقت کے واجب ہے | 510 | |
حضرت ﷺ کے جھنڈے کے بیان میں | 520 | |
جہاد میں سفر کا خرچ اٹھانا | 527 | |
عورت کو اس کے بھائی کے پیچھے سوار کرنا | 528 | |
رکاب پکڑنے کے بیان میں | 530 | |
تنہا چلنے کا بیان | 538 | |
ماں باپ کی اجازت سے جہاد کرنا | 540 | |
جاسوس کے بیان میں | 544 | |
لڑائی میں لڑکوں کو مارنے کا بیان | 551 | |
لڑائی میں عورتوں کو مارنے کا حکم | 552 | |
اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ کیا جائے | 552 | |
لڑائی میں جھوٹ بولنے کا حکم | 565 | |
مشرکین سے فدیہ لینے کا بیان | 580 | |
ایلچیوں کو انعام دینے کا بیان | 583 | |
حضرت ﷺ کا یہودیوں سے کہنا کہ اسلام لاؤ تاکہ سلامت رہو | 589 | |
دشمن پر غالب ہو کر تین دن ان کے میدان میں ٹھہرنا | 597 | |
غنیمت میں خیانت کرنے کا بیان | 602 | |
فتح کی خوشخبری دینے کا بیان | 606 | |
غازیوں کے استقبال کا بیان | 610 | |
جہاد سے لوٹتے وقت کیا کہنا چاہیے | 610 | |
جب سفر سے آئے تو نماز پڑھے | 612 | |
خمس کے فرض کے بیان میں | ||
خمس کا ادا کرنا دین میں سے ہےیعنی دین کا ایک شعبہ ہے | 627 | |
حضرت ﷺ کی بیبیوں کے گھروں کا بیان | 628 | |
اس امت کے لیے غنیمتوں کے حلال ہونے کا بیان | 641 | |
غنیمت اس شخص کے لیے ہے جو لڑائی میں شریک ہو | 646 | |
جو شخص کہتا ہے کہ خمس مسلمان کے لیے ہے اس کی دلیل کا بیان | 658 | |
حضرت کا قیدیوں پر احسان کرنا بغیر خمس نکالنے کے | 668 | |
دلیل اس امر کی کہ خمس حضور ﷺ کےلیے ہے | 669 | |
اسلاب میں خمس نہ نکالنے کا بیان | 671 | |
جو کھانے کی چیز دار حرب میں غازی کو ملے | 685 | |
کتاب ہے جزیہ کے بیان میں | ||
بیان جزیہ اور ترک لڑائی کا ذمیوں اورحربیوں سے | 668 | |
جس شخص نے معاہد کو بے گناہ مار ڈالا اس کے گناہ کا بیان | 700 | |
یہودیوں کا عرب کے جزیرہ سے نکال دینے کا بیان | 700 | |
عورتوں کو پناہ دینے کا بیان | 704 | |
مسلمانوں کا عہد اور ذمہ ایک ہے | 705 | |
غدر سے ڈرانے کا بیان | 711 | |
عہد کے واپس کرنے کی کیفیت کا بیان | 712 | |
تین دن یا کسی وقت مقرر پر صلح کرنے کا بیان | 717 | |
وقت مقرر کے بغیر لڑائی ترک کرنا جائز ہے | 718 | |
مشرکین کے مردوں کا کنویں میں ڈالنےاور ان کا مول لینے کے بیان میں | 718 | |
نیک ا ور بد کے ساتھ غدر کرنے کے گناہ کا بیان | 719 |