ففروا الی اللہ

ففروا الی اللہ

 

مصنف : ابو حفص سندھو

 

صفحات: 172

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق  راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تواس میں متعدد تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کی دوستی اور دشمنی کے معیارات بدل جاتے ہیں۔وہ دنیوی مفادات اور لالچ سے بالا تر ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لئے دوستی رکھتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے ہی دشمنی کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں کل تک جو اس کے دوست ہوتے ہیں ،وہ دشمن قرار پاتے ہیں اور جو دشمن ہوتے ہیں وہ دوست بن جاتے ہیں اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔اسلام کی اپنی تہذیب،  اپنی ثقافت،  اپنےرہنے سہنے کے  طور طریقے اور اپنے تہوار ہیں ،جو دیگر مذاہب سے یکسر مختلف ہیں۔تہوار یاجشن کسی بھی قوم کی پہچان  ہوتے ہیں،اور ان کے مخصوص افعال کسی قوم کو دوسری اقوام سے جدا کرتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ” ففروا الی اللہ “محترم  ابو حفص سندھو، حمید پور گوجرانوالہ خطیب جامع مسجد توحید اھلحدیث طارق آباد کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے اسلام کے انہی محاسن اور امتیازات کو بکھرے ہوئے غیر مرتب انداز میں  جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
احساس مترجم 7
سندھی ہیرو 10
بچپن کی باتیں 25
سندھ میں مسلمانوں کادور 36
تیاری 44
محطم کاصنم 52
ہاتھیوں کامعرکہ 61
سونےکاخزانہ 70
سندھ سےتحائف 77
جدید حادثہ 84
وفات ولید کے بعد 99
معزول ہیرو 114
شیر پنجرے میں 123
قدیم حون کاجوش انتقام 133
بےگناہوں پرتہمت 139
سازشی جال کاتانابانا 125
صفوان کےگھر 161
خلیفہ سلیمان کاغضب 175
ضمیر کی بیداری 184
عہد سلیما ن میں   فاتحین اسلام کےمقتل 198

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like