عیسیٰ ابن مریم اور عیسائیت

عیسیٰ ابن مریم اور عیسائیت

 

مصنف : سرفراز طاہر

 

صفحات: 160

 

د ين اسلام ايك ايسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جس کے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لیے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کاشکار ہو کر ضلالت و گمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے۔مگر قرآن مجید واحد کتاب ہے جو تقریبا ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف سے پاک ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خو د اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے۔ عیسائیت اور اسلام دونو ں الہامی مذاہب ہیں اور ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں جبکہ اسلام اس کے بر عکس عقیدہ توحید اظہر من الشمس نظریے کا قائل ہے۔ عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ، حضرت مریمؑ، حضرت عیسیٰ ؑ کے حواریوں،راہبوں کی کھلم کھلا پرستش کی مگر اسلام اس کے برخلاف وحدانیت کا سبق دیتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب”عیسیٰ ابن مریم ؑ اور عیسائیت” جس کو محترمہ سرفراز طاہر نے مرتب کیا ہے۔جس میں حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش، حالات، معجزات، حضرت محمد ﷺ کی بشارت بزبان حضرت عیسیٰؑ اورواقعہ صلیب کو بہت احسن انداز سےمرتب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
صفات باری تعالیٰ
کمالات باری تعالیٰ
حضرت مریم﷤ 24
باب نمر 3 31
پیدائش حضرت عیسیٰ﷤
آپ کی ذات کی حقیقت کیا تھی؟
حضرت آدم ؑ کی پیدائش اور آپ کی حضرت عیسیٰؑ سے مماثلت
باب نمبر 4 53
بعثت حضرت عیسیٰ﷤
ارشادات عیسوی
معجزات عیسوی
حضرت عیسیٰ﷤ کے پہلے ساتھی کون تھے؟
باب نمبر 5 71
بشارت احمد مصطفیٰ محمد رسول اللہﷺ
بزہان حضرت عیسیٰ﷤
حضرت احمد رسول اللہ کا مصداق کون ہے؟
باب نمر 6 83
حضرت مسیح ؑ کا واقعہ صلیب اور اس کی حقیقت
باب نمبر 7 90
عیسائیت: عیسائی کب اور کیوں کہلائے؟
عیسائیوں کی اپنی تاریخ کی روشنی میں
باب نمبر 8 96
رہبانیت۔۔۔ اسلا م کی نظر میں
باب نمبر 9 102
عقیدہ تثلیت
قرآن اور عیسائی تاریخ کی روشنی میں
باب نمبر 10 111
اناجیل اربعہ کی حیثیت
کیا موجودہ انجیلیں آسمانی کتابیں ہیں؟
عیسائی تاریخ کی روشنی میں
انجیل برناباس کی اہے اور اس میں ارشادات عیسوی کیا ہیں؟
باب نمبر 11 121
تحریف انجیل
قرآن کی روشنی میں
باب نمبر 12 126
عیسائیوں کے عقائد اور ان کی نفی
قرآن کی روشنی میں
باب نمبر 13 140
عیسائیوں کو دعوت اسلام
باب نمبر 14 150
حضرت عیسیٰ﷤ کی آمد ثانی
قرب قیامت کی نشانی
باب نمبر 15 156
تذکرہ دجال: احادیث کی روشنی میں
باب نمبر 16 161
حرف آخر

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like