حضرت عیسیٰ ابن مریم ؑ کا مقدمہ عیسائی عدالت میں
حضرت عیسیٰ ابن مریم ؑ کا مقدمہ عیسائی عدالت میں
مصنف : محمد الیاس چنیوٹی
صفحات: 188
تاریخ عالم اٹھا کر دیکھئے۔ کفر نے اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ہمیشہ ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے۔ وہ کون سا جال ہے، جو اسلام کو مقید کرنے کے لیے استعمال نہ کیا گیا۔ وہ کون سی سازش ہے، جو اسلام کی گردن کاٹنے کے لیے تیار نہ کی گئی۔ وہ کونسی درندگی ہے جس کی مشق سینہ اسلام پر نہ کی گئی۔ وہ کونسے ہولناک مظالم ہیں، جو اسلام کے نام لیواؤں پر روانہ رکھے گئے۔ لیکن جب ہندوستان پر فرنگی استعمار قابض ہو چکا تھا۔ مسلمان غلامی کی آہنی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔ کفر نے اسلام پر ایک نیا، نرالا اور اچھوتا حملہ کیا۔ ایک خوفناک اور بھیانک منصوبہ بنا۔ جس کے تحت اسلام کو اسلام کے نام پر لوٹنے کا پروگرام بنا۔ کفر نے اپنے اس خاص مشن کو”قادیادنیت” کا نام دیا۔ اور اس کی قیادت ایک ننگ دین، ننگ وطن اور تاریخ کا بدترین انسان مرزا غلام احمد قادیانی کو سونپ دی گئی۔ وہ کذاب مرزا احمد ہی تھا جس نے برطانوی سامراج کے مقاصدے شریرہ کو ہر سطح پر کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ مرزا نے مذہبی روپ اختیار کر کے اجرائے نبوت، حیات مسیح، مہدویت کی بحثوں میں الجھایا اور مسلمانوں کو انگریزوں کا وفادار بننے پر آمادہ کیا۔ زیر تبصرہ کتاب”حضرت عیسیٰ ابن مریم ؑ کا مقدمہ عیسائی عدالت میں” مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی ایک فکر انگیز تصنیف ہے۔ مولانا نے عیسائیوں کو ایک لمحہ فکریہ دیا ہے کہ قادیانی گروہ حضرت عیسیٰؑ کی شان میں انتہائی نا قابل برداشت گستاخی کے باوجود عیسائی قوم اور حکومتوں کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں بلکہ عیسائی قوم ان کے حقوق کی جنگ لڑتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ راقم کو اجر عظیم سے نوازے اور امت محمدیہ کو اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 15 |
تمہید | 19 |
پہلا باب | 21 |
حضرت مریم و عیسیٰ ؑ کا مقام | 21 |
1۔قرآن و حدیث کی روشنی میں | 21 |
2۔ عیسائیت کی نظر میں | 32 |
3۔ قادیانیت کی نظر میں | 34 |
حضرت مریم ؑ کے حالات زندگی | 40 |
1۔ قرآن کی روشنی میں | 40 |
2۔ عیسائیت کی نظر میں | 62 |
3۔ قادیانیت کی نظر میں | 69 |
تیسرا باب | 70 |
حضرت عیسیٰ ؑ کے معجزات | 70 |
1۔ قرآن کی روشنی میں | 77 |
2۔ عیسائیت کی نظر میں | 83 |
قادیانیت کی نظر میں | 89 |
چوتھا باب | 94 |
حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات | 94 |
1۔قرآن کی روشنی میں | 94 |
2۔ عیسائیت کی نظر میں | 110 |
قادیانیت کی نظر میں | 120 |
پانچواں باب | 123 |
حضرت عیسیٰ ؑ کا رفع و نزول | 123 |
1۔ قرآن کی روشنی میں | 123 |
2۔ احادیث کی روشنی میں | 147 |
3۔ عیسائیت کی نظر میں | 149 |
قادیانیت کی نظر میں | 155 |
دعوت فکر اور خلاصہ کلام | 163۔164 |
ناموس رسالت کے آداب اور ان کے تقاضے | 165 |
دربار نبوتﷺ کے فیصلے | 167 |
شاتم رسول ائمہ فقہ کی نظر میںق | 167 |
یورپ اور قانون توہین رسالت انبیاء ؑ | 169 |
خلاصہ مباحث | 172 |
عیسائی عدالت متوجہ ہو | 173 |
مراجع | 175 |