عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت احکام و مسائل
عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت احکام و مسائل
مصنف : محمد منیر قمر
صفحات: 227
اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی او رکوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم وبرتر سے معافی اور عفو ودرگزر کی دہا والتجاء کرنا ہے۔ اور عیدالاضحیٰ امام الموحدین، جد الانبیاء سیدناابراہیم کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیے جانورذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجروثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’عیدین وقربانی فضیلت واہمیت ،احکام ومسائل ‘‘ مولانا محمد منیر قمر﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔یہ کتا ب اپنے موضوع پ ایک منفرد ، مستند اور باحوالہ کتاب ہے ۔ جس میں مصنف موصوف نے بڑی تحقیق ، تدقیق اور عرق ریزی سے عیدین اور قربانی کے مسائل کی وضاحت فرمائی ہے۔ او رموضوع کو پورا کرنے کا حق ادا کردیا ہے ۔ نیز اس ضمن میں پیدا ہونے والے بعض جدید مسائل اور الجھنوں کا بڑی شرح وبسط سے ذکر کیا ہے اور قرآن وسنت سے ان کا حل پیش فرمایا ہے اور ان مواقع پر عام رواج پاجانے والی رسوم اور بدعات کا مدلل طریقے سے رد کرتے ہوئے بڑے ناصحانہ اور مشفقانہ انداز میں عوام کو اپنی اصلاح کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے او رعیدین کوایک مذہبی اور دینی تہوار بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ کتاب میں مسائل کے استنباط واستخراج میں صرف صحیح اور حسن احادیث سے استفادہ کیاگیا ہے ۔مولانا حافظ عبد الرؤف (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) بڑی محنت اور جانفشانی سے کتاب میں درج تمام احادیث ،ائمہ کے اقوال اور فتاویٰ کی تخریج کر کے کتاب کی اہمیت و افادیت کو دو چند کردیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 13 |
افتتاحیہ | 18 |
ثمرات رمضان اور نمازیوں کی اقسام | 21 |
نماز پنجگانہ کااہتمام | 21 |
آٹھ کے نمازی | 23 |
نمازیوں کی اقسام | 23 |
اکٹھ کے نمازی | 23 |
تین سوساٹھ کے نمازی | 23 |
کھاٹ کے نمازی | 23 |
ٹھاٹھ کے نماز ی | 24 |
اخلاقی ورحانی تربیت | 24 |
قلب ونظر کی حفاظت | 26 |
تاریخ وفلسفہ عید | 27 |
عیدکس کی | 31 |
مسائل عید | 39 |
آغاز وابتداء | 39 |
عید کی شرعی حیثیت | 39 |
یوم عید سے پہلی رات | 40 |
عید کے دن غسل | 41 |
خوب صورت لباس اور خوشبو کااہتمام | 42 |
نماز عیدالفظر کے لیے کچھ کھاکردجانا اروعیدلاضحیٰ سے واپس آکر کھانا | 45 |
شہر سے باہر نماز عید | 46 |
عورتوں کاعید گاہ جانا | 47 |
عورتوں کے لیے عیدگاہ جانے کے آداب | 49 |
پیدل اور سوار ہوکر عید گاہ جانا | 49 |
راستہ بدلنا | 53 |
راستہ بدلنے کی حکمت | 53 |
راستہ بدلنے کاجواز | 55 |
تکبیر یں کہنا | 56 |
تکبیروں کے اوقات | 53 |
عیدکاوقت | 59 |
تکبیر کے الفاظ | 24 |
عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے یابعد میں نفل | 62 |
مطلق نوافل | 63 |
عیدکی نماز سے واپس گھر آکر نفل | 63 |
اذان وااقامت | 64 |
نماز عید کی رکعات | 64 |
طریقہ نماز عید | 65 |
تکبیرات زوائد | 65 |
احناف کامسلک | 65 |
جمہور کامسلک | 67 |
تکبیرات زوائد کی شرعی حیثیت | 71 |
ان تکبیرات کے مابین | 71 |
رفع الیدین | 72 |
جہری قراءت اورسورتیں | 74 |
حکمت | 77 |
نماز عید کے بعد خطبہ | 77 |
افتتاح خطبہ | 78 |
ایک ہی خطبہ | 80 |
عیدگاہ میں منبر | 80 |
خطبہ سننا | 83 |
اگر نماز عید کی جماعت نہ ملے | 84 |
دوسرے دن نماز عید | 87 |
عید مبارک کہنے کامسنون طریقہ | 89 |
نماز عیدین کے بعد مصافحہ ومعانقہ کی شرعی حیثیت | 93 |
عیدین کے بعد مصافحہ ومعانقہ کاشرعی کاحکم | 94 |
سوال | 97 |
جواب | 94 |
اجتماع عید وجمعہ کی شکل میں ایک افواہ کی حقیقت | 105 |
ایک افواہ کی حقیقت | 105 |
نماز جمعہ کے حکم میں تغیر اورخصت | 110 |
اصحاب رخصت | 112 |
قربانی کافلسفہ اوربعض احکام قرآن کریم میں | 115 |
قربانی کے احکام ومسائل | 118 |
عشرہ ذوالحج کی فضیلت | 118 |
نوادرات سلف | 125 |
قربانی کی فضیلت | 127 |
حج اکبر | 127 |
قربانی کے معاملے میں اسوہ نبوی | 131 |
قربانی کی شرعی حیثیت | 133 |
ترک قربانی پر وعید | 135 |
ایک قربانی میں پورے گھر والوں کی شرکت | 135 |
ایک جانور میں شراکت | 138 |
ایام قربانی | 140 |
قربانی کرنے والے کے لیے ہدایات | 142 |
بال اور ناخن نہ کاٹنا | 142 |
اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا | 144 |
عورت کے ذبیحہ | 45 |
مزدوری میں قربانی کاگوشت نہ دینا | 146 |
چمڑے اور گوشت سے کچھ نہ بیچنا | 147 |
اجرت میں کھالیں | 148 |
نماز عید کے بعد قربانی کرنا | 148 |
نحر او رذبح کامسنون طریقہ | 150 |
جانوروں کی نظروں سے دور چھر ی تیز کرنا | 151 |
نحرکرنا | 153 |
ذبح کرنا | 153 |
گائے یا بھینس کو ذبح یانحر | 154 |
جانور کو قبلہ رو کر لینا | 157 |
کھڑے اونٹ کو نجر کرنا | 155 |
جانور کو ذبح کرنے کی کیفیت | 157 |
تکبیر | 158 |
قربانی کاجانور ذبح کرتےوقت ذکر ودعا | 158 |
قربانی کے جانور | 160 |
بھینس یابھینسے کےقربانی | 161 |
قربانی کے جانورں میں مطلوبہ اوصاف | 164 |
افضل قربانی | 169 |
قربانی کے جانور کو پالنغا | 169 |
قربانی والے جانور کے عیوب ونقاص | 171 |
کانوں او رآنکھوں کے عیوب | 171 |
اندھا کانا بیمار لاغر | 172 |
کٹے ہوئے کان ٹوٹے ہوئے سینگ والے اور اندھے جانور | 172 |
خارش زدہ اور تھن کٹا جانور | 173 |
متفق علیہ اور مختلف فیہ عیوب | 174 |
خصی حانور کاحکم | 174 |
حاملہ جانور کاحکم | 175 |
جانور خریدنے کے بعد رونماہونے والے عیب | 177 |
جانور کو بدلنا | 178 |
قربانی والے جانور کی عمریں او ردانت | 179 |
مسنہ یادودانتا | 181 |
جذعہ یاکھیرا | 182 |
کسی فوت شدہ کی طرف سے قربانی | 183 |
ایک وضاحت | 186 |
قربانی کے گوشت کی تقسیم | 186 |
غیر مسلم کے لیے قربانی کاگوشت | 188 |
گوشت کی مدت | 188 |
قرض لے کر قربانی کرنا | 189 |
قربانی کی شرعی حیثیت کو مشتبہ ومشکوک بنانے کی ناکا م وبدترین سازش | 190 |
قربانی او رتعاصل امت | 191 |
قربانی پر بے رحمی کے دوایلہ کاجائز ہ | 193 |
مویشیوں کی قلت کابہانہ | 199 |
ضیاع اموال کارونا | 201 |
آگے آگے دیکھے | 203 |
قربانی کامادی فائدی | 206 |
حجاج کی ہدی کے فوائد ومصارف | 208 |
مصادر ومراجع تالیف | 213 |
مصادر مراجع تخریج | 219 |
قربانی کامعاشی پہلو | 204 |