دنیا کا خاتمہ

دنیا کا خاتمہ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمٰن العریفی

 

صفحات: 325

 

وقوع  قیامت کا  عقیدہ اسلام کےبنیادی عقائد میں سےہے اور ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔  قیامت آثار  قیامت کو  نبی کریم  ﷺ نے احادیث میں  وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے  جیساکہ احادیث میں  میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم﷤ نازل نہ ہوں گے۔ وہ دجال اورخنزیر کو قتل کریں گے۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی﷤ کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔علامات قیامت کے حوالے  سے ائمہ محدثین نے  کتب احادیث میں ابواب بندی بھی کی  ہے اوربعض  اہل علم نے اس موضوع پر  کتب  لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دنیا کاخاتمہ‘‘ سعودی عرب کے مایہ ناز عالم دین ڈاکٹر محمدبن عبد الرحمٰن العریفی﷾ کی عربی کتاب ’’نہایۃ العالم اشراط الساعۃ الصغریٰ واالکبریٰ مع صور و خرائط و توضیحات‘‘  کا آسان اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب علامات قیامت کے متعلق پہلی تصویری کتاب ہے جس میں قرآن و احادیث کی روشنی میں ان تمام سوالات کے جوابات موجود ہیں جن کے متعلق آج کل خبریں یا کتابیں چھپ چکی ہیں۔ان کتابوں میں ہر مصنف نے اپنے ہی نظریے کو سچ ثابت کرنے کے لیے دلائل دیے ہیں۔ لیکن اس کتاب میں مصنف نے اپنی کوئی بات بھی پیش نہیں کی ہر خبر کے آثار قرآن و حدیث سے اخذ کیے ہیں۔ مصنف نے کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں قیامت کی 131 چھوٹی علامات اور دوسرے حصے میں 10 بڑی علامات قیامت بیان کی ہیں۔ ہر موضوع سے پہلے خصوصی تحریر’’کچھ اس باب سے متعلق‘‘ کے عنوان سےلکھی ہے۔ جس سے قاری کے ذہن میں موجود سوالات اور موضوع سےمتعلق پیچیدگی کو آسان بنایا گیا ہے۔ اور ہر موضوع کی مناسبت سے پر ذوق تصاویر کا انتخاب کیاگیا ہے۔ مختلف رنگوں کی مدد سے حدیث رسول ﷺ، صحابہ ائمہ کےاقوال، قرآنی آیات کے تراجم اور حوالہ جات کی الگ الگ نشان دہی کردی گئی ہے۔ یہ کتا ب اپنی علمی پختگی کی وجہ سے بہت جلد مقبول ہوئی اور عربی زبان میں اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے لاکھوں نسخے چند مہینوں میں فروخت ہوگئے۔اسی وجہ سے اردو داں طبقہ کے لیے جناب شیخ شفیق الرحمٰن الدراوی ﷾ نے اس انداز میں اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہےکہ ترجمے کی روانی اور سلاست نے اصل کتاب کی اساس کو برقرار رکھا ہے۔ کتاب کے فاضل مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی﷾ سعودی عرب کے دار الحکومت الریاض کے باشندے ہیں اور وہیں ایک معروف یونیورسٹی کے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔دعوت دین کے حلقوں میں ان کا نام جانا پہچانا ہے۔ دعوتِ دین کے میدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے۔ ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ’’زندگی سے لطف اٹھائیے‘‘ سرفہرست ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
اس کتاب میں کیا خاص ہے 3
مقدمہ 5
قیامت کی نشانیوں پر بحث کیوں کرتے ہیں 7
قیامت کوپیش آمدہ واقعات پر منظبق کرنے  کے قواعد 11
قیامت کی نشانیوں کوواقعات پر منطبق کرنے کےقواعد 16
علامت قیامت کی اقسا م 23
قیامت کی چھوٹی علامات
رسول اکرم ﷺ کی بعثت 36
رسول اکرم ﷺ کی وفات 37
چاند کادوٹکڑے ہونا 38
صحابہ کرام ﷢ (کےدور )کاگزرنا 40
بیت المقدس کی فتح 41
بکریوں کی قعاص جیسی بیماری سے لوگوں کی بکثرت موت 42
مختلف انواع کے فتنوں کی کثرت 43
فضائی اانواع کے فتنوں کی کثرت 43
فضائی چینلر کاظہور 45
آپﷺ کاصفین کےبارے میں خبر دینا 46
خوارج کاظہور 47
جھوٹی نبوت کےدعویداروں (دجالوں )کا ظہور 51
امن وامان اورفراختگی کاپھیل جانا 56
حجاز سے آگ کاظاہر ہونا 57
ترکوں سے جنگ 58
ظالموں کاظہور جولوگو ں کوکوڑوں سے ماریں گے 60
قتل وغارت کی کثرت 61
امانت  کاضائع ہوجانا اوردلوں سے اس کااٹھ جانا 62
سابقہ امتوں کااتباع 64
لونڈی کااپنے آقا کوجنم دینا 66
لباس پہنے ہوئے مگر ننگی عورتیں 66
ننگے پاؤں اورننگے سرچلنے والوں کابڑی عمارتوں کی تعمیر میں فخر کرنا 67
صرف خاص لوگوں کو سلام کرنا 69
تجارت کاعام ہوجانا 70
عورت کااپنے  شوہر کےساتھ تجارت میں شریک ہونا 70
بعض تاجروں کابازاروں پر راج ہونا 70
جھوٹی گواہی 72
سچی گواہی چھپانا 73
جہالت کاپھیل جانا 74
بخل اورخود غرضی کاعام ہوجانا 76
قطع رحمی 76
ہمسائے سے براسلوک 76
فحاشی کاظہور 77
امین کوخائن اورخائن کو امین بنانا 78
شریف لوگوں کی ہلاکت اورگھٹیا لوگوں کاغلبہ 78
مال کےحلال وحرام کی پرواہ نہ کرنا 79
مال فے کواپنی دولت سمجھنا 81
امانت کوغنیمت سمجھنا 81
زکوۃ کوتاوان سمجھنا 82
غیراللہ کےلیے علم حاصل کرنا 82
بیوی کی اطاعت اورماں کی نافرمانی 83
دوست کی قربت اوروالد سے دوری 84
مساجد میں شور وشرابا 85
قبائل پر فاسق لوگوں کی قیادت 85
قوم کےسب سے گھٹیاانسان کابڑا بن جانا 96
کسی شخص کےشرسے بچنے کےلیے اس کی عزت کرنا 86
لونڈیوں کو حلال سمجھنا 87
ریشم کوحلال سمجھنا 87
شراب کو حلال سمجھنا 87
گانے بجانے کے آلات کوحلال سمجھنا 87
لوگوں کاموت کی تمنا کرنا 90
ایساوقت آنا کہ انسان صبح کومومن او رشام کو کافر ہو 91
مساجد میں نقش ونگار اور ان کی بناوٹ پر فخر کرنا 92
گھروں میں نقش ونگار اوزیب وزینت 94
قرب قیامت میں آسمانی بجلی کی کثرت 95
کتابت (کتابوں )کی کثرت اورانتشار 96
چرب زبانی اوردرغ گوئی سے مال کمانا 97
قرآن کےعلاوہ باقی کتابوں کاعام ہوجانا 99
ایسازمانہ جب پڑھنے والے زیادہ ہوں گے علماء اوفقہاء کم ہوں گے 99
چھوٹے لوگوں کے پاس علم تلاش کرنا 101
اچانک موت کابڑھجانا 103
بیوقوف لوگوں کی امارت 104
زمانے کاقرب ہوجانا 106
چھوٹے سروالوں (بیوقوفوں )کلام کرنا 107
سب سے گھٹیا انسان کاسب سے خوش قسمت ہوجانا 108
مسجدوں کو راہدرای بنالینا 109
مہر کابڑھ جانا اورپھر کم ہونا 110
گھوڑوں کی قیمت کابڑھنا اورپھر کم ہوجانا 110
بازروں کاقریب قریب ہوجانا 111
اقوام عالم کامسلمانوں پر ٹوٹ پڑھنا 112
لوگوں کاامامت کےلیے ایک دوسرے کو آگےکرنا 114
مومن کاسچے خواب دیکھنا 115
جھوٹ کی کثرت 117
لوگوں میں بیگانگی کاپھیل جانا 118
زلزلوں کی کثرت 119
عورتوں کی کثرت 120
مردوں کاکم ہوجانا 120
فحاشی کاعام اوراعلانیہ ارتکاب 122
قرآن پڑھنے پر اجرت لینا 123
لوگوں میں موٹاپے کی کثرت 124
لوگوں کابلاطلب گواہی پرتیار رہنا 125
لوگ منتیں مانیں گے مگر انہیں پورا نہیں کریں گے 125
طاقتور کاکمزور کوکھاجانا 126
کتاب اللہ کےمطابق فیصلے کو ترک کرنا 127
اہل روم کی کثرت اوراہل عرب کی قلت 128
وہ علاما ت جووقوع پذیر نہیں ہوئیں
مال کابہہ پڑنا اوروافرمقدار میں ہونا 130
زمین اپنے خزانے اگل دینا 132
شکلیں بگڑنے کی وقعات کاپیش آنا 133
زمین کادھنسنا 133
آسمانوں سے پتھر برسنا 133
تباہ کن بارشیں 135
بارشوں کےباوجود زمین کچھ بھی نہیں اگائے گی 136
تمام عربوں کو ہلاک کرنے ولا فتنہ 137
درختوں کاگفتگو کرنا 138
پتھر کامسلمانوں کی مدد کےلیے گفتگو کرنا 138
مسلمانوں کی یہودیوں کوقتل کرنا 138
دریائے فرات سے سونے کاپہاڑ ظاہر ہونا 140
ایسازمانہ آنا جب انسان کو گناہ یاعاجزی کےاظہار کےلیے اختیار دیاجائے گا 142
جزیرہ عرب میں سرسبز شاہ دابی ارو دریاؤں کاپلٹ آنا 143
احلاس (بھاگنے )کےفتنے کاظہور 146
نعمتوں کے فتنے کاظہور 146
مسلسل برقرار رہنے ولاسیاہ ترین فتنہ 146
جب ایک سجدہ دنیا ومافیہا کے برابر ہوگا 148
پہلی رات کےچاند کامعمول سے بڑا نظر آنا 149
لوگوں کاملک شام کی طرف ہجرت کرنا 151
مسلمانوں اورعیسائیوں کےمابین خونر یز جنگ 153
قسطنیطہ کی فتح 153
میراث تقسیم نہیں کی جائے گی 159
لوگوں کوغنیمت پر کوئی خوشی نہیں ہوگی 159
پرانی سواریوں ارواسلحہ کی طرف پلٹ جانا 159
بیت المقدس کی آباد دکاری 160
مدینہ کی ویرانی اور اس کااہل مدینہ اورزائرین سےخالی ہوجانا 160
مدینہ کابر سے لوگو ں کونکال دینا 162
پہاڑوں کاابنی جگہ سے ہٹ جانا 164
قحطانی کاظہور لوگ جس کی پیروی کریں گے 166
حجباہ نامی آدمی کاظہور 167
درندوں اورجمادات کاگفتگوکرنا 167
لاٹھی (کوڑے )کاایک کونابات کرےگا 167
جوتے کاتسمہ بات کرےگا 167
انسان کی ران اس کےگھر ولوں کوخبر دےگی 167
اسلام ختم ہونےتک قیامت قائم نہیں ہوگی 170
قرآن صحیفوں اوردلوں سے اٹھا لیاجائے گا 170
بیت اللہ پر حملہ آور لشکر کازمین میں دھنسنا 172
بیت اللہ  کاحج ترک دینا 174
بعض عر ب قبیلوں کابتوں کی پوجا لوٹ جانا 175
قریشی قبیلے کاختم ہوجانا 176
ایک حبشی کےہاتھوں خانہ کعبہ کی تباحی 177
مومنین کی ردحیں قبض کرنےکےلیے پاکیزہ ہوا کاچلنا 180
مکہ مکرمہ میں بلند وبالا بلڈ نگیں 181
امت کےآخری لوگوں کاپہلوں پر لعنت کرنا 182
سفر کےنئے  سازوسامان (گاڑایوں وغیرہ )کاعام ہونا 183
امام مہدی کاظہور 184
قیامت کی بڑی نشانیاں
مسیح دجال کاظہور 213
عیسی ﷤کانزول 265
یاجوج ماجوج کاخروج 303
تین گرہن 329
دھواں 337
چوپایہ 345
سورج کامغرب سے طلوع ہونا 353
وہ آگ جولوگوں کوحشر کیطرف ہانکے گی 359
خاتمہ 365
دنیاکاخاتمہ 366
قیامت کی 131چھوٹی نشانیاں 367

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like