دنیا کا مسافر یا آخرت کا راہی
دنیا کا مسافر یا آخرت کا راہی
مصنف : سعد حسن خان یوسفی ٹونکی
صفحات: 80
دنیا ایک عارضی اور فانی جگہ ہے،ہر انسان نے یہاں سے چلے جانا ہے۔جبکہ آخرت دائمی اور ہمیشہ رہنے والی جگہ ہے،اور کبھی نہ ختم ہونے والی ہے۔اللہ تعالی دنیا کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:اور یہ دنیا کی زندگی تو کھیل تماشا ہے ،آخرت کی زندگی ہی اصل زندگی ہے ،کاش وہ اس حقیقت کو جانتے ۔(عنکبوت:64)نبی کریم ﷺ نے دنیا کی حقیقت بیان کرتے ہوئے فرمایا: آدمی کہتا ہے میرا مال میرا مال،حالانکہ اس کا مال صرف تین چیزیں ہیں: ایک وہ جو اس نے کھا لیا۔ دوسرا وہ جو اس نے پہن لیا اور بوسیدہ کرلیا ،اور تیسرا وہ جواپنے ہاتھ سے اللہ کے راہ میں دے دے کل قیامت کو اس کو اس کا بدلہ ملے گا کیونکہ وہ تو اللہ کے پاس چلا گیا اور اللہ کے پاس چلا گیا تو آخرت میں اس کا بدلہ ضرور ملے گا۔ فرمایا :اس کے علاوہ جو بھی مال اپنے ورثاء کے لیے چھوڑ گئے یہ اس کا مال نہیں ہے۔ یہ تو ورثاء کا مال ہے پھر ورثاء بعد میں لڑتے بھی ہیں۔دوسری جگہ فرمایا: میری اور دنیا کی مثال تو بس ایسی ہے جیسے کوئی مسافر کسی درخت کی چھاؤں میں گرمیوں کی کوئی دوپہر گزارنے بیٹھ جائے ۔ وہ کوئی پل آرام کر ے گا تو پھر اٹھ کر چل دے گا۔تیسری جگہ فرمایا: ”یہ دنیا اللہ کی نگاہ میں مچھر کے پر برابر بھی وزن رکھتی تو کافرکوا س دنیا سے وہ پانی کا ایک گھونٹ بھی نصیب نہ ہونے دیتا “زیر تبصرہ کتاب” دنیا کا مسافر یا آخرت کا راہی “مولانا سعد حسن خان یوسفی ٹونکی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے دنیا کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق دے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
دنیا میں انسان کا وجود | 7 | |
سفر دینا کی منزلیں | 9 | |
منزل مقصود کی فکر | 11 | |
دنیا میں آخرت کا دھیان | 14 | |
انسان دنیا میں محض راہ گیر ہے | 19 | |
آخرت کچھ دور نہیں | 22 | |
آخرت کی ہولناکی | 28 | |
آخرت کی تیاری | 36 | |
دنیا کے مال کی حقیقت | 44 | |
دنیا سے لگاؤ | 48 | |
دنیا میں بیدار ہونے کا موقع | 50 | |
آخرت کے سنگین سوال پر انسان کی لا جوابی | 55 | |
دنیا دنیا ہی میں ساتھ چھوڑے گی | 57 | |
دنیا کس کے لیے ہے | 60 | |
دنیا اور دین کی فکر کی ایک ہی راہ | 62 | |
دین اور دنیا کی ایک ہی پکار | 66 |