دروس القرآن جلد دوم

دروس القرآن جلد دوم

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 339

 

قرآن مجید اللہ رب العزت کی سچی اور لاریب کتاب ہے جو بے مثل اور بے نظیر ہونے کے ساتھ ساتھ سراپا ہدایت اور حکمت ودانائی سے بھری پڑی ہے اس کی تلاوت باعث ثواب بھی ہے اور قاری کو ایسی لذت بھی دیتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ یہ اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے اتارا ہوا دستور حیات ہے جو اس کو ٹھکرا کر خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لے وہ ظالم وفاسق اور دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہوکر تڑپے گا اور جو شخص قرآنی احکامات کے مطابق عمل کرے وہ جنت کے راستے پر گامزن ہو کر اپنی منزل تک یقیناً پہنچ جائے گا۔ قرآن مجید کو آسان سے آسان انداز میں عوام الناس تک پہنچانے اور انہیں وعظ ونصیحت اور تبلیغ کے لیے کئی ایک طریقے اپنائے گئے اور اس پر بہت سے کتب بھی تالیف کی گئیں مگر زیرِ تبصرہ کتاب  علم وفن کا ایک گہرا سمندر ہے جو بھی اس میں غوطہ زن ہوتا ہے وہ ہیرے‘ جواہرات سے اپنی جھولی بھر کر ہی سطح آب پر نمودار ہوتا ہے۔ اس کی دو جلدیں ہیں پہلی جلد میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی چیدہ چیدہ آیات کی تفہیم وتفسیر ہے اور دوسری جلد میں سورۂ آل عمران اور سورۂ نساء کی منتخب آیات پر دروس مشتمل ہیں جس میں قرآنی آیات کے شان نزول اور  اور ان کی تفسیر ہے۔ تفسیر میں تفسیر بالقرآن اور تفسیر بالحدیث اور صحیح یا حسن درجہ کی احادیث کو بیان کیاگیا ہے۔ بنی اسرائیلی روایت کا ذکر کرنے کے بعد اس کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ یہ اسرائیلی روایت ہے۔ اس کتاب میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘ حوالے میں سورۂ کا نام اور آیت کا نمبر ذکر کیا جاتا ہے اور حدیث کے حوالے میں مصدر کا نام‘ پھر کتاب کا نام اور حدیث نمبر ذکر کیا جاتا ہے۔یہ کتاب’’ دروس القرآن ‘‘ الشیخ محمد عظیم حاصل پوری  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 11
سوال آل عمران
سورہ آل عمران کاشان نزول 21
بدعات سےبچ جاؤ 26
اےاللہ ہمارے دلوں کودین پرثابت رکھنا 34
انسان کی مرغوب چیزیں 38
متقین کےلیےجنتی نعمتیں 47
صرف ایک دین اسلام 54
سیدنا عیسی ﷤ کی والدہ سیدہ مریم 60
وعدہ پورا کرو 64
متقی اللہ کامحبوب 70
جھوٹی قسمیں مت اٹھاؤ 77
پیارے نبی ﷺ کےچرچے عالم ارواح میں 80
قابل قبول دین صرف’’اسلام‘‘ 87
اللہ کےراستے میں محبوب چیز خر چ کرو 95
مقام ابراہیم اورحج 99
زندگی اورموت اسلام پر 103
اتفاق واتحاد اورکتاب اللہ کو لاز م پکڑو 106
میدان احدمیں فریقین کانقصان 146
اگر نبی ﷺ دنیا سےرحلت فرماجائیں تو ؟ 152
رسول اللہ ﷺ کی صفات حسنہ 157
فضائل نبی رحمت ﷺ 167
شہید کونئی زندگی ملتی ہے 173
زکوۃ نہ دینے والوں کانجام 179
ہرجان نےموت کاذائقہ چکھناہے 185
عقل والوں کی صفات 189
ایما ن والوں کوچار نصیحتیں 194
سورۃ النساء
رشتوں کےبارےمیں اللہ سے ڈرو 201
یتیموں کےمال ان کےسپرد کردو 207
دلہن کواس کاحق مہر دےدو 213
وراثت کی تقسیم 217
رسول اللہ ﷺ کانافرمان 225
زناکار کی سزا 229
توبہ کب قبول ہوتی ہے؟ 234
محرمات نکاح 237
اللہ بندے کےساتھ ہمیشہ آسانی والا معاملہ کرتاہے 241
حرام طریقے سےمال نہ کھاؤ 246
کبیرہ گناہوں سےبچو 250
اہلیہ سےاچھا سلوک کرو 255
حقوق اللہ کےساتھ حقوق العباد بھی 259
ہمار ےحاکم اورقاضی محمدرسول اللہ ﷺ ہیں 267
رسول اللہ ﷺ سےمحبت 273
قتال واجب ہونےکی صورتیں 282
پہلامقصد ۔فتنےکاخاتمہ 283
دوسرا مقصد ۔۔۔غلبہ السام 283
تیسرا مقصد ۔۔۔کفار کاجزیہ دینا 284
چوتھا مقصد ۔۔۔کمزوروں کی مدد 284
پانچواں مقصد ۔۔۔مقتولین کی مدد 285
چھٹا مقصد ۔۔۔معاہدہ توڑنےکی سزا 286
ساتواں مقصد ۔۔۔دفاع کےلیے لڑنا 286
آٹھواں مقصد ۔۔۔مقبوضہ علاقہ چھڑوانا 287
رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اللہ کی اطاعت 288
سفارش کرنےوالے کااجر 291
سلام کےآداب 293
مسلمان کےقتل کاگناہ 296
مجاہد جنت کےدرجات کےمالک 302
قصر نماز کی رخصت 306
اللہ سے استغفار کرو 309
بہترین سرگوشیاں 313
ہرحال میں انصاف پر قائم رہو 317
علامات نفاق 321
برائی مت پھیلاؤ 326
وحی کی اقسام 331

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like