ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فیصلہ کن مناظرے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فیصلہ کن مناظرے

 

مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

 

صفحات: 512

 

محترم جناب ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطبات اور لیکچرز میں اسلام اور سائنس کے حوالے سے بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں، اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا، آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔ اور یہ کام وہ زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت کرتے ہیں ،تاکہ ان کی عقل اسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔اسلام اگرچہ سائنس کی تائید کا محتاج نہیں ہے، اور اس کا پیغام امن وسلامتی اتنا معروف اور عالمگیر ہے کہ اسے مسلم ہو یا غیر مسلم دنیا کا ہر آدمی تسلیم کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فیصلہ کن مناظرے ” محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کرنے کی سعادت سید علی عمران اور انجم سلطان شہباز صاحبان نے حاصل کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ان فیصلہ کن مناظروں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے جن میں انہوں نے فریق مخالف کو مستند عقلی ونقلی دلائل کے ذریعے خاموش ہو جانے پر مجبور کر دیا۔ اس کتاب میں گوشت خوری اجازت یا ممانعت، اسلام اور ہندو مت میں خدا کا تصور اور قرآن اور بائبل سائنس کی روشنی میں تین معروف مناظروں کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
قرآن اور بائبل، سائنس کی روشنی میں۔۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائک اور ڈاکٹر ولیم کیمبل کے مابین مناظرہ 63
اسلام اور ہندو مت میں خدا کا تصور۔۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائک اور ہندو سکالر سری سری روی شنکر کے مابین مناظرہ 231
گوشت خوری، اجازت یا ممانعت۔۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائک اور رشمی بھائی زاویری کے مابین مناظرہ 347

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like