ڈاکٹر محمد حمید اللہ ؒ کی بہترین تحریریں

ڈاکٹر محمد حمید اللہ ؒ کی بہترین تحریریں

 

مصنف : سید قاسم محمود

 

صفحات: 392

 

ڈاکٹر حمید اللہ ﷫ )9فروری 1908ء 17 دسمبر 2002ء)  ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے  جن کے قلم  سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر  195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ  جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے  بعد  اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی)  سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے  ڈاکٹریٹ کی  ڈگری  حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسررہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم  نے اپنی پوری زندگی تصنیف وتالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی بالآخر 95 برس کی عمر پاکر  17؍دسمبر 2002ء کو فلوریڈا (امریکہ) میں  اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کے سانحۂ ارتحال کے بعد اہل  دانش  نے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور موصوف کی زندگی  کی مختلف جہتوں پر اپنی اپنی بساط کےمطابق دادِ تحقیقی دی ۔ بعض علمی اداروں  کی طرف سے  ان کی خدمات کےاعتراف میں  رسائل وجرائد کے خاص نمبر بھی شائع ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم  کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔(آمین) اسلامی علوم وفنون کاشاید ہی کوئی گوشہ ایسا رہا ہوگا جس میں مرحوم  ڈاکٹر صاحب نےانتہائی فاضلانہ، عالمانہ اور انتہائی عمیق تحقیق کےنتائج دنیائے اسلام کے  سامنے پیش نہ کیے ہوں۔ زیر نظر کتاب’’ ڈاکٹر محمد حمید اللہ ﷫ کی بہترین تحریریں‘‘ معروف مصنف جناب سید قاسم محمود ﷫ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے ۔پہلے حصے کا عنوان’’  تذکار حمیداللہ  ‘‘  ہے جس میں   ڈاکٹر  محمد حمید اللہ مرحوم کے متعلق  رشید شکیب ، مولانا محمد صلاح الدین ، ڈاکٹر محمود احمد غازی ، شاہ بلیغ الدین کی  اہم تحریریں شامل ہیں ۔ اور دوسرا حصہ  تاریخ قرآن،حدیث،فقہ،عقائد وعبادات،مملکت  اور نظم ونسق،نظام عدلیہ،نظام تعلیم، نظام دفاع  وغیرہ کے متعلق  ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی منتخب تحریروں پر مشتمل ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول :     تذکار حمید اللہ 
پیش لفظ 9
سوانحی خاکہ 19
ڈاکٹر محمد حمید اللہ : نام اور کام 24
بیسویں صدی کے ممتاز ترین محقق ایک عالم ایک محقق 35
(ڈاکٹر حمید اللہ کے بارے میں ذاتی تاثرات ) 50
ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی رحمت 70
حصہ دوم : ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی تحریروں کا انتخاب
تاریخ قرآن مجید 79
تاریخ حدیث 90
تاریخ فقہ 104
قانون بین الممالک 115
عقائد وعبادات 127
مملکت اور تسم و نسق 150
نظام تعلیم 165
نظام عدلیہ 185
نظام مالیہ 193
نظام دفاع 207
تقویم اسلامی 223
تبلیغ اسلام اور غیر مسلموں سے برتاؤ 227
دنیا کا سب سے پہلا تحریری دستور 249
سیرت طیبہ کا پیغام: عصر حاضر کے نام 273
استفسارات و جوابات 297
پروفیسر ڈاکٹر محمد حمید اللہ کے مکاتیب گرامی بنام

جناب محمد عالم مختار حق ( مع حواشی)

341

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like