دل کی بیماریاں اور علاج نبوی ؐ
دل کی بیماریاں اور علاج نبوی ؐ
مصنف : ڈاکٹر خالد غزنوی
صفحات: 405
قلب عضو رئیس ہے ،ضامن حیات ہے اعضائے جسم انسانی میں مرکزیت اورعلوئیت کا مرتبہ ومقام رکھتا ہے ۔ اس میں خواہشات کی دنیا آباد ہے اور دل سے ہی فیصلوں کا صدور ہوتا ہے۔ اور وجودِ انسانی کا مرکز دل ہے انسانی زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ اپنے مرکز دل سے اس کا رابطہ برابر قائم رہے ، قلب ہی وہ اولین سرچشمہ ہے جہاں سے خیالات،احساسات ،جذبات اورارادوں کےجھرنے پھوٹتے ہیں فساد اگر اس میں آجائے تو پھر سارے کردار میں پھیل جاتا ہے او راصلاح بھی اگر اس سرچشمہ کی ہوجائے تو ساری سیرت سنور جاتی ہے ۔ قلب درست ہو تو یہی اصل مربی ومزکی ہے یہی مفتی وجج ہے یہی اگر بگڑ جائے تو باہر کی کوئی امداد انسان کو نہیں سنوار سکتی اور دل انسانی جسم کا اہم او رکلیدی عضو ہے جو جسم انسانی کی طرح فکروعمل میں بھی بنیادی کردار کرتا ہے اس لیے قرآن وحدیث کی نظر میں قلب کی درستی پر انسانی عمل کی درستی کا انحصار ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا یاد رکھو!کہ جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر وہ سنور گیا تو سارا بدن سنور گیا اور جووہ بگڑا تو سارا بدن بگڑگیا ،سنو وہ دل ہے۔ اور اسی طرح ارشاد نبوی کی ترجمانی کسی شاعرنے ان الفاظ میں کی ہے دل کے بگاڑ سے ہی بگڑتا ہے آدمی جس نے اسے سنبھال لیا وہ سنبھل گیا قلبِ انسانی اپنی حیات کےلیے خون کا صرف گیارہ فیصد استعمال کرتا ہے باقی 89 فیصد خون جسم انسانی کے دوسرے اعضائے رئیسہ وشریفہ کی حیات قائم رکھنے کےلیے پمپ کردیتاہے ۔انسان کا یہ عظیم دل بھی علالتوں کی زد میں آتاہے ۔ قلب کی یہ علالتیں کبھی روحانی ہوتی ہیں، نفسیاتی ہوتی ہیں اور کبھی عضویاتی وجسمانی ہوتی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ دل کی بیماریاں اور علاج نبویﷺ‘‘ غزنوی خاندان کے معروف ڈاکٹر خالد غزنوی کی تصنیف ہے ۔ جوکہ امراضِ قلب میں علاج نبوی ﷺ اور دل کی مادی علالتوں کے متعلق بحث کرتی ہے ۔روحانی امراض سے اس کا تعلق نہیں۔موصوف نے اس کتاب میں طب ِنبویؐ اور ارشادات نبویؐ کی روشنی میں دل کی بیماریوں کا علاج بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے ۔ کیونکہ دل کی بیماریوں کا کوئی بھی علاج علاجِ نبوی سےبہتر نہیں ہوسکتاہے۔ڈاکٹر خالد غزنوی صاحب اس کتاب کے علاوہ طب کے سلسلے میں تقریبا چھ کتب کے مصنف ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کی کتب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ | 7 | |
فکر و نظر | 11 | |
باب 1 دل کی بیماریاں اور ان کا مطالعہ | 13 | |
باب 2 دل کا تصور آسمانی کتب اور احادیث میں | 19 | |
باب 3 کتاب مقدس اور دل | 29 | |
باب 4 جانداروں میں دل اور اس کی ساخت | 33 | |
دل کی بیماریوں کی علامات | 53 | |
دل منشیات اور اسلام | 65 | |
آیو رویدک کشتہ جات اور امریکن ویاگرا | 83 | |
دل کا دورہ اور مقویات | 91 | |
بلڈ پریشر | 95 | |
جوڑوں کا بخار | 137 | |
التہاب غشاء القلب دل کی جلی کی سوزش | 157 | |
دل کی رفتار میں بے قاعدگیاں | 177 | |
دل کے اندر سوزش | 203 | |
دل کے عضلات کی بیماریاں | 215 | |
سقوط دوران خون | 225 | |
دل کے صماموں کی بیماریاں | 255 | |
دل کو ملنے والے خون کی کمی اور رکاوٹ کی بیماریاں | 273 | |
غیر یقینی درد دل | 281 | |
دل کا دورہ | 287 | |
دل کے دورہ کا آپریشن | 319 | |
دل کی بیماریاں اور غذا | 345 | |
دل کی بیماریاں اور حمل | 357 | |
دل کا دورہ اور علاج نبویﷺ | 371 | |
دل خوف ، اضطراب ، ذہنی مسائل اور اسلام | 377 |