ڈیجیٹل تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام

ڈیجیٹل تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام

 

مصنف : مفتی احسان اللہ شائق

 

صفحات: 256

 

اسلام نے تصویر کو حرام قرار دیاہے، اور اس کی حرمت کے حوالے سے قطعی نصوص صحیح بخاری ومسلم ودیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں۔ ان نصوص میں محض تصویر کی حرمت کا ذکر نہیں بلکہ تصویر کشی سے پیدا ہونے والے ایک ایک ناسور کا ذکر ہے جس میں وضاحت سے بیان کیا گیاہے کہ اگر امت اس گھناؤنے جرم میں مبتلا ہوگئی یہ ایک کینسر ہے جو معاشرے کی رگ رگ میں پھیل جائے گا اور بالآخر لا علاج ہوجائے گا ۔ شرعی نصوص میں تصویر کشی کی جو قباحتیں بیان ہوئی ہیں ان میں چند ایک ملاحظہ ہوں ۔تصویر بنانے والوں کو سب سے سخت ترین عذاب دیا جائے گا، تصویر بنانے والےاللہ تعالیٰ کی صفت خلق میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تصاویر بنانے والوں کو روز قیامت حکم ہوگا کہ جو بنایا ہے اس میں روح ڈالو لیکن وہ ایسا نہ کرسکیں گے۔ رسول اللہ ﷺ تصاویر سے سخت نفرت کرتے تھے اس گھر میں داخل نہ ہوتے جہاں تصاویر پائی جاتیں۔ امام بخاری ومسلم اور اصحاب سنن نے سیدہ عائشہ ؓ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصاویر تھیں ، جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور گھر میں داخل نہ ہوئے ، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں میں نے ان کے چہرے پر ناگواری کے آثار محسوس کرلئے ۔ تو کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ’’ میں اللہ اور اس کے رسول کے حضور توبہ کرتی ہوں میں نے کیا گناہ کیاہے ؟ آپ نے فرمایا : اس تکیہ کا کیا ماجرا ہے ؟ میں کہنے لگی :’’ میں نے اسے آپ کیلئے خریدا ہے تاکہ آپ اس پر بیٹھیں اور ٹیک لگائیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا’’ یہ تصویریں بنانے والوں کو قیامت کے روز عذاب دیا جائے گا، اور انہیں کہا جائے گا : اسے زندہ کرو جو تم نے پیدا کیا اور بنایا ہے، اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوتی ہیں ‘‘۔(بخاری ومسلم )تصویروں کو مٹانے اور توڑنے کیلئے رسول اللہ ﷺ نےقاصد روانہ کئے ‘‘ سیدنا علی نے ابی ھیاج الاسدی سے کہا کیا میں تمہیں اس مشن پر روانہ نہ کروں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے روانہ کیا تھا ۔ کہ کسی تصویر کو نہ چھوڑنا کہ اسے مٹادینا اور کسی قبر کو جو زمین سے بلند ہو اسے زمین کے برابر کردینا ۔‘‘ ( صحیح مسلم )انسانی وجود کے رونگٹے کھڑے کردینے والی وعید پر مشتمل ان نصوص کے باوجود جب انسان عجیب وغریب تأویلات کے ذریعے تصویر کو جائز قرار دے اور معاشرے میں اس کے رواج کا باعث بنےتو یہ کتنی ہی لا پرواہی کی بات ہے ۔اسلام شخصیت پرستی اور بت پرستی سے منع کرتا ہے،جو شرک کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ شرک کی ابتداء اسی امر سے ہوئی کہ لوگوں نے شیطان کے بہکاوے میں آکر پہلے تو اپنے نیک اور بزرگ لوگوں کی تصویریں بنائیں،پھر انہیں مجسمے کی شکل دی اور پھر ان کی پوجا پاٹ شروع کر دی۔مغرب کی بے دین حیوانی تہذیب میں بت سازی ،تصویر سازی اور فوٹو گرافی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، اور بد قسمتی سے مسلمان سیاست دانوں کی سیاست بھی مصورین اور فوٹو گرافروں کے گھیرے اور نرغے میں آ چکی ہے۔نبی کریم ﷺ کی اسلامی تحریک اورسیاست نہ صرف تصویر سے خالی تھی بلکہ تصویروں اور مجسموں کو مٹانا آپ ﷺ کے لائحہ عمل میں شامل تھا۔اگر دعوت وجہاد اور سیاست وحکومت میں تصویروں کی کوئی اہمیت ہوتی تو حرمین میں نبی کریم ﷺ کی تصویروں کے بینر لٹکا دئے جاتے،اور سیرت کی کتب میں   اس کا تذکرہ موجود ہوتا۔ فوٹو گرافی تو عہد نبویﷺ اور عہد صحابہ میں موجود نہیں تھی، البتہ تصویر سازی کے ماہرین ہر جگہ دستیاب تھے۔اگر تصویر بنانا جائز ہوتا تو صحابہ کرام ضرور نبی کریم ﷺکی تصاویر بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے۔ دورِ حاضر میں مسلمانوں میں بے دینی، فحاشی وعریانی پھیلانے کی جس قدر کوششیں ہور ہی ہیں شاید ہی اس سے پہلے ہوئی ہوں۔ بدعات اور خلاف شرع رسومات سے مسلمانوں کے عقیدے و نظریات کو بگاڑنے اسلامی تعلیمات سے دور کرنے اور کفر کی دہلیز پر پہنچانے کی سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔ فحاشی وعریانی پھیلانے میں گانا بجانا، موسیقی، تصاویر چاہے ویڈیو کی شکل میں ہو یا پرنٹ تصاویر ہوں سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام ‘‘ کی مولانا مفتی احسان اللہ شائق کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب میں تصاویر کا استعمال شرعاً کہاں جائز ہے اور کہاں جائز نہیں اور کون سی تصاویر مطلقاً حرام ہیں اور کون سے مختلف فیہ ہیں۔ ڈیجیٹل کیمرہ کی تصاویر اور ہاتھ کی بنی ہوئی تصاویر میں کچھ فرق ہے یا دونوں کاایک ہی حکم ہے اس بارے میں علماء کرام کے مختلف آراء، نیز تصاویر کے استعمال کے مختلف مواقع کے بارے میں علماء کی مختلف آراء اور فتاویٰ پیش کیے ہیں۔ نیز ٹی وی پر دینی پروگرام پیش کرنا اور سی ڈی کی تصویر سےمتعلق فقہاء کے فتاویٰ جات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے۔ (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 15
تصاویر کی ابتداء کیسے ہوئی 18
تصویربت پرستی کاآلہ ہے 19
بڑاظالم کون ہے؟ 21
تصویر دارپردہ لٹکانے کی ممانعت 22
رحمت کےفرشتے داخل نہیں ہوتے 23
تصویر سازی کوروزگار بنانےکی ممانعت 24
حضور ﷺکاتصویر والےمقام سےپرہیزکرنا 25
تصویر کشی کی حرمت 25
تصویر کی لعنت عام ہوگئی ہے 28
محاسبہ کریں 29
تصویر سےاجتناب کےبرکات وسعت رزق کاواقعہ 30
یادگار تصویریں کو آگ لگادی 31
ایران کی سیرقربان 32
اشکال وجواب 33
زندگی بھر نفلی حج کےلیےنہیں گئے 35
مولانا عبدالکریم بیرشریف کاایک اورواقعہ 36
ولیمہ کی دعوت ٹھکرادی 36
ناشتہ کی دعوت اورتصویر سےاجتناب 38
تصویر والی چیزوں کااستعمال 39
شادی کی محفل مجلس وعظ میں بدل گئی 41
تصویر سےنفرت کاواقعہ 42
حضرت اقدس مفتی رشید احمد لدھیانوی ﷫ کاواقعہ 44
فوٹو گرافی کی اجرت کاحکم 46
تصویر دارسائیکل پر سوار ہونا 47
تصویر کی حرمت کامنکر فاسق ہے 47
فوٹو کو آئینہ پر قیاس کرناغلط ہے 48
نبی اکر م ﷺ کی تصویر گستاخی ہے 48
گستاخان رسو ل کاانجام بد 49
ہاتھ پر تصویر گدوانا 60
تصویر پر سجدہ کرنےکاحکم 61
تصویروالی جگہ میں نماز پڑھنے کاحکم 61
تصویر والالباس 61
تصویر والی بنیان 62
مکان میں براق کی تصویر رکھنا 62
یادگارتصویریں 65
پاسپورٹ کی ضرورت سے تصویر کھنچوانا 66
بچوں کو فوٹوکےذریعہ تعلیم دینا 67
جاندار کی تصویر بطور مارکہ استعمال کرنےکاحکم 67
بزرگوں کی تصویر رکھنا 68
شیرکی کھال میں گھاس بھر کر شیربنانا 69
باتصویر اخبار کاحکم 70
باتصویر رسائل کی خریدار 70
کرنسی نوٹ پر تصویر چھاپنا 70
مسجدمیں تصویر اتارنا 71
خانہ کعبہ اورااطواف کرتے لوگوں کی تصویر فریم کرنا 71
محترم شخصیتوں کی تصاویر آوایزاں کرنا 72
آرٹ ورائنگ کی شرعی حیثیت 72
جاندار کی شکلوں ولے کھلونے 73
مجسمہ فروشی کاحکم 74
شناختی کارڈ میں عورتوں کی تصویر کاحکم 75
صرف دانت اورآنکھ کی تصویر اتارنا 76
اڈنٹی کارڈ بنوانا جائز نہیں 76
کاسمیٹکس کی دکان کاحکم 78
حج کی فلم دیکھنا حرام ہے 79
چڑیا والی گھڑی  کاحکم 80
میت کی تصویر اتارنے کاحکم 80
خواتین کی تصویر دیکھنا اورآویزاں کرناحرام ہے 81
مخطوبہ عورت کی تصویر کاحکم 82
منگیتر کی تصویر رکھنے کاحکم 82
سنیما بینی کےنقصانات 83
دیوی دیوتاؤں کی تصویر کو فریم کرناکیسا ہے 84
گھر میں ٹیلی ویثرن اورویڈیورکھنا اوراس کو دیکھنا 85
گناہ سے بچنے کےلیے ٹی وی فروخت کرنا 84
ویڈیو فلم اورکیسٹ کی بیع 85
فوٹو گرافی کےآلات توڑنے کاحکم 97
ویڈیو گیم کاشرعی حکم 98
سی ڈی کی تصویر کاحکم 99
تصویر کےلغوی معنی واصطلاحی معنی 101
سائنس کےماہرین کی تحقیق 103
جناب تفسیر احمد کی تحقیق 106
اکابر علماء کےفتاوی 108
تصویر اورفوٹو میں فرق کرنےوالوں کےدلائل کےجوابات 111
فوٹو کو آئینہ پر قیاس کرنا درست نہیں 113
دارالافتاءدارلعلوم کراچی کافتوی 123
دل خوش کرنےکی غرض سےتصویر دیکھنا حرام ہے 127
تصویر کھنچوانے والے کی اقتداء کاحکم 128
تاش اروشطر نج کھیلنے کاحکم 129
کتا پالنا عظیم گناہ ہے 130
کیرم بورڈ کھیلنے  کاحکم 132
سی ڈی میں کسی عالم کی تقریر سننا ممنوع ہے 133
جامعۃ الرشید کافتوی 134
تصاویر والے عید کارڈ 136
مولنا کمال الدین المستر شدصاحب کی رائے 137
میڈیا کی تضلیل سےبچنے کاعذر وحیلہ 139
سی ڈی ٹی وی کمپیوٹر اورانٹر نیٹ کےمتعلق 144
ٹی وی پر علماء کرام کاآنا مثبت ومنفی پہلو 148
جامعہ دارلعلوم کراچی کاموقف 161
کارٹون کاحکم 163
عورتوں کی ویڈیو کیسٹ کاحکم 163
بغیر سرکےتصویر کاحکم 164
موبائل کی تصویر کاحکم 164
خواتین کادرس 15
انٹر نیٹ کلب کاحکم 166
نظموں میں لفظ اللہ اس طرح پڑھنا کہ ڈھول اورجھنکار کی آواز محسوس ہو 167
موبائل ٹون میں موسیقی جائز نہیں 169
جدید دور کےنوجوان 170
موبائل فون میں ٹون کی جگہ تلاوت ،نعت ،اذان یاکوئی ذکر استعمال کرنےکی ممانعت 174
خاتمہ بالخیر 175
گانا بجانا قرآن وحدیث کی  روشنی میں 178
کلمات تبرک 179
عرض مولف 180
گانے بجانے کی حرمت پر آیات قرآنیہ 183
شان نزول 184
گانا سننا اورسنانا شیطانی آواز ہے 186
گانا بجانا بہیود ہ کام ہے 186
گانے بجانے کی حرمت پر احادیث مبارکہ 187
گانے سےلذت حاصل کرنا حرام ہے 187
گانے کاآلات توڑنا 188
ڈھول طبلہ بجانےکی ممانعت 188
گانا دل میں نفاق پیداکرتاہے 188
گانا بجانےاورسننے پرسخت وعیدیں 189
گانے سننے والوں کےچہرے مسخ ہوجائیں گے 189
گانے کافروغ قیامت کی نشانی ہے 190
گانا بجانے والے کی نماز قبول نہیں ہوگی 191
گانا سننے والوں کےکانوں میں سیسہ ڈالا جائےگا 192
حضور ﷺ کاگانے کی آواز سن کر کانوں میں انگلی ڈال لینا 192
گانا گانے کی اجرت حرام ہے 193
گانے کےسامان کی تجارت کی ممانعت 193
حضور ﷺ کاگانا گانے کو پیشہ بنانے کی اجازت سےانکار 194
گانا موسیقی کو مٹانا بعثت نبوی کےمقاصد میں شامل ہے 195
دوملعون آوازیں 195
گانے سے پرہیز کرنےوالوں کےلیے بشارت 195
موسیقی کےبارے میں اشکال وجواب 196
اجماع ائمہ اربعہ رحمہم اللہ 198
گانے بجانے سےمتعلق مسائل سینما دیکھنا سخت گناہ ہے 202
سینما مالک کی دعوت کاحکم 203
ویڈیو کیسٹ کی تجارت 203
ویڈیو فلم بنانے کاپیشہ 204
گاڑی میں گانابجانا 205
وعظ ونصیحت فائدہ سےخالی نہیں 206
عبرت آموز واقعہ 208
گانے سننے سےاجتناب کااہم واقعہ 210
گانابجانے کےذریعہ ایذاءرسانی کاواقعہ 212
ٹی وی ،وی سی آر 213
ٹی وی میں پروگرام دیکھنا بڑا گناہ ہے 213
ٹی وی میں اسلامی نشریات سننا بھی حرام ہے 215
ٹی وی میں حج کے پروگرام اسی طرح رمضان میں حرم شریف کی تروایح دیکھنا 216
ٹی وی والے گھر میں داخل ہونے  کاحکم 217
ٹی وی والے ہوٹل میں کھانا کھانے کاحکم 219
دکان میں ٹی وی رکھنے کاعذر لنگ 219
توکل کی ہدایت 220
بےحساب رزق  کاانتظام 221
ٹی وی ،وی سی آر وغیرہ کی مرمت کاپیشہ 222
فائدہ مندمشورہ 222
ناجائز ملازمت چھوڑنے کاآسان نسخہ 223
بچوں کےبہانے سے ٹی وی خریدنا 225
اپنے ماتحتوں کو جہنم کی آگ سےبچائیے 226
بچوں کی تربیت کےسلسلہ میں ایک مشورہ 230
خبروں کےلیے ٹی وی خریدنا 231
ریڈیو میں خبروں سے پہلے ساز سننا ممنوع ہے 231
شادی بیاہ کی تقریب میں گانا بجانا 232
خوش آوازی کےساتھ بغیر مزامیر کےمفید اشعار کاپڑھنا ممنوع نہیں 233
اشعار نعتیہ کاحکم 233
گانوں کی طرز میں نظم پڑھنا گناہ ہے 234
گانے سننے کوجائز قراردینے کی ناپاک جسارت 237
فحش لٹریچر ناول یافحش اشعا اوراہل باطل 245
مسجد میں گھنٹہ والی گھڑی رکھنا 245
قوالی سننے کاحکم 246
عروس منانے کاحکم 247
الحاق 249
غلبہ شہوت سے اپنی ماں پر جھپٹ پڑا 249
آنکھوں دیکھا عبرتناک عذاب 250
ٹی وی کےفضائی اثرات 251
دنیا میں عذاب عظیم 251
عذاب قبر 252
ٹی وی کو تباہ کردہ اس سےقبل کہ 253
ٹیلی ویثرن بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتاہے 253
ٹی وی سےعذاب قبر 253
بیٹیوں سے بدکاری 254
ٹی وی دیکھتے ہوئے موت آگئی 254
اللہ تعالی کی طرف سے تنبیہ 255

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like