دفاع صحیح بخاری
دفاع صحیح بخاری
مصنف : محمد ابو القاسم بنارسی
صفحات: 1064
قرآن مجيدکےبعد سب سے زیادہ صحیح ترین اور قابل اعتماد کتاب ہونے کے شرف صحیح بخاری کو حاصل ہے۔ علماءے امت کا اتفاق ہے کہ اس کی تمام مرفوع ومتصل روایات کی صحت پر اجماع اور انہیں تلقی بالقبول حاصل ہے۔ لیکن تقلیدی جمود اور فقہی روایات کے دفاع میں نہ صرف صحیح بخاری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ امام بخاری پر بھی طنز کے نشتر چلائے گئے۔ صحیح بخاری کو ناقص اور نامکمل ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تو اس کی احادیث کو ضعیف اور ناقابل عمل قرار دینے سے دریغ نہ کیا گیا۔ طرفہ تماشہ تو یہ ہے کہ اس کی بعض روایات کو قرآن پاک کے خلاف باور کرانے میں بھی کوئی عار محسوس نہ کی گئی۔ ان اعتراضات کی بارش کرنے والوں میں سے ایک نمایاں نام مولوی عمر کریم حنفی کا ہے جنہوں نے امام بخاری اور صحیح بخاری کو نشانے پر رکھتے ہوئے بہت سے رسائل اور اشتہار تحریر کیے جن کا علمی اور سنجیدہ اسلوب میں مولانا ابوالقاسم سیف بنارسی نے مختلف رسائل میں جواب دیا۔ زیر نظر کتاب میں حافظ شاہد محمود نے بھرپور محنت کے ساتھ ابوالقاسم سیف بنارسی کے دیے گئے تمام جوابات کو جمع کیا ہے۔ یہ مجموعہ سات کتابوں پر مشتمل ہے:1۔ صراط مستقیم لہدایۃ عمر کریم۔ اس میں عمر کریم پٹنوی کے اشتہار کا مختصر جواب ہے۔2۔ الریح العقیم لحسم بناء عمر کریم۔ اس میں ذکرکردہ اشتہار کے بقیہ مباحث کو مفصل بیان کیا گیا ہے۔3۔ العرجون القدیم فی إفشاء ہفوات عمر کریم۔ اس میں امام بخاری کا دفاع اور ان کے حالات زندگی قلمبند کیے گئےہیں۔4۔ الخزی العظیم للمولوی عمر کریم۔ اس میں صحیح بخاری کی حدیثوں میں مطابقت ثابت کر کے عمر کریم کے اعتراضات کا دندان شکن جواب تحریر کیا گیا ہے۔5۔ ماء حمیم للمولوی عمر کریم۔ اس میں عمر کریم کے بارہ سوالوں کے جواب بیان کیے گئےہیں۔6۔ الأمر المبرم لإبطال الکلام المحکم۔ یہ ’’الکلام المحکم‘‘ میں کیے گئے اعتراضات کا مسکت اور جامع جواب ہے۔7۔ حل مشکلات بخاری۔ یہ کتاب پچھلی تمام کتابوں کا خلاصہ ہے۔المختصر اردو زبان میں دفاع صحیح بخاری پر اس قدر جامع کتاب پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔ اسے صحیح بخاری کے دفاع پر مشتمل دستاویز کہا جائےتو بے جا نہ ہوگا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم فضیلتہ الشیخ مولٰنا ارشاد الحق اثر ی | 5 | |
مقدمہ فضیلتہ الشیخ مولٰنا محمد عزیز شمس | 11 | |
مقدمہ التحقیق | 31 | |
محدث کبیر علامہ محمد ابوالقاسم سیف بنارسی ؒ | 41 | |
حل مشکلات بخاری (حصہ اول ) | ||
دیباچہ | 67 | |
امام بخاری ؒ ،احناف کی نظر میں | 69 | |
ابن عابد حنفی کا قول | 69 | |
عینی حنفی کا قول | 70 | |
ملا علی قاری حنفی ؒ کاقول | 71 | |
(صحیح بخاری کی عظمت علامہ عینی حنفی کی نظرمیں ) | 71 | |
شیخ عبدالحق حنفی اور شیخ نو رالحق حنفی کے اقوال | 72 | |
امام بخاری ؒ ،پر تین اعتر اضات کا جواب | 72 | |
امام بخاری ؒ ،کامعصوم نہ ہونا | 72 | |
صحیح بخاری کی تصنیف میں امام بخاری ؒ ، کا حزم واحتساط | 73 | |
(انبیاء ورسل کی عصمت کا صحیح معنی ) | 73 | |
(صحیح بخاری کی تصنیف میں اساتذہ فن سے مشاورت ) | 73 | |
امام بخاری ؒ ،کامجتہد ہونا | 74 | |
اجتہاد جانچنے کے تین ذرائع | 74 | |
حنفیہ کے نزدیک شروط اجتہاد | 74 | |
امام بخاری ؒ ،میں شروط اجتہاد کاپایاجانااحنا ف کے اقوال سے | 74 | |
امام بخاری ؒ ،کا مقلد نہ ہونا | 75 | |
کیا اجتہاد کا دروازہ بندہے ؟ | 75 | |
امام بخاری کا خلق قرآن کا قائل نہ ہونا: | 76 | |
مسلمہ بن قاسم کاقول : | 76 | |
مسلمہ بن قاسم کاتعارف | 76 | |
(مسلمہ بن قاسم کاکامنصفانہ مقام 🙂 | 76 | |
مسلمہ بن قاسم کی تردید حافظ ابن حجر ؒکےکلام سے : | 77 | |
مسلمہ بن قاسم کی تردید ،امام بخاری کے بیان سے : | 77 | |
ایک نیاشگوفہ | 78 | |
امام بخاری کی لفظی بالقرآن کے مقولہ سے براہ راست | 78 | |
امام بخاری پرطعن کرنےوالےکے متعلق ابوعمروخفاف کاقول : | 79 | |
جامع صحیح بخاری | 80 | |
کیا صحیح بخاری کسی کی نقل اورمسروقہ ہے ؟ | 80 | |
مسلمہ بن قاسم کاقول اور اس کی تردید حافظ ابن حجر کے کلا م سے | 81 | |
مسلمہ بن قاسم کےقول کا درائتی جائزہ | 82 | |
امام بخاری کامقام علی بن مدینی کی نگاہ میں | 83 | |
صحیح بخاری کی تکمیل بالکمال | 83 | |
ابوالولیدباجی کاقول | 83 | |
ابوالولید آنحضرت ﷺ کے امی ہونے کاقائل نہیں تھا | 83 | |
ابوالولیدباجی کےقول کی تردید | 84 | |
جواب اول | 84 | |
جواب دوم | 85 | |
جواب سوم | 86 | |
جواب چہارم | 86 | |
جواب پنجم | 86 | |
عینی حنفی کا تعارف | 87 | |
عینی حنفی کی شرح بخاری کی حقیقت | 87 | |
عینی حنفی کا صحیح بخاری پر ایک اعتراض او راس کا جواب | 88 | |
عینی حنفی کاامام بخاری پرعلم صرف میں کوتاہ نظری کا اتہام | 89 | |
عینی حنفی کی علمی لیاقت | 89 | |
ایک لطیفہ | 89 | |
عینی حنفی کا ابن حجر پرایک اعتراض اوراس کاجواب | 90 | |
حدیث وصیت میں ’’یبیت ‘‘کااعراب | 90 | |
حافظ ابن حجرکاقول | 90 | |
عینی حنفی کاقول | 90 | |
عینی حنفی کی تردید کلام نبوی سے | 91 | |
عینی حنفی کی تردید علامہ سندھی حنفی کے کلام سے | 91 | |
عینی حنفی کی تردید دیگرشارحین حدیث کے کلام سے | 92 | |
آغازکتاب وابتداء جواب | 94 | |
کتابت حدیث کے دلائل اوراس کی ممانعت کا جائزہ | 94 | |
(رسو ل اللہ ﷺ کے نام کے ساتھ صرف ’’ ؑ ‘‘کالفظ لکھنا) | 94 | |
وہابیت کا اتہام اور اس کا جواب | 96 | |
کیا صحیح حدیثوں کوصحیح کہناضلالت وگمراہی ہے ؟ | 96 | |
کیاصحیح بخاری کی تمام احادیث صحیح نہیں ؟ | 96 | |
احادیث بخاری مقبولہ رسول ﷺ ہیں ،شیخ نورالحق حنفی کی شہادت | 96 | |
رواۃ بخاری پرجرح کی حقیقت | 97 | |
(رواۃ بخاری کے دفاع میں لکھی گئی کتب ) | 97 | |
صحیح بخاری کی عصمت | 97 | |
کتب احادیث کے مخالف پر رشید احمد گنگوہی حنفی کافتویٰ | 97 | |
صحیح بخاری پر طعن کرنے والے کے متعلق شاہ ولی اللہ کا فتویٰ | 97 | |
کیا امام بخاری مجتہد نہ تھے ؟ | 98 | |
حامیان سنت پر ایک افتراء | 98 | |
امام بخار ی ؒ پرتقلید او رتعصب کا اتہام | 98 | |
کیا امام بخاری ؒ میں ایک معمولی طالب العلم کے برابر تفتہ بھی نہ تھا؟ | 98 | |
کیا صحیح بخاری صحیح مجرد اور اصح الکتب نہیں ہے؟ | 98 | |
(صحیح بخاری کے صحیح مجرد اور اصح الکتب ہونے کے دلائل ) | 99 | |
صحیح بخاری میں صرفی ونحوی غلطیوں کی کثرت کاالزام اور اس کا جواب | 99 | |
کیا امام بخاری ؒ نے صحیح بخاری کی احادیث کوصحیح اور معمول بہانہیں ٹھرایا؟ | 99 | |
صحیح بخاری میں صرف صحیح احادیث داخل کی گئی ہیں | 99 | |
کیا صحیح بخاری کی تمام احادیث کو اصح تسلیم کرنا اندھی تقلید ،ضلالت او رشرک ہے؟ | 100 | |
جواب مضامین ڈاکٹرعمرکریم حنفی | 101 | |
امام بخاری ؒ ،مجتہد مطلق ہیں ،امام شافعی کے مقلد نہیں | 101 | |
امام بخاری ؒ کی شافعیت کے بارے ابوعاصم کاقول اور اس کی تردید | 101 | |
کیا طبقات شافعیہ میں مذکو رہوناشافعیت کی دلیل ہے ؟ | 101 | |
امام احمد بن حنبل ؒ کاطبقات شافعیہ میں مذکورہونا | 101 | |
(داؤد ظاہری کاطبقات شوافع میں ذکر) | 101 | |
(امام بخار ی کے طبقات شافعیہ میں مذکورہونے کی دالچسپ توجیہہ ،مولناعبدالسلام مبارکپوری ؒکےقلم سے ) | 101 | |
(کیاتلمذکی نسبت تقلید کی دلیل بن سکتی ہے ؟) | 101 | |
(مصنفین کتب طبقات کا اسلوب ) | 102 | |
(توافق فی المسائل اور تقلید ) | 102 | |
امام بخار ی ؒ مجتہد مطلق تھے | 102 | |
(الفوائد الداری مولفہ اسماعیل عجلونی حنفی کاتعارف ) | 102 | |
(امام بخاری مجتہد تھے ،ابن تیمیہ ،سخاو ی او رانور شاہ کشمیری کی شہادت) | 102 | |
امام بخاری ؒ پر مجتہد نہ ہونے کااعتراض او راس کی تردید | 103 | |
صحیح بخاری میں مطابقت کی اقسام | 103 | |
صحیح بخار ی کی تین احادیث پرتر جمہ الباب سے عدم مطابقت کااعتراض اور اس کا جواب | 103 | |
پہلی حدیث | 103 | |
دوسری حدیث | 104 | |
تیسری حدیث | 105 | |
امام بخاری ؒ کی طرف منسوب ایک فتوی اور اس کی حقیقت | 107 | |
نفس قصہ کا غلط ہونادو طرقوں سے | 108 | |
داخلی شہادت | 108 | |
امام بخاری اور قیاس کی حجیت | 108 | |
خارجی شہادت | 109 | |
شارحین ہدایہ کی نقل معتبرنہیں | 109 | |
امام بخار ی کےبخاراسے نکالےجانے کی اصل وجہ | 110 | |
حافظ ابن حجر ؒ کا قول | 110 | |
نورالحق حنفی کاقول | 110 | |
(امام بخاری کا بخاراسے اخراج اورابوحفص کبیر ،ایک روائتی جائزہ ) | 111 | |
صحیح بخاری کے چند رواۃ پرجرح اوراس کے جواب | 112 | |
(رواۃ بخاری پرجرح میں ڈاکٹرعمرکریم حنفی اور ایک شیعہ رافضی کاتوافق !) | 112 | |
ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع | 113 | |
اسماعیل بن ابان | 113 | |
(اسماعیل بن ابان نام کے دوراوی ہیں ) | 114 | |
ایوب بن عائذالطائی | 114 | |
حارث بن شبل | 114 | |
علامت تمیز کی وضاحت | 114 | |
حارث بن شبل او رحارث بن شبیل دوالگ الگ راوی ہیں ) | 114 | |
زہیربن محمد تمیمی | 115 | |
(زہبربن محمد کی روات سے احتجاج کاضابطہ) | 115 | |
سعید بن ابی عروبہ | 116 | |
عبداللہ بن حفص | 116 | |
مذکورہ راوری کے بارے ڈاکٹر عمرکریم کی غلطی | 116 | |
عبداللہ بن ابی لبید | 117 | |
عبداللہ بن لہیعہ | 117 | |
(التاریخ الصغیرکےمطبوعہ نیخہ میں ایک غلطی ) | 117 | |
(صحیح بخاری میں عبداللہ بن لہیعہ کی کوئی روایت نہیں ) | 118 | |
عبداللہ بن نافع | 118 | |
عبداللہ بن نافع صحیح بخاری کا راوی نہیں | 118 | |
عبدالرحمن بن اسحاق بن حارث | 118 | |
(مذکورہ بالاراوی صحیح بخاری میں مذکورنہیں ہے) | 118 | |
عبدالرحمن بن سلمان | 118 | |
صحیح بخاری کا راوی عبدالرحمن بن سلمان نہیں ،بلکہ عبدالرحمن بن سلیمان بن غسیل مدنی ہے | 119 | |
عبدالمالک بن اعین | 119 | |
عبدالوارث بن سعید | 119 | |
عطاء بن السائب | 119 | |
(عطاءبن السائب کاکتاب الضعفاء للبخار ی میں مذکو رہونے کاسبب ) | 120 | |
عطاء ابن ابی میمونہ | 120 | |
علاء بن خالد اسدی | 120 | |
عکرمہ بن خالد مخزوی | 120 | |
مذکورہ بالاراوی صحیح بخاری میں مذکورنہیں | 120 | |
کھمسن بن منھال | 121 | |
مجالد بن سعیدبن عمیر | 121 | |
مذکورہ بالاراوی صحیح بخاری میں موجودنہیں | 121 | |
صحیح بخاری پربعض علماء کی جرح کاجواب | 121 | |
امام مسلم کی امام بخاری سے روایت | 121 | |
صحیح بخاری کی چند احادیث پراعتراض اور اس کا جواب | 123 | |