دینی مدارس نصاب و نظام تعلیم اور عصری تقاضے
دینی مدارس نصاب و نظام تعلیم اور عصری تقاضے
مصنف : ڈاکٹر حافظ حقانی میاں قادری
صفحات: 775
ہندوپاک اور بنگلہ دیش کے اکثر مدارس میں مروج نصاب تعلیم ’’درس نظامی‘‘ کے نام سے معروف ومشہور ہے۔ اس کو بارہویں صدی کے مشہور عالم اور مقدس بزرگ مولانا نظام الدین سہالویؒ نے اپنی فکراور دور اندیشی کے ذریعہ مرتب کیا تھا۔ مولانا کا مرتب کردہ نصاب تعلیم اتنا کامل ومکمل تھا کہ اس کی تکمیل کرنے والے فضلاء جس طرح علوم دینیہ کے ماہر ہوتے تھے اسی طرح دفتری ضروریات اور ملکی خدمات کے انجام دینے میں بھی ماہر سمجھے جاتے تھے۔ اس زمانے میں فارسی زبان ملکی اور سرکاری زبان تھی اور منطق وفلسفہ کو یہ اہمیت حاصل تھی کہ یہ فنون معیار فضیلت تھے اسی طرح علم ریاضی (علم حساب) کی بھی بڑی اہمیت تھی ،چنانچہ مولانا نے اپنی ترتیب میں حالات کے تقاضے کے مطابق قرآن حدیث فقہ اور ان کے متعلقات کے ساتھ ساتھ اس زمانے کے عصری علوم کو شامل کیا اور حالات سے ہم آہنگ اور میل کھانے والا نصاب مرتب کیا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ نصاب اس وقت بہت ہی مقبول ہوا اور اس وقت کے تقریباً تمام مدارس میں رائج ہوگیا۔ اب حالات ماضی سے بالکل بدل چکے ہیں۔ منطق وفلسفہ کے اکثر نظریات کی دنیا میں مانگ باقی نہیں رہی ہے اور جدید سائنس نے ان کی جگہ لے لی ہے ، فارسی زبان کی وسعت اتنی محدود ہوگئی ہے کہ وہ صرف ایک مخصوص علاقہ کی زبان کی حیثیت سے متعارف ہے اور اس کی جگہ عربی اور انگریزی نے لے لی ہے ۔آج مدارس اسلامیہ کے فضلاء اور اس میں زیر تعلیم طلبہ کی حالت وصلاحیت ارباب حل وعقد کو یہ آواز دے رہی ہے کہ مدارس کے نصاب پر مولانا نظام الدینؒ کے اصول کی روشنی میں غور کیا جائے اور منطق وفلسفہ کے ’’سکہ غیر رائج الوقت ‘‘کے بجائے عصری تقاضوں کے مطابق کتابوں کو داخل درس کیا جائے اور اس میں پیدا شدہ تعطل وجمود کوختم کر کے ماضی کی طرح آج کے فضلاء کو بھی ہر میدان کا شہسوار بننے کا موقع دیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب” دینی مدارس،نصاب ونظام تعلیم اور عصری تقاضے “مولانا ڈاکٹر حافظ حقانی میاں قادری صاحب کی مرتب کردہ ہے،جو 1968ء میں دہلی میں اور 1990ء میں رانچی اور دہلی میں دینی مدارس کے نصاب ونظام تعلیم پر ہونے والے سیمینارزکی روداد،مقالات اور اس میں ہونے والے علمی مذاکروں کے علاوہ مشاہیر علمائے کرام ،یونیورسٹیز کے اساتذہ کرام اور ممتاز ماہرین تعلیم کی نگارشات پر مشتمل ہے۔جس میں عصر حاضر کے انہی تقاضوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔یہ کتاب دینی مدارس کے ذمہ داران کے ایک شاندار اور مفید ترین کتاب ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 3 | |
عرض مرتب | 4 | |
تقریظ | 7 | |
دینی مدارس کے نصاب و نظام تعلیم پر 1968ء کے دہلی سیمینار کی مکمل روداد ، مقالات اور علمی بحث | ||
برقے کہ بخود پیچد ،میرد بسحاب اندر۔ عابدرضا بیدار | 16 | |
قدیم اسلامی درس گاہوں کےنصاب کی اصلاح کے متعلق چند بنیادیں باتیں ( مولانا محمد عبدالسلام خان ) | 28 | |
ہندوستان کےاسلامی مدارس پر ایک نظر ( مولانا محمد عبدالسلام خان) | 39 | |
پروفیسر سید مقبول احمد | 72 | |
مولانا سعید احمد اکبر آبادی | 81 | |
وقف کونسل کے مرتبہ نصاب کا مقدمہ | 91 | |
علامہ امتیاز علی عرشی | 97 | |
جناب اخلاق احمد | 100 | |
جامعہ اسلامیہ علمیہ ( موسیٰ جار اللہ ) | 104 | |
ڈاکٹر ذاکر حسین | 104 | |
مولانا آزاد کمیٹی کا مرتبہ نصاب | 119 | |
مدارس عربیہ کے نصاب کی اصلاح کےمتعلق | ||
مولانا آزاد کا نقطہ اور مدرسہ عالیہ رام پور کا مجوزہ خطاب | 120 | |
مولانا محمد عبدالسلام خان | 120 | |
مولانا سید مناظر احسن گیلانی | 144 | |
بحث | 154 | |
سیداوصاف علی | ||
عبدالرحمان کشمیری | ||
مولانا سعید احمد اکبر آبادی | ||
علی اکبر ترمذی | 160 | |
عبد الخالق نقوی | 162 | |
مولانا عبدالطیف اعظمی | 164 | |
مولانا عبد الحلیم ندوی | 167 | |
مولانا قاضی سجاد حسین | ||
نور الدین احمد | 168 | |
مولانا سعید احمد انصاری | 172 | |
مولانا سیدعبدالدائم جلالی | 181 | |
محمد شفیع اگوانی | 188 | |
ڈاکٹر عبدالعلیم | 192 | |
قدیم نصاب اور اس کی اصلاح کےبارے میں چند خیالات | 198 | |
موسیٰ جار اللہ | ||
دینی مدارس کے نصاب و نظام تعلیم پر 1990ءکے رانچی دہلی سیمینار کی مکمل روداد ، مقالات اور علمی بحث | ||
دینی مدارس ااور افادیت عامہ ( بشمبھرناتھ پانڈے ) | 209 | |
یونس سلیم | 212 | |
مدرسہ سسٹم : چند مشورے ( سید شہاب الدین دسنوی ) | 217 | |
جسٹس سرور علی | 221 | |
پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد ظلی | 224 | |
مولانا انظر شاہ کشمیری | 229 | |
مولانا نذر الحفیظ ندوی | 232 | |
مولانا سعید احمد پالن پوری | 234 | |
دینی مدارس اور وقت کی ضرورت ( تقی رحیم ) | 242 | |
مدارس عربیہ کےنصاب و نظام تعلیم کی اصلاح | 251 | |
مولانا محمدیحیی ندوی | ||
دینی مدارس اور عصری تقاضے ( مولانا مجیب اللہ ندوی) | 254 | |
روایتی مدارس کی اصلاح کی ضرورت کیوں؟ | 261 | |
پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد فاروقی | ||
مدارس پر ایک نظر ( خدمات ، حقائق ، احساسات اور مشورے ) | 266 | |
ڈاکٹر سید حسن | ||
دینی تعلیم: تجزیہ و تحاوز ( پروفیسر سید حامد) | 272 | |
دینی مدارس ( محمد معین الدین ) | 281 | |
دینی مدارس اور ان کا نصاب تعلیم ( مولانا شبیر احمد خان غوری ) | 283 | |
مدارس عربیہ ( ڈاکٹر محمد اشتیاق حسین قریشی ) | 288 | |
دینی مدارس اور ان کا نصاب تعلیم ( مولانا محمد اشفاق سلفی ) | 291 | |
دینی مدارس کے مسائل (ڈاکٹر رضی احمد ) | 297 | |
دو راستے ( سید محمدعابدی) | 299 | |
دینی ادارے ایک سازش کا شکار ( پروفیسر ڈاکٹر نہال احمد کریمی ) | 300 | |
عربی مدارس کےنصاب و نظام تعلیم کی اصلاح | 303 | |
مولانا محمد طاہر مدنی | ||
دینی مدار س کا نصاب ( پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن ) | 308 | |
درس نظامی اور اصلاح نصاب کے اصول ومبادی | 311 | |
مولانا محمد سالم قاسمی | ||
نصاب مدارس کی اصلاح ( مولانا ابو محفوظ الکریمی معصومی ) | 318 | |
دینی مدارس اور ان کا نصاب ( بشیر احمد) | 321 | |
اصلاح نصاب ( مولانا محمد عبدالسلام خان ) | 324 | |
مدارس اسلامیہ کے نصاب تعلیم کا ایک جائزہ | 325 | |
مولانا انیس الرحمان قاسمی | ||
نصاب میں ترمیم ( مولانا نثار احمدقاسمی ) | 335 | |
مدارس کانصاب اور سائنسی علوم ( پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز) | 337 | |
مدارس اسلامیہ کا نصاب ( مولانا بدر احمد مجیبی) | 340 | |
ہمارے مدرسے کا نظام اور نصاب تعلیم ( مولانا مجد القدوس ) | 346 | |
عربی دینی مدارس کا نظام ونصاب تعلیم اور عصری تقاضے | 349 | |
سیداسد رضارضوی | ||
دینی مدارس کا نصاب ( مولانا ابو سفیان مفتاحی ) | 353 | |
مدارس عربیہ کا نصاب ونظام تعلیم ( پروفیسر ریاض الرحمان شروانی ) | 355 | |
قدیم و جدید نصاب تعلیم ( صفات احمد) | 356 | |
مدارس عربیہ کا نصاب ( ڈاکٹر شفیق الرحمان خان) | 358 | |
مدارس عربیہ کا نصاب اور وقت کی ضرورت | 359 | |
آفتاب احمد | ||
مدارس اسلامیہ کے نصاب تعلیم سے متعلق چند ارشادات | 364 | |
مولانا شاہ محمد اسماعیل | ||
دینی مدارس کا تعلیمی نظام ( اقبال احمدانصاری ) | 371 | |
عربی و دینی مدارس کانصاب تعلیم اورعصری تقاضے | 396 | |
مولانا حبیب ریحان ندوی | ||
عربی مدارس کےنصاب کا مسئلہ ( سید شہاب الدین دسنوی ) | 412 | |
فارغین مدارس عربیہ کا مستقبل ( مولانا حکیم سید محمدحسان نگرامی ) | 415 | |
مدارس عربیہ کانصاب :چند مشورے ( مولانا عون احمدقادری ) | 418 | |
ہندوستان کے اہم دینی مدارس کےنصاب تعلیم ( ایک تقابلی جائزہ ) | 420 | |
ڈاکٹر عتیق الرحمان | ||
مولانا محمد شاہ جہاں قاسمی | ||
رو داد تجاویز اجلاس رانچی و دہلی مئی جون 1990ء | 444 | |
مرتبہ ۔ جاوید اشرف | ||
برصغیر کی درسی کتابیں اور مصنفین ( بہ ترتیب تاریخی) | 474 | |
مولانا محمد شاہ جہاں قاسمی | ||
مکاتیب بسلسلہ نصاب تعلیم | 477 |