دیار پورپ میں علم اور علماء

دیار پورپ میں علم اور علماء

 

مصنف : قاضی اطہر مبارکپوری

 

صفحات: 515

 

مسلم دورِ حکومت میں دہلی کےمشرق میں صوبۂ الہ آباد ، صوبہ او دھ اور صوبۂ عظیم آباد پر مشتمل جو وسیع او رمحدود خطہ  ہےاس کو  پُورب  کہا جاتا ہے۔ہر صوبہ  میں دار الامارت ، ہر دار الامارت  سے متعلق بڑے بڑے شہر ہر شہر میں متعلق قصبات  اور ہر قصبہ کسے متعلق دیہات تھے ۔ملک پُورب کےقصبات شہروں کےحکم میں تھےجن میں عالیشان عمارتیں، شرفاء کےمحلات  ، علماء، مشائخ ، مختلف قسم کےپیشہ ور ، مدارس اور مساجد تھیں جو جمعہ وجماعت سے  معمور تھیں اسی ملک کو دیار پُورب سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ سلطان محمود غزنوی کی  مسلسل فتوحات  کےزمانہ میں ہندوستان کا یہ علاقہ(دیار پورب)اسلام او رمسلمانوں سےآشنا ہوچکا تھا۔ خاص  طور سے بنارس کی فتوحات نے ان اطراف میں بڑی اہمیت اختیار کر لی تھی۔ ا س کےبعد  سالار مسعود غازی علوی اور ان کے رفقاء کی مجاہدانہ سرگرمیوں کی وجہ سے یہ اسلام اور مسلمانوں کاشہرہوا۔ زیر نظر کتاب ’’ دیارِ پُورب میں علم اور علماء‘‘ مبارکپور کے معروف سیرت نگار ومؤرخ جناب قاضی اطہر مبارکپوری ﷫کی  تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  شیرازِ ہند پُورب کی سات سوسالہ اسلامی تاریخ کے  چار علمی ادوار قائم کر کے ہر دور  کی علمی دینی سرگرمی اوراربابِ عمل وفضل وکمال کا اجمالی تعارف کرایا ہے۔اس کےبعد اس دیار کےکئی خانوادہ ہائے علم وفضل کےعلماء  ومشائخ، ان کے اساتذہ وتلامذہ معاصرین اور متعلقین کاتذکرہ درج کیا ہے ۔جس سے سر زمین پوُرب میں غلام سلطنت کے قیام سےلے کر نوابئ اَودھ کےخاتمہ تک کی علمی دو دینی تاریخ معلوم ہوتی ہے۔پُورپ اور علمائے پورپ کےتعارف پر یہ اولین کتاب ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہارتشکر 24
عزم مومن 26
تعارف مصنف 27
تاثرات دل 41
پیش لفظ 43
مقدمہ ازمصنف 45
دیارپورب کے چارعلمی ادوار 48
پہلا علمی دور 48
دیار پورب میں اسلام 48
غلام دورمیں علم وعلماء 52
خلجی دورمیں علم وعلماء 55
تغلق دورمیں علم وعلماء 57
دوسرا علمی دور 60
بقیہ تغلق دورمیں علم وعلماء 62
شرقی دورمیں علم وعلماء 66
میرسید حمید الدین 75
اس دورکےچند مشاہیر ارباب علم وفضل 85
اس دور کی تصانیف 87
لودھی دورمیں علم وعلماء 90
تیسرا علمی دور 95
تیموری درومیں علم وعلماء 95
سلطان محمد بابر932ھ؁تا937ھ؁ 100
سلطان محمدہمایوں 397ھ تا963ھ 101
سلطان محمد اکبر963ھ تا 1014ھ 104
سلطان محمد جہانگیر 1014ھ تا1036ھ 107
سلطان محمد شاہ جہاں 1036ھ تا1068ھ 116
عالمگیر کےبعد تیموری سلاطین 124
چوتھا علمی  دور
علم وعلماء کی تباہی 127
شیعیت کی تبلیغ واشاعت 134
عام مسلمانوں میں بےچینی 137
علمی قدردانی اورعلماء نوازی 138

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.60MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like