دعوت سلفیہ کے علمی اصول

دعوت سلفیہ کے علمی اصول

 

مصنف : عبد الرحمن عبد الخالق

 

صفحات: 62

 

احوال وظروف کے لحاظ سے دین کی دعوت وتبلیغ اوراصلاح معاشر ےکی کوشش ہر مسلمان   پر حسب استطاعت  لازم اور ضروری  ہےتاکہ دین کی دعوت عام اور  لوگ بے دینی کی بجائے  دینداری کی طرف مائل ہوں۔ تبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہےتبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے لیے  پیش نظر رہیں ۔زیر نظر کتاب ’’دعوت سلفیہ کےعلمی اصول ‘‘  کویت کے جید سلفی عالم دین  شیخ عبد الرحمن عبد الخالق﷾ کی عربی تصنیف ’’الاصول العلمیۃ للدعوۃ السلفیہ‘‘کاترجمہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں دعوت سلفیہ کے علمی اصولوں (توحید  ،اتباع رسول ، تزکیہ نفس، سلفی دعوت کے اغراض ومقاصد) پر  بڑی شرح وبسط  کے ساتھ  روشنی ڈالی  ہے۔اپنی  افادیت کے  بیش نظر  حق وصداقت کے طلب گار کے لیے یہ کتاب ایک مینارۂ نور کی حیثیت رکھتی ہے ۔اللہ تعالی ٰ مؤلف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو  قبول فرمائے اور   دعاۃ ، واعظین کے لیے اسے مفید بنائے (آمین )

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 4
ناشر کی عرض حال 6
مقدمۃ الکتاب 8
سلفی دعوت کے علمی اصول 12
اصول توحید 12
تقلید کا جواز 25
بلا علم اور بلا دلیل فتوے 25
قرآن وسنت کی تعلیم براہ راست مشکل ہے 26
زندگی کے اکثر شعبوں میں عمل کا معطل کرنا 28
تزکیہ 30
سلفی دعوت کے اغراض و مقاصد 43
ہدف اول حقیقی مسلمان بنانا 44
ہدف ثانی 47
ہدف ثالث اللہ کے لیے حجت قائم کرنا 57
امانت کی ادائیگی سے اللہ کی بارگاہ میں معذرت پیش کرنا 56

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like