دعوت قرآن کے نام پر قرآن و حدیث سے انحراف

دعوت قرآن کے نام پر قرآن و حدیث سے انحراف

 

مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

 

صفحات: 163

 

اس پر فتن دور میں ہر آئے دن بے شمار  نئے نئے فرقے اور گروہ مذہب کے نام پر سامنے آرہے ہیں۔اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے چند مخصوص اور شاذ نظریات وعقائد سنبھال رکھے ہیں۔جو شخص ان کے نظریات سے متفق ہو،اور ان کے تعاون کرتا ہو، ان کے نزدیک وہ مومن اور اہل ایمان میں سے ہے ،اور جو ان  کے عقائد ونظریات کا مخالف ہو  اس پر وہ بلا سوچے سمجھے شرائط وموانع کا خیال رکھے بغیر کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور اس فتوی بازی یا کسی مسلمان کی تکفیر میں ذرا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کوئی محترم شخصیت اور مخلص مسلمان کی ذات بھی ہو سکتی ہے۔اسی طرز عمل کے گروہوں میں سے ایک کراچی کا معروف عثمانی گروہ  ہے ،جو اپنے آپ کو کیپٹن مسعود الدین عثمانی کی طرف منسوب کرتاہے۔اس گروہ نے بھی بعض ایسے منفر د اور شاذ عقائد ونظریات اختیار کر رکھے ہیں ،جو امت کے اجماعی اور اتفاقی مسائل کے مخالف ہیں۔ان مسائل میں سے ایک مسئلہ عذاب قبر  کا ہے۔ عثمانی گروہ قبر کے عذاب کا منکر ہے، حالانکہ قرآن وحدیث سے عذاب قبر ثابت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”دعوت قرآن کے نام پر قرآن وحدیث سے انحراف”محترم جناب ابو جابر عبد اللہ دامانوی صاحب کی تالیف ہے ،جس میں انہوں عثمانی گروہ کے انہی غلط اور بے بنیاد عقائد ونظریات کا رد کرتے ہوئے قرآن وحدیث سے عذاب قبر کا اثبات کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دعوت قرآن کے نام پر قرآن وحدیث سے انحراف 1
ابتدایہ 3
کل شیء یرجع الیٰ اصلہ 6
قرآن کریم اللہ تعالی کاکلام ہے 8
موصوف کا نظریہ خلق قر آن 9
قرآن کریم کومخلوق کہنے والا کافر 13
امام عبداللہ بن مبارک ؒ 16
امام عبداللہ بن ادریسؒ 16
امام وکیع بن الجراح ؒ 18
امام سفیان ثوری ؒ 20
امام حماد بن ابی سفیان ؒ 21
امام ابو حنیفہ ؒ 23
امام شافعی ؒ 25
امام مالک ؒ 25
امام علی بن المدینی ؒ 25
امام بخاری ؒ 26
قرآن کو مخلوق کس نے کہا ؟ 27
امام سفیان بن عیینہ ؒ 28
امام عمرو بن دینار ؒ 29
جہم بن صفوان ج 31
بشر بن غیاث المریسی 32
واصل بن عطاء 35
احمد بن دوادالمعتزلی 36
امام احمد بن حنبل ؒ کا مقام 37
دشمنان احمد بن حنبل ؒ کے جھوٹے الزامات کا ایک جائزہ 39
ایک جھوٹی حکایت امام احمد بن حنبل ؒ کے بارے میں 41
حیاۃ النبی فی القبر کا عقیدہ اور امام احمد بن حنبل ؒ 45
اعادہ روح الی القبر کا مسئلہ 48
اعادہ روح اور امام ابو حنیفہ ؒ 50
جناب معاویہ ؓ کے شراب کے واقعہ کی تحقیق 51
جناب معاویہؓ  کی منقبت میں مسند احمد کی روایات 55
یزید بن معاویہ اور حدیث قسطنطنیہ 58
جناب عبدالرحمن بن خالد بن الولید ؓ وغیرہ کا قسطنطنیہ پر حملہ 61
یزید بن معاویہ کی شخصیت اور واقعہ حرا وغیرہ 68
یزید بن معاویہ کی مذمت میں صحیح بخاری کی روایات 75
امام محمد بن حسن الشیبانیؒ اور قاضی ابو یوسف ؒ  پر جرح 83
علم غیب  کا دعوی ٰ 85
امام ابن خزیمہ ؒ اور دیگر محدثین کرامؒ کے ساتھ دشمنی اور گستاخی 87
الدین الخالص کےجواب دینے میں ناکامی 92
دعوت قرآن کے نام سے انکار قرآن اور انکار حدیث 96
انکار حدیث کاادبی انداز 99
قلیب بدر کےواقعہ کا انکار 102
ڈاکٹرعثمانی  صاحب کےایمان کی نفی 104
تمام چوپائے عذاب قبر سنتے ہیں 107
ہر شخص کا مقام قبر ہی ہے 111
میت سے  سوال و جواب قبر میں ہوتاہے 115
انبیاء کے خواب اور ان کی تعبیر 117
ہر چیز اللہ کو سجدہ کرتی ہے 121
ہر چیز اللہ تعالی کی تسبیح بیان کرتی ہے 122
عذاب قبر کے اثبات کی ایک زبردست دلیل ؛ 123
سرخ چیونٹیو ں کی مثال 126
برزخ یا آخر ت 128
ادب یا انکار حدیث 132
عذاب برزخ کتابچے میں اضافہ 138
حبل اللہ کے جواب میں 141
زاذان ؒ 142
امام ابو حنیفہ ؒ 143
اعادہ روح والی روایت کی فنی حیثیت 146
کیا اعادہ روح کا عقیدہ کفر یا شرک؟ 148
سند میں اگر کوئی مجہول صحابی ہو تو اس حدیث کا حکم 149
فاسد عقیدہ کی تائید میں روایت 150
عبدالرحمن بن رافع التنوخی ؒ 151
انظرالی ذوالوجھین 152
فرق باطلہ کے کلام او ر کتابوں کا حکم 154

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like