دروس المساجد جلد۔2

دروس المساجد جلد۔2

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 424

 

امت مسلمہ صرف ’کلمہ گو‘ جماعت نہیں بلکہ داعی الی الخیر بھی ہے۔ یہ اس کے دینی فرائض میں داخل ہے کہ بنی نوع انسان کی دنیا کی سرافرازی اور آخرت کی سرخروئی کے لیے جو بھی بھلے کام نظر آئیں، بنی آدم کو اس کا درس اور اس کی مخالف سمت چلنے سے ان کو روکے۔ اس فریضہ سے کوئی مسلمان بھی مستثنیٰ نہیں۔ مسلم معاشرے کے ہرفرد کا فرض ہے کہ کلمہ حق کہے، نیکی اور بھلائی کی حمایت کرے اور معاشرے یا مملکت میں جہاں بھی غلط اور ناروا کام ہوتے نظر آئیں ان کو روکنے میں اپنی ممکن حد تک پوری کوشش صرف کردے۔ ایمان باللہ کے بعد دینی ذمہ داریوں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیناسب سے بڑی ذمہ داری ہے امر بالمعروف کا مطلب ہے نیکی کا حکم دینا اور نہی عن المنکر کا مطلب ہے برائی سے روکنا یہ بات تو ہر آدمی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکی اور نیک لوگوں کو پسند فرماتےہیں۔ برائی اور برے لوگوں کو ناپسند فرماتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ نیک لوگ زیاد ہ ہوں او ر نیکی کا   غلبہ رہے۔ برے لوگ کم ہوں اور برائی مغلوب رہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو محض خود نیک بن کر رہنے اور برائی سے بچنے کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اسی عظیم مقصد کی خاطر اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام ﷩ کو مبعوث فرمایا اورانبیاء کرام کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد امت محمدیہ کے حکمرانوں ،علماء وفضلاء کو خصوصا اورامت کے دیگر افراد کو عموماً اس کا مکلف ٹھہرایا ہے۔ قرآن وحدیث میں اس فریضہ کواس قد ر اہمیت دی گئی ہے کہ تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں پر اپنے اپنے دائرہ کار اور اپنی اپنی استطاعت کےمطابق امر بالمعروف اور نہی عن المنکرپر عمل کرنا واجب ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ایک ایت کریمہ میں حکمرانوں کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کامکلف ٹھہرایا ہے۔ نیز ان حکمرانوں سےمدد کا وعدہ فرمایا ہے جو حکومت کی قوت اور طاقت سے نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔ لیکن عصر حاضر کے حکمران برائی کو روکنے اور نیکی کا حکم دینے کا فریضہ صحیح طرح سے ادا نہیں کرر ہے سوائے سعودی عرب کے اس لیے معاشرے کے ہرفر داور علماء کو اپنی استطاعت کے مطابق اپنے دورس و خطبات کے ذریعے اس اہم فریضہ کوجاری وساری رکھنا چاہیے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دورس المساجد‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری﷾ کے روزانہ جامع مسجد تاج عقب جامعہ محمد یہ جی ٹی، گوجرانوالہ میں نماز عصر کے بعد دئیے گئے دروس کا مجموعہ ہے۔ مولانا موصوف کا یہ درس جامعیت، سادگی، آسان الفاظ کے استعمال تحقیق و تخریج کے لحاظ سے اس قدر اثر پذیر اور دلنشیں ہوتا کہ ہر سننے والے کے دل میں اتر جاتا ۔سامعین کی خواہش اور اصرارپر مولانا نے ان دروس کوبڑی محنت سے تحریری صورت میں مرتب کیا اور مکتبہ اسلامیہ، لاہور نے اسے حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے۔ واعظین، خطباء حضرات کے لیے یہ کتاب بیش قیمت نادر تحفہ ہے اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام دعوتی، تحقیقی وتصنیفی اور تدریسی کاو شوں کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اپنے آپ کو پاک رکھو 7
قضائے حاجت کےآداب 13
مسواک اللہ اورفرشتوں کےقرب کاذریعہ 18
صفیں ملاؤ اللہ تمہارے دل ملائے گا 24
نماز باجماعت کی اہمیت وفضیلت 29
نماز فجر اورعصر کی محافظت کرو 44
فرشتوں کی موافقت کاطریقہ 52
ہمیشہ ذکر الہی میں مشغول رہو 55
ایمان کیا ہے ؟ 65
ارکان ایمان 70
فرشتوں پر ایمان 76
آسمانی کتابوں پر ایمان 83
حضرت آدم ﷤ کےصحیفے 85
حضرت ادریس ﷤ کاصحیفہ 85
حضرت نوح ﷤ کاصحیفہ 85
صحف ابراہیم وموسی ﷤ 86
تورات 86
انجیل 88
قرآن 90
رسولوں پر ایمان 93
آخرت کےدن پر ایمان 101
اللہ کی تقدیر پر ایمان لاؤ 109
جنات وشیاطین کےانسان پر حملے 113
جنات وشیاطین سےبچاؤ کےطریقے 124
ایمان کی شاخیں 134
جنت صرف مومن کےلیے 140
اتباع صرف سنت نبوی ﷺ کی 145
صاحب بدعت کاانجام 149
مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یادرکھو 155
میت کےلیے دعاخلوص سےکرو 158
صدقہ جاریہ والے اعمال 169
صاحب قرآن اللہ کےخاص لوگ 176
قرآن کی کوہان 182
سورہ ملک پڑھنے کافائدہ 191
روزہ اورقرآن کاشفارش 195
اے اللہ ہم سے آسان حساب لینا 199
روزقیامت میزان میں وزنی چیز 205
پل صراط کیا ہے 215
گستاخ صحابہ ﷢ پر فرشتوں کی لعنت 222
یہ دنیا مچھر سے بھی حقیر 229
بیٹی کی پرورش اورجنت 237
دوجنتی آنکھیں 243
راستے کےحقوق 250
محبت صرف اللہ کےلیے 256
آنکھ اللہ کی نعمت 263
جہنم سےآزادی کاایک طریقہ 273
ہرپررحم وکرم کرو 280
رزق میں برکت کاایک ذریعہ 287
اسلام اورقناعت بہت بڑی نعمت 303
نگاہیں نیچی رکھو 308
جنت کے آٹھ دروازے کیسے کھلتے ہیں 313
آداب مجلس 319
شہید کےانعامات 326
شام پر اللہ کی رحمت 337
نصیحت رسول اللہ ﷺ 343
مال اورعزت میں اضافہ مگر کیسے 347
تین جنت کی ضمانت پانےوالے 352
فضائل مکہ 363
فضائل مدینہ 369
نبی کریم ﷺ کاحلیہ مبارکہ 376
خصوصیات رسول اللہ ﷺ 383
جامع الکلم 388
رسول اللہ ﷺ کس کی سفارش کریں گے 398
اہل بیت کون 406
فضائل حسن وحسین ؓ 412

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like