درایت محمدی
مصنف : محمد جونا گڑھی
صفحات: 134
اس کتاب میں حنفی مذہب کی اعلی کتاب ہدایہ کی پوری چھان بین کی گئی ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ ہدایہ میں امام ابوحنیفہ ،امام ابو یوسف ، امام شافعی اور امام مالک وغیرہ کے مذاہب بیان کرنے ،تاریخی واقعات،موقوف اور مرفوع حدیث کی تمیز ،خلفاء اور صحابہ کے مسئال اور رایوں کےناموں میں مصنف ہدایہ نے فاش غلطیاں کی ہیں ۔ہدایہ میں بہت سی ایسی احادیث ہیں جوبالکل لاپتہ اور بے اصل ہیں اکثر صحیح احادیث کا انکار ہے ار احادیث میں کمی وزیادتی بھی ہے ۔اغلاط ہدایہ یعنی درایت محمدی جس کے مطالعہ سے معلوم ہوگا کہ ہدایہ وغیرہ فقہ کی کتابوں کی احادیث ناقابل اعتبار ہیں۔فقہ کی کتابوں کے تمام مسائل امام ابوحنیفہ کے نہیں ۔ہدایہ کے ایک سوخلاف عقل ونقل مسائل ،ہدایہ کے امام صاحب اوران کے شاگردوں کےایک سواختلافی مسائل،ہدایہ میں خود امام صاحب کے اقوال میں حلال وحرام کااختلاف وغیرہ درج ہے۔ہدایہ کی اصلیت پر ایک اہم کتاب درایت محمدی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ کتاب | 7 | |
ہدایہ کی تصنیف | 15 | |
غلط بیانی | 24 | |
واقعات شناسی | 31 | |
احادیث سے بےخبری اور انکار | 43 | |
صحابہ پر شرمناک بہتان | 53 | |
حضرت ابرہیم ؑ کی شان میں گستاخی | 64 | |
ہدایہ اور فقہ کی دیگر کتابوں کا حال | 71 | |
ہدایہ کی غلطیوں کا اعتراف | 77 | |
فقہ کے مسائل امام صاحب کے نہیں | 81 | |
ہدایہ میں امام صاحب اور شاگردوں کا اختلاف | 111 | |
امام ابوحنیفہ ؒ کے اقوال میں اختلاف | 127 |