دار المصنفین کی عربی خدمات

دار المصنفین کی عربی خدمات

 

مصنف : ڈاکٹر محمد عارف عمری

 

صفحات: 274

 

دار المصنّفین ایک علمی و تحقیقاتی ادارہ ہے جو بھارت کے شہر اعظم گڑھ میں واقع ہے۔دار المصنّفین اعظم گڑھ کا شمار ہندوستان کے انتہائی اہم علمی اداروں میں ہوتا ہے، یہ ادارہ صرف علامہ شبلی مرحوم کے خوابوں کی تعبیر ہی نہیں بلکہ مولانا سید سلیمان ندوی اور مولانا عبد السلام ندوی کی علمی کاوشوں اور مولانا مسعود علی ندوی کی عملی جدوجہد کی زندہ تصویر بھی ہے۔1915ء میں  جب اس کی تاسیس ہوئی تو مسلمانوں کا ایسا کوئی دوسرا ادارہ پورے ہندوستان میں موجود نہیں تھا ، اپنی تاسیس کے بعد اس ادارے نے جس طرح مصنّفین کی متعدد نسلوں کی تربیت کی یہ اس  ادارے  کی  انفرادیت ہے سید سلیمان ندوی،شاہ معین الدین احمد ندوی،صباح الدین عبد الرحمن، ضیاء الدین اصلاحی ، اشتیاق احمد ظلی  جیسی اہم شخصیات  اس  ادارے  کے ناظم رہ چکے ہیں ۔دار المصنّفین کی  متعدد اور متنوع موضوعات پر تصنیفی  خدمات ہیں  ان میں سے ایک موضوع ’’ دار المصنّفین‘‘ کی عربی خدمات بھی ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ دار المصنّفین کی عربی خدمات ‘‘  ڈاکٹر  محمد عارف  عمری  کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب داراصل   ان کا ڈاکٹریٹ  کا  وہ تحقیقی  مقالہ  ہے  جس  پر  لکھنؤ یونیورسٹی نے انہیں  پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی ۔فاضل مصنف نے  اس    کتاب میں  دار  المصنّفین   کا  مختصر تعارف  پیش  کر نے  کے بعد اس  ادارے کی عربی خدمات کا جائزہ پیش کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
دیباچہ ڈاکٹر محمدالیاس الاعظمیٰ 12
مقدمہ 15
باب اول دارالمصنفین کامختصر تعارف
اسباب قیام ومحرکات تاسیس 18
اغراض ومقاصد 24
مختصر تاریخ 25
باب ثانی  دارالمصنفین کی عربی مطبوعات
فصل اول: قرآنی مطبوعات 32
مجموعہ تفاسیر ابو مسلم اصفہانی 32
ابومسلم کے حالات زندگی 34
ابومسلم کے طریقہ تفسیر کی اثر اندازی 36
یومنون بالغیب کامفہوم 37
جنت آدمؑ کی تفسیر 40
واقعہ ہاروت وماروت 42
نسخ کامفہوم 45
وصیت ازواج کےحکم کانسخ اورابومسلم کی تاویل 46
حتی تنکح زوجا غیرہ ‘کامفہوم 48
حضرت ابراہیم اوراحیائے موتی 50
حضرت حواؑ کی تخلیق 52
واقعہ سامری 53
ربط آیات کااہتمام 55
اجزاءتفسیرنظام القرآن 58
مولانا فراہی کےطریقہ تفسیر کی خصوصیات 61
سورہ ذاریات کےمطالب کی تقسیم 62
ماقبل سورہ سےربط کی وضاحت 67
سورہ کے مرکزی مضمون کی وضاحت 69
تصریف ریاح وسحاب سےعمود پر استدلال 71
نظائر قرآنی اواسلوب عرب کے تتبع کا اہتمام 74
قدیم آسمانی کتابوں کی تحریف کی تصحیح 75
تفسیر سورہ فیل 78
امعان فی اقسام القرآن 89
التفسیر القیم للام ابن القیم 92
فصل دوم
تاریخی اور ادبی مطبوعات 94
الانتقاد علی تاریخ التمدن الاسلامی 94
الانتقاد کی تالیف میں مولاناسیدسلیمان کی معاونت 99
الانتقاد کی اشاعت 99
الانتقاد کاجدید ایڈیشن 101
اسلوب بیان 102
اہم مباحث 103
دوربنوامیہ اورجربی زیدان 106
خانہ کعبہ اورشعائر اسلام کی توہین کا الزام 112
نظام محاصل اورجربی زیدان 120
مسلمانوں پرعلم دشمنی کا الزام 124
ابو العلاءوماالیہ 128
اہم مباحث 130
معرۃ النعمان کی تحقیق 131
ابوالعلاءکےسفر بغداد کاسبب 135
بغداد سےواپسی 137
گوشت خوری سےپرہیز کاسبب 140
مذہبی خیالات 141
دیوان الفیض 144
مختصر حالات مولانا فیض الحسن سہارنپوری 144
شاعری 147
دیوان الفیض 149
دروس الادب 153
باب ثالث  دارالمصنفین کی کتابوں کے عربی ترجمے
الرسالۃ المحمدیہ 156
انسانیت کی تکمیل کاموضوع 158
رسو ل اللہﷺ کی جامعیت 160
السیرۃ النوبۃ 165
خصوصیات سیرت 166
عربی ترجمہ کی افسوسناک داستان 171
حیاۃ ام المومنین  السیدۃ عائشہ ﷜ 172
خصوصیات 172
الاسلام ووالمستشرقون 178
باب رابع خاکہ شعرالعرب
عربی شاعری کی  ابتدائی تاریخ 184
عربی شاعری میں شعر اءکامقام 185
اہم جاہلی شعراء 186
عربی شاعری کے موضوعات 187
منظر نگاری 187
جذبات انسانی کی مصوری 187
واقعیت نگاری 187
مفاخرت 188
عربی شاعری عہد نبوت اورعہد صحابہ میں 198

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like