دلائل النبوة جلد چہارم
مصنف : امام ابی بکر احمد بن الحسین البیہقی
صفحات: 502
اللہ تعالی نے قرآن کریم میں نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی کو بہترین نمونہ قرار دے کر اہل اسلام کو آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔جس کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ کے ایک ایک گوشے کو محفوظ کیا جائے۔اور امت مسلمہ نے اس عظیم الشان تقاضے کو بحسن وخوبی سر انجام دیا ہے۔سیرت نبوی پر ہر زمانے میں بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور اہل علم نے اپنے لئےسعادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” دلائل النبوۃ “بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،جوامام ابو بکر احمد بن حسین بیہقی کی تصنیف ہے۔اس کا اردو ترجمہ مولانا محمد اسماعیل الجارودی ﷾نے کیا ہے۔مولف نے اس عظیم الشان تصنیف میں سیرت نبوی کے ساتھ ساتھ آپ کی نبوت کے دلائل بھی بڑے احسن اور منفرد انداز میں جمع فرما دیئے ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہونے کے سبب اردو خواں طبقہ کے لئے اس سے استفادہ کرنا ایک مشکل امر تھا ۔ مولانا محمد اسماعیل الجارودی﷾ نے اردو ترجمہ کر کے اردو خواں طبقہ کی اس مشکل کو حل کر دیا ہے۔اللہ تعالی ان کی ان خدمت کو قبول فرمائے۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 29 | |
جلیل القدر علماء کے ارشادات و تاثرات | 35 | |
کتاب دلائل النبوۃ کے بارے میں علماء کے اقوال و تاثرات | 36 | |
مقدمہ | 37 | |
اثبات نبوت میں قرآن کا طریقہ | 40 | |
صاحب الوفاء کا اعجاز قرآن کے متعلق فرمان | 73 | |
قرآن مجید کی اطلاع | 82 | |
دور جاہلیت کے مقابلہ میں اسلام کی خوبی | 88 | |
اثبات دلائل نبوت میں امام بیہقی کا انداز | 93 | |
امام بیہقی کے شیوخ و اساتذہ | 98 | |
امام بیہقی کا زہد و تقوی | 108 | |
دلائل النبوۃ اور صاحب شریعت کے احوال کی معرفت | 115 | |
حضور ﷺ کی خبروں کو قبول کرنے اور ماننے کی بابت | 131 | |
کتاب ہذا میں نقل احادیث کے بارے میں مصنف کی وضاحت | 143 | |
معرفت حالات صاحب شریعت ﷺ | 154 | |
ولادت رسول ﷺ کا مہینہ | 156 | |
عبد المطلب کا نذر ماننا کے ایک بیٹے کو اللہ کے نام پر ذبح کریں گے | 167 | |
رسول اللہ ﷺ کا عقیقہ | 175 | |
کنیت رسول ﷺ کا ذکر | 197 | |
رسول اللہ ﷺ کی قدو قامت | 225 | |
حضور ﷺ کی آمدنی اور خرچ | 244 | |
امت محمدیہ ﷺ کی مخصوص فضیلت | 287 |