دبستان مذاہب
مصنف : کیخسرو اسفند یار
صفحات: 423
جب ہم مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے۔ کہ جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے ۔تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلاتے آئے ہیں ۔ابتدا میں تمام انسانوں کا مذہب ایک تھامگر جوں جوں انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا لوگ مذہب سے دور ہونے لگے پھر خالق کائنات نے مختلف ادوار میں انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے لیکن پیغمبروں کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے ماننے والوں نے ان کے پیغام پر عمل کرنے کی بجائے خود سے نئے دین اور مذاہب اختیار کر لیے اس طرح مذاہب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا او ر اس وقت دنیا میں کئی مذاہب پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے مشہور مذاہب ،اسلام،عیسائیت،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم شامل ہیں۔اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”دبستان مذاہب” محترم کیخسرو اسفند یار صاحب کی فارسی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ رشید احمد جالندھری ناظم ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور نے کیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے غیر جانبدارانہ طریقے سے متعدد مذاہب عالم کا مختصر تعارف اور ان کی تہذیب وثقافت پر روشنی ڈالی ہے۔ مذاہب عالم کے تعارف کے حوالے سے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جو اپنے موضوع پر انتہائی مکمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ (ڈاکٹر رشید احمد (جالندھری) | الف | |
مقدمہ ( حافظ غلام مرتضیٰ | 1 | |
پہلاباب | ||
سپاسیوں کےعلمی وعملی عقائد کے بیان میں | 13 | |
سپاسیان کے عقائد کےمطابق ساتوں ستاروں کی پرستش کا بیان | 23 | |
سپاسی فرقہ کے بیان میں | 41 | |
پیمان فرہنگ اور ہیر بدسار کے احکام کا بیان | 66 | |
جمشاسپیوں کا تعارف | 83 | |
سمرادیوں کےبیان میں | 84 | |
خدائیوں کے عقیدہ کے بیان میں | 87 | |
رادیوں کے اصول کے بیان میں | 87 | |
شید رنگیٔں کےدین کےتعارف میں | 87 | |
پیکریوں کے عقیدے کے بیان میں | 88 | |
میلانیوں کے اصول کے بیان میں | 88 | |
آلاریوں کے عقائد کی تحقیق میں | 89 | |
شیدابیوں کے مذہب میں | 89 | |
آخشیوں کےاصول کی معرفت میں | 89 | |
زردشتیوں کےحالات میں | 91 | |
بادشاہ اور تمام لوگوں کے لیے زردشت کی نصیحت | 108 | |
زردشتیون کے رموز کے بعض فوائد کا بیان | 133 | |
مژدکیوں کے عقائد کے بیان میں | 141 | |
دوسرا باب | ||
ہندوؤں کےعقائد کے بارے میں | 144 | |
متشرع ہندوؤں کے عقائد کے بارے میں | 145 | |
سمارتگوں یعنی متشرع ہندوؤں کے اعمال و افعال کے بیان میں | 161 | |
ویداثیوں کےعقائد کے بیان میں | 173 | |
سانکھیوں کے اصول کے بیان میں | 184 | |
جوگیوں کے مقاصد اور ان کے اقوال کے بیان میں | 185 | |
شاکیتوں کےعقائد کے بیان میں | 195 | |
شیخ ابو علی حسین بن عبد اللہ سینا قدس اللہ سرہ کا مختصر بیان | 202 | |
بیشنویوں کے بیان میں | 204 | |
چار واک کے عقائد کے بیان میں | 211 | |
اہل ترک کے بیان میں | 213 | |
بودھ کےعقائد کے بیان میں | 215 | |
ہندوستانیوں کےمختلف عقائد کے بیان میں | 217 | |
تیسرا باب | ||
قراتبتیوں کےعقائد کے بیان میں | 244 | |
چوتھاباب | ||
یہود کے بعض عقائد کے بیان میں | 249 | |
پانچواں باب | ||
عیسائیوں کے عقائد کے بارے میں | 255 | |
حضرت عیسیٰ کے حالات میں | 255 | |
عیسائیوں کے عقائد کے بیان میں | 256 | |
عیسائیوں کے اعمال کے بیان میں | 257 | |
چھٹاباب | ||
مسلمانوں کے عقائد کی تفصیل میں | 263 | |
اہل سنت و الجماعت کے عقائد کے بارے میں | 263 | |
اہل سنت والجماعت کے بعض عقائد کا بیان | 273 | |
مسلمانوں کا دوسرا فرقہ جو شیعہ کےنام سے مشہور ہے ان کے اقوال کے بیان میں | 276 | |
اثنا عشری مذہب کے بیان میں | 277 | |
اخبار یین کا طریقہ | 281 | |
اسماعیلیہ کا بیان | 287 | |
علی اللہیوں کا بیان | 300 | |
ساتواں باب | ||
صادقیہ کے عقائد کے بیان میں | 303 | |
آٹھواں باب | ||
واحدیہ اور امناء کے عقائد کےبارے میں | 306 | |
شخص واحد کے ظہور اور اس کےجسم کی حقیقت کےبارے میں | 306 | |
شخص واحد کےبعض عقائد کےبیان میں جو درویش صفا اور درویش بقا ہے | 307 | |
اس فرقہ کی بعض عادات و اصطلاحات و حکایت کے بارے میں | 308 | |
نواں باب | ||
روشنیوں کےحالات میں | 312 | |
میاں بایزید کے ظہور کے بارے میں | 312 | |
میاں با یزید کے فرزندوں کے حالات میں | 318 | |
دسواں باب | ||
عقائد الہٰیہ کے بیان میں | 321 | |
خلیفۃ الحق کے ظہور کے بارے میں | 321 | |
اہل مذاہب کے مباحثہ کےبارے میں | 321 | |
ستاروں کے فضائل کےبیان میں با اعتبار عقل و کشف اور وحی کے | 336 | |
عرش آشیانی کے بعض اقوال کے بارے میں | 342 | |
گیارہواں باب | ||
حکماء کے عقائد کے بیان میں | 349 | |
حکماء کےعقائد اور ان کے بعض مطالب کا بیان | 349 | |
عذاب کے فرشتوں کا بیان | 354 | |
شریعت اور نبوت کی حقیقت کے بارے میں | 362 | |
حکماء کے پیرو اور اس مذہب والا پر چلنے والوں کا بیان | 373 | |
بارہواں باب | ||
صوفیہ کے عقائد کے بارے میں | 379 | |
صوفیہ صفیہ کے بعض عقائد کےبارےمیں | 379 | |
نبوت اور ظاہری اقوال کی اہل حال کے کشف کے مطابق تاویل کا بیان | 384 | |
بعض متاخرین اولیاء اور تابعین صوفیہ کےحالات کا بیان جن سے مصنف نےملاقات کی | 396 | |
اشاریہ ( اشفاق انور ) | 409 | |