چہرے کا پردہ

چہرے کا پردہ

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

 

صفحات: 150

 

عورت اور مرد کے جسمانی خدوخال کی مخالفت کی وجہ سے شریعت نے ان کے جسم کو چھپانے کے احکامات الگ الگ مقرر کیے ہیں-اس لیے عورت کو ہر وقت پردے میں رہنے کا حکم جبکہ مرد کے مختصر لباس کو بھی جائز قراردیا ہے-عورت کے پردے کے حوالے سے بہت ساری بحثیں موجود ہیں کچھ لوگ عورت کے پردے کے قائل ہیں لیکن چہرے کے پردے کے قائل نہیں اور کچھ چہرے کے پردے کے قائل ہیں-مصنف نے دونوں رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے جانبین کے دلائل کو پیش کرکے قرآن وسنت سے ان کی حیثیت کو واضح کرکے شرعی راہنمائی فراہم کی ہے-علامہ البانی کے چہرے کے پردہ کے قائل نہ ہونے کی وجوہات کچھ اور ہیں اور غامدی اور اس طرح دوسرے لوگوں کے نزدیک عورت کے چہرے کے پردے کا قائل نہ ہونے کی وجوہات کچھ اور ہیں اس لیے مصنف نے ہر گروہ کے افکار ودلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حساب سے جواب دیتے ہوئے قرآن وسنت سے اپنے موقف کی ترجمانی کو پیش کیا ہے اور اسی طرح کتاب کے آخر میں پردے کے حوالے سے پائے جانے والے مختلف شبہات کو الگ الگ بیان کر کے ان کا بھی علمہ محاکمہ کیا ہے اور کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ مصنف نے ہر بات دلائل کی روشنی میں کی ہے اور ہر باب کے آخر میں تمام حوالہ جات کو بھی پیش کیا ہے تاکہ قاری اگر اصل مراجع ومصادر سے استفادہ کرنا چاہتا ہو تو اس کو آسانی رہے-

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 2
باب اول:چہرے کا پردہ آیات قرآنیہ کی روشنی میں 7
فصل اول:آیت جلباب 8
فصل دوم:آیت زینت 21
فصل سوم:آیت حجاب 35
فصل چہارم:آیت قواعد 43
باب دوم:چہرے کا پردہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں 51
فصل اول:مثبتین حجاب کے دلائل 52
فصل دوم:قائلین استحباب حجاب اور احادیث مبارکہ 65
باب سوم:چہرے کا پردہ اور آثار صحابہ اور تابعین 90
فصل اول:آثار صحابہ وتابعین 91
فصل دوم:قائلین استحباب حجاب اور آثار صحابہ وتابعین 93
باب چہارم:چہرے کا پردہ مذاہب اربعہ کی روشنی میں 99
فصل اول:احناف کا مذہب 100
فصل دوم:مالکیہ کا مذہب 103
فصل سوم:حنابلہ کا مذہب 107
فصل چہارم:شوافع کا مذہب 112
فصل پنجم:چہرے کا پردہ اور مسلمان علما کا اتفاق 115
باب پنجم:چہرے کا پردہ اور تواتر عملی 119
فصل اول:چہرے کا پردہ اور تواتر عملی 120
باب ششم:چہرے کا پردہ اور چند شبہات کا جواب 124
فصل اول:پہلا شبہ 125
فصل دوم:دوسرا شبہ 129
فصل سوم:تیسرا شبہ 130
فصل چہارم:چوتھا شبہ 134
فصل پنجم:پانچواں شبہ 142
فصل ششم:چھٹا شبہ 145

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like