چاند پر اختلاف کیوں ؟ ( مسئلہ رویت ہلال ، تحقیقی و تنقیدی جائزہ )
مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری
صفحات: 191
اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے کے مسئلے میں شریعت مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا ہے وہ یہ ہے کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان کے مقلدین کی دینی خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان میں سال کےبارہ مہینوں میں زیادہ اختلاف شوال یا عید الفطرکےچاند پر ہوتا ہے۔باقی دس ماہ کے چاند ہمارے ملک میں تقریبا متفقہ ہوتے ہیں ۔اس مسئلے کے متعلق پاک وہند میں مختلف سیمینار بھی منعقد ہوئے ہیں اور مختلف اہل علم نے اس موضوع پر کتب بھی تصنیف کی ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ا یک اہم کاوش ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ چاند پر اختلاف کیوں؟ مسئلہ رؤیت ہلال تحقیقی وتنقیدی جائزہ ‘‘وطن عزیز کی معروف شخصیت کہنہ مشق صحافی رانا محمد شفیق خاں پسروی﷾(مرکزی رہنمامرکزی جمعیت اہلحدث ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل،پاکستان) کی کاوش ہے ۔موصوف نے کتاب کے آغاز میں خلاصۃً بات کو خوب واضح کردینے کے بعد روزنامہ پاکستان فورم میں اس موضوع پر منعقد ہونے والے ایک علمی سیمینار میں علماء کرام اور ماہرین کے بیانات کے خلاصہ کو درج کیا ہے ۔مفسرقرآن حافظ صلاح الدین یوسف﷾ کاایک عمدہ مضمون اور چند مفتیان کرام کے فتاویٰ جات بھی اس کتاب کا حصہ ہیں ۔رانا صاحب نےاس موضوع سے متعلقہ مضامین کاتجزیہ کر کے بات کو خوب سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے پشاور سے اس موضوع پر اختلاف کرنےوالے احباب کے نقطۂ نظر پر نقد بھی کیا ہے ۔دوران تحریر اس ارشاد نبوی ﷺ ’’چاند دیکھ کرروزےرکھو اور چانددیکھ ہی روزے چھوڑو۔‘‘کی روشنی میں اس موقف کاجواب بھی آگیا ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی رؤیت ممکن نہیں ہے اور چاند پر موقوف معاملات اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔اللہ تعالیٰ راناصاحب کی جماعتی ، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی جہود کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
1۔انتساب | 4 |
2۔ابتدائیہ ( رویت ہلال پر اختلاف کیوں؟) | 9 |
سائنسی ایجادات سے فائدہ ؟ | 14 |
غامدی صاحب سائنس کی نفی کرتے ہیں | 17 |
3۔’’پاکستان فورم‘‘ میں مختلف علماء کرام کی آراء | 21 |
چاند کی حالتیں اور وقت رویت ! | 23 |
گیارہ مہینے کمیٹی پر اتفاق ،ایک مہینہ انکار | 27 |
مولانا عبد المالک | 29 |
ڈاکٹر سرفراز نعیمی (مرحوم) | 33 |
مولانا محمد اکرم کاشمیری | 35 |
4۔ایک اور فورم | 39 |
پروفیسر مقبول احمد قاضی ( مرحوم) | 40 |
پروفیسر عبد الرحمٰن لدھیانوی | 41 |
ڈاکٹر راغب نعیمی | 42 |
5۔پورے عالم اسلام میں ایک دن روزہ ، ایک دن عید؟ | 45 |
حج اور عید و روزہ میں فرق؟ | 52 |
رویت میں فرق کی حدود ؟ | 55 |
شہر رمضان کیا ہے ؟ | 67 |
6۔لطیفہ یا المیہ ؟ | 71 |
7۔پیدائش قمر کیا ہے ؟ | 73 |
8۔رویت ایک ماننے والوں سے سوال ! | 79 |
9۔رابطہ عالم اسلامی کی قرار داد | 82 |
10۔رویت ہلال کے حوالے سے سید ابو الاعلیٰ مودودی مرحوم کی رائے | 92 |
11۔ مسئلہ روایت ہلال ….( مولانا حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ ٓ) | 95 |
نوعیت مسئلہ | 96 |
عہد صحابہ کی ایک نظیر | 97 |
جلیل القدر علماء احناف کی رائے | 101 |
اختلاف مطالع کی بحث | 103 |
تحقیقات شرعیہ ندوۃ العلماء(لکھنؤ) کا فیصلہ | 109 |
علم فلکیات سے مدد لینا اور اہمیت دینا ؟ | 111 |
خیبر پختونخواہ والوں کا معاملہ | 112 |
پس چہ باید کرد؟ | 114 |
اثبات ہلال کے لیے کیلنڈر پر اعتماد ؟ | 115 |
قریبی ممالک کے مطالع پر عمل ؟ | 118 |
عادل کون ؟ | 122 |
رویت ہلال کمیٹی کے لیے مشورے و آراء | 123 |
کمیٹی کی بہتری کے لیے اقدامات | 125 |
خلاصہ مباحث | 128 |
12۔سائنس اور رویت ہلال( لیفٹیننٹ کرنل فرحان شاہد کا مضمون) | 131 |
گرہن کی احتمال کےساتھ پیش گوئی | 135 |
سائنس پر انحصار کا تنازع | 136 |
آئن سٹائن اور چاند | 137 |
13۔ نئے چاند کی پیدائش اور نظر آنے کی مدت ( بعض سائنسی تحقیقات) | 140 |
جامعہ فاروقیہ کے پروفیسر محمد حمزہ نعیم | 142 |
نیو مون کیا ہے ؟ | 143 |
ہلال کیا ہے ؟ | 143 |
سورج گرہن اورنیو مون | 144 |
ہلال نظر آنے کا امکان | 145 |
ہلال کی جسامت | 145 |
اختلاف مطالع کیا ہے ؟ | 146 |
پروفیسر حسام الدین کی تحقیق | 149 |
چاند کی شکلیں | 151 |
چاند و سورج گرہن | 151 |
رویت ہلاک کب ممکن ؟ | 153 |
14۔رویت ہلال ، ایک تحقیقی جائزہ (حافظ کلیم اللہ عمری کا وقیع مضمون) | 158 |
شیخ صالح فوان حفظہ اللہ کی رائے | 159 |
احادیث نبوی سے استدلال | 162 |
صحابہ کرام ؓ و تابعین عظام کا تعامل | 164 |
محدثین عظام کا نقطہ نظر | 166 |
فقہاء کرام کی آراء | 170 |
15۔ہر ملک کی اپنی ہی رویت ہے ( حدیث کریب کا ایک مطالعہ ) | 175 |
تخریج حدیث اور ابواب کتب | 177 |
حدیث کامفہوم | 180 |
حدیث پر چند اعتراضت اور جوابات | 182 |
حدیث کریب کےاہم مستفادات | 185 |
ہر بلد کی اپنی روایت پر اجماع | 187 |
شیخ ابن باز اورعلامہ البانی کا فرمان | 188 |