بغیۃ اہل الحاجۃ فی بیان عدد التسلیم فی صلاۃ الجنازۃ

بغیۃ اہل الحاجۃ فی بیان عدد التسلیم فی صلاۃ الجنازۃ

 

مصنف : فاروق عبد اللہ بن محمد اشرف الحق

صفحات: 97

 

ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکامات الٰہی کو مد نظر رکھے۔ لیکن بدقسمتی سے  ہمارے ہاں تقلیدی رجحانات کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتا۔اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورشریعت  کےخلاف ہے۔نماز جناہ کے مسائل میں  سے ایک مسئلہ  نماز جنازہ کی سلام پھیرنے کا  ہے کہ یہ سلام ایک طر ف پھیرہ جائے  کہ دونوں طرف۔ محترم جناب فاروق عبد اللہ بن محمد اشرف الحق ﷾ نے زیر  نظر مختصر کتاب’’ بغیۃ اہل الحاجۃ فی بیان عدد التسلیم فی صلاۃ الجنازہ ‘‘    میں نماز جنازہ میں  سلام پھیرنے کی تعداد کا  تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 8
تقریظ 10
عرض مولف 24
نمازجناز ہ میں سلام پھیرنےکاحکم 31
نمازجنازہ میں سلام پھیرنےکی تعداد کےبارےمیں علماءکرام کےاقوال 31
پہلاقول: نمازجنازہ سےفارغ ہوتےوقت دونوں جانب سلام پھیرنامستحب ہے 31
اس قول کی دلیلیں 32
پہلی دلیل:حضرت عبداللہ بن مسعود﷜(ثلاث خلال کان رسول اللہ ﷺ یفعلن،ترکہن الناس، احداہن التسلیم علی الجنازۃ مثل التسلیم فی الصلاۃ)کی تخریج 32
حدیث مذکورہ کادرجہ 34
مذکورہ حدیث پر علماء کرام کاحکم 34
اولا:جن علماء کرام نےمذکورہ حدیث کی تضعیف کی ہے 34
تضعیف کی علتیں 35
پہلی علت: حمادبن ابی سلیمان مختلط ہیں اوریہ روایت قبل از اختلاط نہیں ہے 35
دوسری علت: حمادمذکور مدلس ہےاوروایت معنعن ہے 43
تیسری علت: ابراہیم نخعی مدلس ہیں اورانہوں نےاسےمعنعن روایت کیاہے 50
ثانیا: جن علماء کرام نے مذکورہ حدیث کی تحسین یاتصحیح کی ہے 53
حدیث مذکورہ سے استدلال کاطریقہ 56
ب)عموم صلاۃ سےاستدلال 612
دوسراقوال: نمازجنازہ سےفارغ ہوتے وقت صرف دائیں جانب سلام پھیرنےپر اقتصاد کرناچاہیے 63
اس قول کی دلیلیں 64
سنت نبوی سےاستدلال 64

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.50 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like