بوئے گل ، نالہ دل ، دود چراغ محفل

بوئے گل ، نالہ دل ، دود چراغ محفل

 

مصنف : شورش کاشمیری

 

صفحات: 538

 

آغا شورش کاشمیری﷫ پاکستان کےمشہور و معروف شاعر،صحافی، سیاستدان اوربلند پایہ خطیب تھے۔آغا شورش کاشمیری 14 اگست 1917ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام عبدالکریم تھا، لیکن آغا شورش کاشمیری کے نام سے مشہور ہوئے۔ آغا شورش کاشمیری ایک مجموعہ صفات شخصیت تھے۔ صحافت، شعروادب، خطابت وسیاست ان چاروں شعبوں کے وہ شہسوار تھے۔آپکی سیاسی علمی ادبی تربیت کا آغاز یوں ہوتا ہے کہ گھر میں ’’زمیندار‘‘ اخبار آتا اور مسجد شہید گنج کی تحریک نصف نہار پر تھی عبدالکریم اسکول سے فارغ ہوئے تو تحریک شہید گنج کا رخ کیا اور مولانا ظفر علی خان سے قربت میسر آ گئی تو مولانا ظفر علی خان کی سیاست، صحافت، خطابت آغا شورش کے مزاج میں سرایت کرتی چلی گئی ۔ اب شورش بھی برصغیر کا منفرد خطیب مانا جانے لگے۔ سارا ہندوستان انکے نام سے شناسا ہوا۔ آغا صاحب کا ایک سیاسی قد کاٹھ بن گیا جس دوران مسلم لیگ علیحدہ وطن کیلئے کوشاں تھی اس وقت آغا شورش کاشمیری مجلس احرار کے چنیدہ رہنماؤں میں شامل ہو کر مجلس کے ایک روزنامہ (آزاد) کے ایڈیٹر بن گئے اور قیام پاکستان کے بعد آغا شورش کاشمیری وطن عزیز کی بقا اور استحکام کیلئے آخری سانسوں تک میدان عمل میں رہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر کڑی تنقید اور اپنے نقطہ نظر کو دلائل کے ساتھ پُرزور انداز میں پیش کرتے ہوئے بڑے استقلال سے کھڑے ہو جانا آغا شورش کا مزاج بن چکا تھا۔ تحریک ختم نبوت آغا صاحب کی زندگی کا اثاثہ عظیم تھا وہ تب تک چین سے نہیں بیٹھے جب تک 1973ء کے آئین میں ختم نبوت کے عقیدے کو شامل کرا کے قادیانیوں کو خارج الاسلام نہ کر لیا۔ آپ تحریک پاکستان میں تو نہ تھے مگر تعمیر پاکستان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان میں آئین سازی کا مرحلہ ہو یا جمہوری اقدار کے احیاء کی بات ہو ۔پاک بھارت جنگ ہو یا ملک میں مارشل لاء کے ضابطے آڑے آئیں۔ شورش ایک محب وطن رہبر بن کر میدان میں ڈٹے نظر آئے۔آپ قادر الکلام شاعر میدان صحافت کے جریں سالار سیاسی سٹیج کے بے تاج بادشاہ تھے۔شہید ملت شہسوار خطابت  علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷫ آغاشورش کاشمیری کی خطابت  سے متاثر ہوئے اورپھر  آغا صاحب کو اپنی خطابت سے متاثر بھی کیا۔1946ء میں آغا صاحب کو  مجلس احرار اسلام کا سیکرٹری جنرل بنایا گیا اور1974ء میں انہوں نے ختم نبوت کے لئے اہم کردار ادا کیا جسے رہتی دُنیا تک یاد رکھا جائے۔ آپ نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران عمر عزیز کے قیمتی ساڑھے بارہ سال قید و بند کی صعوبتوں کو کشادہ دلی اور وقار کے ساتھ برداشت کرکے گزارے۔ زیر تبصرہ کتاب  ’’بوئےگل نالۂ دل ، دودِ چراغ ِ محِفل‘‘ جناب شور ش کاشمیری کی خود نوشت سوانح حیات ،ان  کی زندگی اہم  واقعات ،ان کی سیاست  وقیادت  ، قید بند کا ایامِ اسیری  اور ان کے افکار پر مشتمل ہے ۔ اس کتاب  کی اشاعت  اول ان  کی زندگی میں  1972 ء میں  ہوئی اور 24 اکتوبر 1975ء کواپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ آغا صاحب خود اپنی اس کتاب کے متعلق لکھتے ہیں کہ میں کیا اورمیرے سوانح کیا ؟ یہ کہانی  صرف اسے لیےلکھ دی ہے کہ دوسروں کوعبرت ہو ۔(

 

عناوین صفحہ نمبر
خاندان 9
اسکول کی یاد 13
طبیعت کا میلان 21
بال بھارت  سجھا 31
درمیانی تدت 39
وادی اماں کاانتقال 45
تحریک کشمیر کے برگ وبار 50
کش مکش کے اڑ ھائی سال 59
ادبی صحبتیں 63
شہید گنج 73
میں شامل ہوگیا 79
بے نظیر اثیار 87
پہلی سزایابی 95
شیہد گنج کالمیہ 101
کچھ اور تلخ حقیقتیں 107
اتحاد ملت کانیاسفر 121
شہید گنج کانفرنس 129
ذہنی کش مکش 127
1937ءکے انتخابات 143
دیتے ہیں دھوک یہ باز یگر کھلا 161
ایک تجر بہ ایک مطلالعہ 191
گمشدہ یادیں 195
احرار میں 211
رہائی کے بعد 227
جیل کی یادیں 235
میری شادی 243
سیاسی تغیر ات 253
آخری انتخابات 263
اتخابی جنگ 279
گفتنی وناگفتنی 289
احرار کاتجزیہ 305
ملاح یا سفاح 323
مختصر ات 345
رزارتی مشن 351
چید ہ چیدہ واقعات 365
دہلی کی یادیں 373
مثاہیرملاقاتیں 381
معاصراہ چشمک 411
فساوات کادیباچہ 419
فساوات شروع ہوگئے 425
گاندھی جی بہار میں 451
مسلم لیگ کی سول نافرمانی 463
پنجاب کافساد 469
پاکستان بن گیا 495
ہم آزاد ہوگئے 505

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.4 MB ڈاؤن لوڈ سائ

You might also like