بیوی کے حقوق اور شوہر کی ذمہ داریاں
بیوی کے حقوق اور شوہر کی ذمہ داریاں
مصنف : ہارون معاویہ
صفحات: 307
اللہ رب العزت نے انسانوں اور ہر چیز کو جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے۔اور پیدا کرنے کے بعد شریعت محمدیہ نے امت محمدیہ کو ایک دوسرے کے حقوق وفرائض سے آگاہ بھی فرما دیا ہے۔ میاں بیوی کی خوشگوار زندگی بسر ہونے کے لیے جس طرح عورتوں کو مردوں کے جذبات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے‘ اسی طرح مردوں کو بھی لازم ہے کہ عورتوں کے جذبات کا خیال رکھیں‘ ورنہ جس طرح مرد کی ناراضگی سے عورت کی زندگی جہنم بن جاتی ہے اسی طرح عورت کی ناراضی سے مردوں کے لیے وبال جان ہو گی۔۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص شوہر اور بیوی کی اصلاح کے لیے چند اہم نصائح پر مشتمل ہے کیونکہ ہمارے معاشرے کا بگاڑ ہی ازدواجی زندگی کا بگاڑ ہے اس لیے اس بگاڑ کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ افراد کی ازدواجی زندگی کو سنوارا جائے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب ہم سب ایک دوسرے کے حقوق کو پورا کریں گے۔اس کتاب میں بیوی کے حقوق کی وضاحت کے ساتھ ساتھ شوہر پر ان حقوق کو پورا کرنے کے لیے کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ یہ کتاب’’ بیوی کے حقوق اور شوہر کی ذمہ داریاں ‘‘ مولانا ہارون معاویہ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پہلاباب | 23 |
بیوی کےحقوق | 23 |
دوسراباب | 50 |
بیوی کےحقوق سےمتعلق شوہرکی ذمہ داریاں | 50 |
ذمہ داری نمبر….1 | 50 |
اپنی بیوی کےساتھ اچھاسلوک کیجیے | 50 |
ذمہ داری نمبر….2 | 60 |
اپنی بیوی کےساتھ محبت سےرہییے | 60 |
ذمہ داری نمبر….3 | 71 |
اپنی بیوی کی کبھی کبھی تعریف بھی کیجیے | 71 |
ذمہ داری نمبر….4 | 76 |
اپنی بیوی کاحق مہراداکیجیے | 76 |
ذمہ داری نمبر….5 | 89 |
اپنی بیوی سےزیادہ توقعات نہ رکھییے | 105 |
ذمہ داری نمبر….7 | 107 |
بیوی پرخرچ بھی کرتےرہییے | 107 |
ذمہ داری نمبر….8 | 125 |
بیوی پراعتماداوربھروسہ کیجیے | 125 |
ذمہ داری نمبر….9 | 130 |
اپنےدینی واخلاقی فرائض کوبھی پوراکیجیے | 130 |
ذمہ داری نمبر….10 | 138 |
بیوی کی غلطیوں پرعفوودرگزرکامعاملہ کیجیے | 138 |
ذمہ داری نمبر….11 | 148 |
بیوی سےپردےکااہتمام کرائیے | 148 |
ذمہ داری نمبر….12 | 150 |
اپنی بیوی کاہرطرح سےخیال رکھیے | 150 |
ذمہ داری نمبر….13 | 156 |
بیوی کےلیے نفاست کااہتمام کیجیے | 156 |
ذمہ داری نمبر….14 | 170 |
بیوی کی قدردانی کیجیے | 170 |
ذمہ داری نمبر….15 | 179 |
بیوی کودینی مسائل اورتہذیب بھی سکھائیے | 179 |
ذمہ داری نمبر….16 | 185 |
بیوی بچوں کےنان ونفقہ کی ذمہ داری کوبھی پوراکیجیے | 185 |
ذمہ داری نمبر….17 | 191 |
اپنی بیوی کےساتھ تعاون کیجیے | 191 |
ذمہ داری نمبر….18 | 197 |
عدل اوربرابری کاسلوک کیجیے | 197 |
ذمہ داری نمبر….19 | 201 |
نرمی وشفقت کارویہ اختیارکیجیے | 201 |
ذمہ داری نمبر….20 | 203 |
بیوی کی حوصلہ افزائی کیجیے | 203 |
ذمہ داری نمبر….21 | 209 |
بیوی کی عادات پرصبروضبط کرناسیکھے | 209 |
ذمہ داری نمبر….22 | 211 |
بیوی کےاپنےلیے ایک مخلص دوست سمجھیے | 211 |
ذمہ داری نمبر….23 | 222 |
اپنی بیوی کےساتھ ہمدردی کےساتھ پیش آئیے | 222 |
ذمہ داری نمبر….24 | 231 |
اپنی بیوی کےمزاج کوسمجھے | 231 |
ذمہ داری نمبر….25 | 234 |
بیوی کےجذبات کالحاظ رکھئے | 234 |
ذمہ داری نمبر….26 | 241 |
بیوی کےرشتہ داروں سےبھی اچھابرتاؤکیجیے | 241 |
ذمہ داری نمبر….27 | 246 |
بیوی پربلاجوازبدگمان نہ ہوئیے | 246 |
ذمہ داری نمبر….28 | 260 |
بیوی پربےجاسختی نہ کیجیے | 260 |
ذمہ داری نمبر….29 | 283 |
تنقیدسےپرہیزکیجیے | 283 |
ذمہ داری نمبر….30 | 291 |
غصہ پرکنٹرول رکھے | 291 |