بیٹا ہو تو ایسا
بیٹا ہو تو ایسا
مصنف : محمد طاہر نقاش
صفحات: 419
محترم طاہر نقاش صاحب (مدیر ) دار الابلاغ ،لاہور کی شخصیت اہل علم کے ہاں محتاج تعارف نہیں آپ جامعہ محمد یہ ،گوجرانوالہ سے فارغ تحصیل ہیں اور ایک عرصہ جماعۃ الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے گراں قدر صحافتی خدمات دیتے رہے ہیں ۔موصوف کا شمار وطن عزیز کے چند قلمکاروں میں ہوتا ہے جن کےقلم کو اللہ تعالیٰ نے تاثیر کی دولت سےنوازا ہے ۔ان کےمضامین میں چھوٹے چھوٹے جملوں میں بڑی بڑی حکمت وعمل کی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔وہ اپنے قلم کی تبلیغ سے تبلیغ کا اچھوتا انداز اپنائے ہوئے ہیں ۔موصوف نے دینی صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ’’ دار الابلاغ‘‘ کے نام سے اشاعت کتب دینیہ کا ادارہ قائم کیا جو چند سالوں میں معاشرےکی ضرورت کے اہم موضوعات پر بیسیوں دینی کتابیں شائع کرچکا ہے ۔طاہر صاحب خودبھی کئی کتب کے مصنف ومترجم مرتب ہیں ۔8 نومبر 2012ء کو طاہر نقاش صاحب کا ہونہار بیٹا ابو بکر نقاش نواز شریف ہسپتال میں ڈاکٹر وں کی غفلت سے اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ جس سے بچے کے والدین ، بہن بھائی ، عزیز واقارب کو بہت صدمہ پہنچا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’بیٹا ہو توایسا! ‘‘ میں جناب طاہر نقاش صاحب نے اپنے بیٹے کی مظلومانہ موت اور اس پر انہیں پہنچنے والے گہرے صدمے ، اور اس ان کی والدہ ، استاتذہ ، بہن بھائیوں اور عزیز واقارب ودست واحباب کے تاثرات کوپیش کرنے ساتھ ساتھ انہوں نے اس کتاب میں والدین کے لیے انمول سنہری راہنمائی کے اصول پیش کیے کہ انہوں نےاپنے بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے اور اولاد کے لیے مشعل راہ وضابطہ عمل پیش کیا کہ انہوں نے کیسے مثالی بیٹے اور بیٹیاں بننا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ابو بکر نقاش کی بچپن کی موت کو ان کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 5 | |
بچے جنت کے پھول یا دنیا کے کانٹے | 40 | |
جنتوں کا متلاشی | 67 | |
امی جان مجھے قبر سے بہت ڈر لگتا ہے | 90 | |
نیکیوں کا حریص و لالچی | 96 | |
صبر و ثبات کا پہاڑ | 115 | |
خود داری کا کوہ گراں | 129 | |
ماں کا خادم خاص | 138 | |
بے مثال فرمانبردار | 151 | |
بہن کا فوجی پہرے دار | 160 | |
ہمدرد و غمگسار اور دمساز بھائی | 173 | |
ننھا دلاور مجاہد | 183 | |
گنگناہٹیں | 193 | |
مثالی طالب علم | 199 | |
ننھا انجینئر و سائنسدان | 212 | |
کمسن مفتی | 221 | |
شیطان کے بھائی | 228 | |
ابوبکر اور جنات سے مقابلہ | 233 | |
موت کی شروعات کا دن | 248 | |
زندگی کا آخری مکمل دن | 259 | |
معصوم کے قتل کی گھڑیاں آن پہنچیں | 275 | |
قبر کی پکار لبیک | 308 | |
تیرے قاتل اب تک زندہ ہیں | 321 | |
ننھے عثمان کی شیلڈ ابوبکر کی قبر پر | 337 |