بے شک اسلام ہی دین برحق ہے
مصنف : عبد الرحیم گرین سلفی
صفحات: 335
حقانیت اسلام پر لکھی گئی یہ کتاب اصل میں ان انگریزی دروس کا اردو ترجمہ ہے جو کہ محترم الشیخ عبدالرحیم گرین سلفی نے پیس ٹی وی (Peace TV)پر دیے ہیں۔اور اس کو اردو قالب میں محترم کاظم حسین کاظمی نے ایک طویل عرصے کی محنت کے بعد ڈھالا اور عوام الناس کی اصلاح کے پیش نظر اس کو قارئین کی نذر کیا ہے۔ عبدالرحیم گرین سلفی صاحب نے بنیادی طور پر اپنے دورس میں تاریخ،بائبل،قرآن و حدیث اور سائنس کے مصدقہ اصولوں کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺ کی زبان سے نکلے ہوئے ارشادات عالیہ کی روشنی میں اس چیز کو ثابت کیا ہے کہ اصل میں دین اسلام ہی دین برحق ہے۔ چونکہ عبدالرحیم گرین سلفی کوئی پیدائشی مسلم نہیں بلکہ بعد میں عقل و شعور اور علمی کی روشنی میں دین اسلام کا مطالعہ کر کے اور دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والے افراد میں سے ہیں۔ محترم کاظم حسین کاظمی صاحب نے دین برحق کی تبلیغ عام اور کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کو عام فہم اور مقامی زبان میں ترجمہ کے ساتھ تبلیغ دین کے مشن کو نبھاتے ہوئے پیش کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مقرر اور مترجم دونوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے ہمکنار فرمائے۔ آمین
باب نمبر1 | اسلام کی حقانیت کا ثبوت | 25 |
باب نمبر2 | حفاظت قرآن مجید | 38 |
باب نمبر3 | قرآن مجید کا زبانی یاد کیا جانا | 50 |
باب نمبر4 | حفاظت احادیث رسول اکرمﷺ | 60 |
باب نمبر5 | عربی زبان کا معجزاتی کرشمہ | 73 |
باب نمبر 6 | ان لوگوں کے واقعات جنہوں نے قرآن سنا اور قرآن ان کے دلوں میں گھر کر گیا | 81 |
باب نمبر7 | علم جنینیات | 93 |
باب نمبر8 | قرآن میں بیان کردہ سائنسی حقائق(حصہ اول) | 106 |
باب نمبر9 | قرآن میں بیان کردہ سائنسی حقائق(حصہ دوم) | 118 |
باب نمبر10 | تاریخی حقائق | 132 |
باب نمبر11 | اہل کتاب میں سے (حق شناس)لوگوں کی گواہیاں | 147 |
باب نمبر12 | محمدﷺ کا تذکرہ بائبل میں (حصہ اول) | 162 |
باب نمبر13 | محمدﷺ کا تذکرہ بائبل میں (حصہ دوم) | 179 |
باب نمبر14 | حضرت محمدﷺ کی پیشین گوئیاں | 206 |
باب نمبر15 | علامات قیامت | 221 |