بزم ارجمنداں
مصنف : محمد اسحاق بھٹی
صفحات: 635
’بزم ارجنداں‘ کے نام سے ہم مولانا اسحاق بھٹی کے تیار کردہ سوانحی خاکوں کو ’کتاب و سنت ڈاٹ کام‘ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ جس میں مولانا نے برصغیر کی 19 مشہور شخصیات کا انتخاب کر کے ان کے زندگی کے بارے میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ہیں۔ مولانا ان حضرات کے بارے میں اپنے تاثرات و مشاہدات ضبط تحریر میں لائے ہیں جن سے ان کے تھوڑے یا زیادہ مراسم و تعلقات رہے ہیں۔ اس فہرست میں مقرر و واعظ بھی ہیں، میدان صحافت کے شہسوار بھی اور درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے بھی۔ مولانا ہر ایک بارے میں اپنی یادداشتیں اور واقعات نہایت بے تکلفی سے صفحات قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے ہیں۔ بھٹی صاحب کا اسلوب نگارش ایسا دلچسپ ہے کہ قاری اسے پڑھنا شروع کر دے تو اس میں جذب ہو جاتا ہے۔ الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں اور لاکھوں کا جم غفیر ان کی مٹھی میں ہوتا ہے۔ انھوں نے جس شخصیت پر بھی لکھا ہے اس کا پورا سراپا اپنے قارئین کے سامنے لے آئے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائیہ | 5 | |
حرفے چند | 7 | |
حرف گفتی | 9 | |
مولانا ابو الکلام آزاد | 17 | |
مولانا ثناء اللہ امر تسری | 137 | |
مولانا محمد علی لکھوی | 195 | |
حافظ عبداللہ روپڑی | 259 | |
مفتی محمد حسن امر تسری | 289 | |
داکٹر خلیفہ عبدالحکیم | 309 | |
مولانا عبدالکریم گرنتھی | 339 | |
شاہ محمد جعفر پھلواروی ندوی | 351 | |
مولانا عبدالمجید سوہدروی | 401 | |
رئیس احمد جعفری ندوی | 421 | |
قاضی عبدالعزیز منصوری پوری | 473 | |
مولانا محمد صدیق لائل پوری | 491 | |
حکیم عبدالشکور شکراوی | 503 | |
مفتی جعفر حسین | 519 | |
میاں محمد شفیع | 527 | |
مولانا معین الدین لکھوی | 533 | |
ڈاکٹر اسرار احمد | 567 | |
مولانا عبداللہ گورداس پوری | 601 | |
ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری | 615 |