برصغیر کا اسلامی ادب چند نامور شخصیات

برصغیر کا اسلامی ادب چند نامور شخصیات

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن

 

صفحات: 212

 

تیرہ سو سال پر محیط برصغیر میں اسلام اور اسلامی شخصیات کی داستان تاریخ اسلام میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ اس کی ابتدا محمد بن قاسم الثقفی جیسے مہم جو اور انتہائی قابل قائد سے ہوتی ہے اور پھر سندھ کے راستے پورے برصغیر میں اسلام پھیل جاتا ہے ۔ جس کی ایک زندہ تصویر پاکستان اور جنوبی ایشیا کے مشرقی حصے میں بنگلہ دیش کی موجودگی ہے ۔ جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی آزاد مسلمان ریاستیں ہیں ۔ برصغیر میں اسلام کے موضوع پر کئی مصنفین نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق لکھا ہے ۔ لیکن اب بھی کافی تحقیقی کام ہونا باقی ہے ۔ زیرنظر کتاب ڈاکٹر مجیب الرحمان کی اسی موضوع پر ایک قابل قدر اضافہ ہے ۔ پھر اس پر مستزاد یہ ہے کہ محترم ڈاکٹر صاحب کا تعلق بنگال سے ہے ۔ اور بنگال کی راج شاہی یونیورسٹی میں ایک طویل عرصہ تدریس و تحقیق کے لیے زندگی بسر کرتے رہے ۔ اس کتاب میں چند ایسے علما اور اسلامی شخصیات کے سوانح اور علمی کارنامے بیان کیے گئے ہیں جن کے متعلق اس سے پہلے اردو میں زیادہ کچھ نہیں لکھا گیا ۔ اسی لیے یہ کتاب قارئین کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب iii
اظہار تشکر iv
پیش لفظ vi
ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن چند تعارفی کلمات viii
سخنی گفتنی xi
امام صاغانی لاہوری 3
علامہ نواب صدیق حسن خان 12
مولانا محمد جونا گڑھی دہلوی 32
مولانا محمد اکرم خان اور ان کی قرآنی خدمات 79
بنگال کے ایک نامور اردو شاعر احسن احمد اشک 101
مولانا محی الدین احمد قصوری رحمۃ اللہ علیہ 107
مولانا عطاء اللہ حنیف  بھوجیانی اور ان کے چہیتے شاگرد رشید! 128
مولانا صفی الرحمان مبارکپوری 137
ضمیمہ 154
دہلی کی معروف درسگاہ دارالحدیث رحمانیہ 154
اشاریہ 175
مصادر ومراجع 189

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like