برصغیر میں مطالعہ قرآن ( بعض علما کی تفسیری کاوشوں کا جائزہ )

برصغیر میں مطالعہ قرآن ( بعض علما کی تفسیری کاوشوں کا جائزہ )

 

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

 

صفحات: 266

 

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ قرونِ اولیٰ سے عصر حاضر تک علماء ومشائخ کے علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی ہے ۔اہل علم نے اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کی خدمت کی اور واعظوں اور خطیبوں نے اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ برصغیرمیں مطالعہ قرآن ‘‘ بھارت کی مائہ ناز عالمی شہرت کی حامل شخصیت محترم جناب محمد رضی الاسلام ندوی ﷾کے چندمقالات کا مجموعہ ہے۔ انہوں نےاس کتاب کو چار ابواب میں تقسیم کرکے قرآن فہمی کے میدان میں ماضی قریب کے بعض علمائے ہند کی کاوشوں کا جائزہ ومطالعہ پیش کیا ہے۔باب اول میں سیر سید احمد خاں کی تفسیر القرآن اور مابعد تفاسیر پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا ہے ۔ باب دوم میں بیسوی صدی میں عربی میں تفسیر وعلوم قرآنی کے میدان میں ہونے والے کام کاتعارف کرایا ہے۔اور بیسویں صدی میں لکھی جانے والی تفاسیر میں حروف مقطعات کے مباحث پر روشنی ڈالی ہے ۔ باب سوم میں چند مشہور علماء کرام کی خدمات تفسیر کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے ۔ چوتھے باب میں قرآنی موضوعات پر گزشتہ دودہائیوں میں شائع ہونے والی بعض اہم تصانیف کا جائزہ لیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
باب اول
سرسید کی تفسیر القرآن اورمابعد تفاسیر پر اس کےاثرات 11
تالیف کاپس منظر 12
تفسیر اوراصول تفسیر 14
تفسیر کی اہم خصوصیات 15
تقابلی مطالعہ 15
اسلام پر اعتراضات کارد 17
غیبیات اورمعجزات کی عقلی توجیہ 19
بابعد تفاسیر پر اثرات 23
باب دوم
بیسویں صدی عیسوی میں علمائے ہندے کی تفسیری خدمات 37
الف ۔تفاسیر وحواشی قرآن 37
علوم اقرآنی پر تصانیف 42
تحقیق وتدوین شرح تحشیہ  اورطباعت 46
بیسویں صدی میں حروف  مقطعات کےمباحث 55
اسرار الہی 56
حروف مقطعات کےمعانی 59
اسمائے  سور 60
مولنا فراہی کانقطہ نظر 62
ادوات تنبیہ 63
اعجاز قرآن کی دلیل 63
کیاحروف مقطعات کااسلوب اوران کےمعانی معروف تھے 65
حروف مقطعات اورمستشرقین 67
باب سوم
مولانا سید سلیمان ندوی اورمفردات قرآنی کی تحقیق 71
اعلام القرآن کی تحقیق 73
اصطلاحا ت کی تحقیق 74
دیگر الفاظ کی تحقیق 75
غیر عربی زبانوں کےحوالے 76
اشعار سےاستدلال 77
استقراء سےامدد 77
مولنا امین احسن اصلاحی کی تفسیر تدبر قرآ ن  میں کلام عرب سے استشہاد 81
کلام عرب سےاستشہاد کارجحان  ابتدائی صدیوں میں 81
کلام عرب سےاستشہاد اورمولنا فراہی 83
کلام عرب سےاستفادہ کی ضرورت مولاانا اصلاحی کی نظر میں 84
تدبر قرآن میں کلام عرب سے استشہاد 86
کلام عرب سے استشہاد کی توعیتیں 88
مفردات قرآنی کی لغوی تشریح 88
اعلام کی تحقیق 94
اسالیب قرآنی تفہیم 95
نحوی مشکلات کاازالہ 97
جاہلی معتقدات وتصورات پر استدلال 99
چند توجہ طلب امور 101
اشعار کی تخریج وتحقیق  کی ضرورت 101
موزوں اشعار سے استشہاد میں کمی 103
تفسیر اورترجمہ میں عدم مطابقت 106
کلام عرب کے نظائر پر اکتفا 108
تفسیر قرآنی میں کلام عرب کامقام 111
خاتمہ 114
مولانا سید ابو لحسن علی ندوی کی قرآن فہمی 121
تربیت 122
قرآن کے اساتذہ 122
تعلیم وتدریس 124
دروس قرآن 124
تصانیف 125
قرآنی افادات 128
قرآن کےمطالعہ وفہم کاصحیح طریقہ 130
اسالیب قرآن کی وضاحت 131
مفردات قرآنی کی لغوی تشریح 133
معنی کی تعیین 134
الفاظ قرآن کاترجمہ 135
الفاظ کاصوتی آہنگ 139
عصری انداز تفسیر 140
چند ملاحظات 141
مولانا صدرالدین اصلاحی کی تفسیر تیسیرالقرآن ایک مطالعہ 149
تالیف کاپس منظر 149
غیر مسلم ذہن کالحاظ 152
ترجمہ اورتفسیر میں نادر نکتے 155
نظم قرآن کی رعایت 159
مفردات کی تحقیق 162
اسالیب قرآنی کی توضیح 164
مولنا فراہی سےاستفادہ 166
تفہیم القرآن سےخوشہ چینی کےحدود 168
مقدمہ تیسیرالقرآن 170
تخلیص تفہیم القرآن 178
تفہیم القرآن کی اہمیت اورتلخیص کی ضرورت 181
تلخیص تفہیم القرآن میں مولنا اسلاحی کاکام 182
تلخیص کی نوعیت اوراس کاتناسب 184
تلخیص میں حذف کردیے جانےوالے مباحث 185
اہم مباحث بغیر تلخص کےیامعمولی تخلیص کےساتھ 187
اشاعت نوے سلسلے میں چند مشورے 188
خاتمہ 189
قرآنی موضوعات پر چند تصانیف  کاجائز ہ 191
اردورسائل کےقرآنی مضامین کااشاریہ 192
امام حسن بصری اوران کی تفسیری خدمات 194
برصغیر میں مطالعہ قرآن 196
بین علم آدم اوالعلم الحدیث 196
پوری کائنات محوعبادت ہے 201
تدبر قرآن پر ایک نظر 203
تذکرہ حیوانات قرآن کریم میں 205
تذکرۃ القراء 208
تعلیمات قرآنی 211
ذبیح کون ،اسحاق یا اسماعیل 214
علامہ شلی نعمانی کی قرآن فہمی 216
گجرات کےعلمائے  حدیث وتفسیر 217
قاموس الفاظ واصطلاحات قرآن 219
قرآن اورمنافقین کاکردار 224
قرآن اورعلم الافلاک 221
قرآن  حکیم اورعلم نباتات 225
قرآن کاراستہ 228
قرآن کریم میں نظم ومناسبت 230
قرآن کی دعوت فکر 232
قرآن کےتدریسی مسائل 234
قرآن مبین ے اادبی اسالیب 236
قرآن مجید اوردنیائے حیات 239
قرآن سائنس  اورمسلمان 239
جدید علم کلام ۔قرآن اورسائنس کی روشنی میں 239
قرآنیات کےچند اہم مباحث 245
قرآنی مقالات 247
مردوداقوام 249
المصادر من لقرآن الکریم 252
مفتاح القرآن تفسیر سورہ انعام 253
مولانا امین احسن اصلاحی نمبر 255
نباتا ت قرآن ایک سائنسی جائزہ 259
ہندوعلماء مفکرین کی قرآنی خدمات 263

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like