ہم اپنے مال وقت اور زندگی میں برکت کیسے حاصل کریں؟
ہم اپنے مال وقت اور زندگی میں برکت کیسے حاصل کریں؟
مصنف : ڈاکٹر امین عبد اللہ الشقاوی
صفحات: 170
ہر مسلمان کو برکت کی معرفت اور اس کے اسباب وموانع کی پہچان حاصل کرنی چاہئے، تاکہ وہ اپنی زندگی میں ایسی عظیم خیر کو حاصل کر سکےاور ایسے تمام اقوال وافعال سے اجتناب کر سکے جو مسلمان کے وقت، عمر، تجارت اور مال وعیال میں برکت کےحصول میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ہر قسم کی خیر وبرکات کا حصول قرآن وسنت کی تعلیمات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے، کیونکہ جس ذات بابرکات نے انسانوں کو پیدا کیا ہے، اسی نے وحی کے ذریعے سے انہیں آگاہ کیا ہے کہ کون سے راستے پر چلنے والے لوگ برکت ورحمت کے مستحق ہوتے ہیں اور کس راستے کے راہی نقمت ونحوست کے سزاوار ٹھہرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” ھم اپنے مال، وقت اور زندگی میں برکت کیسے حاصل کریں؟”محترم ڈاکٹر امین عبد اللہ الشقاوی کی عربی تصنیف ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم حافظ محمد عمر صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب میں برکت کے اسباب وموانع پر روشنی ڈالی گئی ہے اور قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیاہے کہ آج ہم اپنے وقت، زندگی، مال اور معاملات میں کس طرح برکت حاصل کر سکتے ہیں؟اور وہ کون سے اسباب ہیں جن کو بروئے کار لا کر ہم اپنی زندگی میں برکات وخیرات سمیٹ سکتے ہیں؟ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 9 |
عرض مولف | 11 |
برکت کی تعریف | 13 |
خلاصہ کلام | 15 |
برکت کی اہمیت اورطلب کرنےکی ترغیب | 16 |
برکت کاسوال | 17 |
اعتراض | 20 |
جواب | 21 |
بابرکت اشیاء کی تمنا | 27 |
برکت کاسوال | 34 |
نبی مکرمﷺ کےجسمانی اعضاءسےبرکت کاحصول | 36 |
برکت اورکثرت کاباہمی تعلق | 47 |
فوائد | 52 |
برکت حاصل کرنےکےاسلوب | 53 |
پہلاسبب تقوی | 53 |
دوسرا سبب ،دعا | 55 |
تیسراسبب حلال کمائی | 68 |
چوتھاسبب:سخاوت واستغناکےساتھ مال حاصل کرنا | 68 |
پانچواں سبب:کاروبار میں سچ بولنا | 74 |
چھٹا سبب:صبح کےوقت معاملہ کرنا | 74 |
ساتواں سبب:کھانے کےآداب میں سنت کااہتمام | 76 |
آٹھواں سبب:استخارہ کرنا | 82 |
نواں سبب :قناعت | 83 |
دسواں سبب:عدل وانصاف کرنا | 85 |
برکت روکنے والے اسباب | 87 |
پہلا سبب:نافرمانی اورگناہ | 87 |
دوسراسبب:بسم اللہ نہ پڑھنا | 90 |
تیسراسبب:جھوٹی قسم | 92 |
چوتھاسبب: جھوٹ اورخیانت | 92 |
پانچواں سبب،نکمی اورردی چیز کاصدقہ کرنا | 93 |
چھٹا سبب:غیرمنقولہ جائیداد (پلاٹ وغیرہ )کوفروخت کردینا | 94 |
ساتواں سبب،مختلف حیلوں اوربہانوں سےحرام مال کھانا | 94 |
آٹھواں سبب،دنیا کی حرص اروطمع رکھنا | 97 |
نواں سبب،زکوۃ ادانہ کرنا | 97 |
دسواں سبب،ناپ تول میں کمی کرنا | 98 |
گیارہواں سبب،اللہ کےدیے ہوئے رزق پر اضی نہ ہونا | 98 |
بابرکت اشخاص ومقامات اورزمانوں کابیان | 99 |
حضرت نوح بابرکت پیغمبر ہیں | 99 |
حضرت ابراہیم اوران کےبیٹے اسحاق | 100 |
حضرت موسی کلیم اللہ | 100 |
حضرت عیسیٰ | 101 |
نبی مکرمﷺ کےصحابہ کرام،مرداورعورتیں سب بابرکت تھے | 102 |
بعض صحابہ کرام کوخصوصی برکت حاصل ہوئی | 102 |
ام المومنین جویریہ بنت الحارث ؓ | 105 |
عمومی طورپر تمام مسلمان بھی بابرکت ہیں | 107 |
قرآن مجید بابرکت کتاب ہے | 107 |
سورۃ البقرۃ باعث برکت ہے | 109 |
سلام باعث برکت ہے | 109 |
سینگی لگوانا بھی باعث برکت ہے | 110 |
بارش بھی باعث برکت ہے | 111 |
اسلاف اوراکابر بھی باعث برکت ہوتےہیں | 113 |
ماءزمزم باعث برکت ہے | 113 |
کھجور کادرخت بھی برکت ہے | 116 |
زیتون کادرخت بھی بھی باعث برکت ہے | 118 |
دودھ بھی برکت والی غذا ہے | 119 |
سحری کھانا باعث برکت ہے | 120 |
گھوڑابھی بابرکت ہے | 123 |
بکریاں بھی بابرکت ہیں | 123 |
رمضان المبارک کامہینہ بابرکت ہے | 124 |
عیدالفطر بھی باعث برکت ہے | 125 |
لیلۃ القدر بھی باعث برکت ہے | 126 |
مکہ اورمدینہ کاشمار بابرکت جگہوں میں ہوتاہے | 127 |
ارض شام بھی بابرکت ہے | 128 |
یمن کی سرزمین بھی بابرکت ہے | 130 |
مدینہ کی وادی عقیق بھی بابرکت ہے | 131 |
وادی طوی جہاں اللہ تعالیٰ نےموسی سےکلام کی تھی وہ بھی بابرکت جگہ ہے | 131 |
نہرفرات بھی بابرکت ہے | 132 |
مسجد حرام بھی بابرکت ہے | 132 |
مسجد نبوی بھی بابرکت جگہ ہے | 133 |
نبی اکرم ﷺ اورصحابہ کرام کی زندگی سےبرکت کی مثالیں | 135 |
برکت کےلیے استعمال کیےجانے والے جائز اورناجائز الفاظ کابیان | 150 |
کیابچے کانام برکت رکھنا جائز ہے | 156 |
بعض لوگوں میں برکت کی مثالیں | 159 |
کیابابرکت مقامات کی زیارت کرنامشروع ہے ؟ | 163 |
بابرکت مقامات کی زیارت کرنامشروع ہےجی مشروع ہے | 164 |